Results 1 to 6 of 6

Thread: خوف اور امید

  1. #1
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default خوف اور امید

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

    الله تعالیٰ کی ذات اورتمام صفات پر ایمان لانے کا ہر عاقل وبالغ انسان مکلف ہے اور چوں کہ الله کی صفات میں سے بعض جلالی ہیں اور بعض جمالی اور یہ امر بھی طے شدہ ہے کہ ان صفات کے مظاہر اور آثار بھی موجود ہیں، لہٰذا ان مظاہروآثار کی تصدیق بھی ضروری ہے کہ بغیر اس کے ایمان کالعدم ہے۔ من جملہ ان مظاہر وآثار کے دوزخ وجنت بھی ہیں، جن پر ایمان ، ایمان بالآخرہ کے ضمن میں آتا ہے۔

    پس اس بات کا یقین رکھنا ضروری ہے کہ الله جس کو چاہے اس کے گناہوں کو معاف کرکے جنت کے اونچے درجات تک پہنچا سکتا ہے.... کیوں کہ وہ ہرشے کی قدرت رکھتا ہے اور غفور الرحیم بھی ہے اور صفات جلالیہ کی بنا پر وہ جس کو عذاب دینا چاہے تو بھی اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے
    ان دونوں قسم کی صفات اور ان کے مظاہر پر ایمان لانے کا اثر یہ ہوتا ہے کہ جب ہم رحمت خداوندی کا تصور کریں تو یہ امید پیدا ہو کہ ہمارے گناہ کو معاف کر دے گا اور جب جلالیت کا تصور ہو تو یہ خوف پیدا ہو کہ ہمارے جرائم کی وجہ سے ہمارا مواخذہ ہو گا۔ اسی کا نام ہے خوف ورجا یعنی ڈر بھی ہو اور امید بھی۔

    اگر ان صفات میں سے کسی ایک کو یا اس کے مظہر کو نظر انداز کیا جائے تو ایمان باقی نہیں رہتا، جیسا کہ شرح عقائد میں اس کی تصریح کی گئی ہے۔

    الله تعالیٰ کی رحمت سے ناامید ہونا کفر ہے، یعنی خوف اتنا زیادہ ہو کہ رحمت کی کوئی امید باقی نہ رہے، یہ کفر ہے ۔چناں چہ ارشاد ربانی ہے:
    ترجمہ: بے شک ناامید نہیں ہوتے الله کے فیض سے، مگروہی لوگ جو کافر ہیں ۔

    اور الله کے عذاب سے بالکل بے خوف وبے پروا ہونا ( بھی) کفر ہے۔
    ترجمہ:سوبے ڈر نہیں ہوتے الله کے داؤ سے، مگر خرابی میں پڑنے والے۔

    یعنی یاتو آخرت سے بالکل لا تعلق ہو کر بے پروا اور بے خوف ہو جائے
    یا امید اتنی بڑھ جائے کہ خوف ہی ختم کر دے، یہ دونوں صورتیں ایمان کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی ہیں، تاہم نیک عمل کے ساتھ رجا کا پہلو خوف پر غالب ہونا چاہیے کہ یہ علامت محبت ہے اورجو کام محبت وعقیدت کی بنیاد پر کیا جائے اس کا عوض اس عمل سے زیادہ ہوتا ہے، جو محض خوف کی بنا پر اور سزا سے بچنے کے لیے کیا جائے۔ چناں چہ ایک حدیث قدسی میں یہ کلمات وارد ہوئے ہیں :
    میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں اب وہ جو چاہے، گمان کرے۔“ (ترمذی ص200 ج2)

    اور اسی حکمت کے تحت موت کے وقت حسن ظن اور رجا کی تاکید آئی ہے۔ جیسا کہ ارشاد نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے:
    ”تم میں سے کوئی نہ مرے مگر اس حال پر کہ وہ حسن ظن رکھتا ہو الله کے ساتھ۔“( مسلم387 ج2)

    البتہ اگر کوئی کام خلاف شرع ہو تو اس کے ارتکاب کی صورت میں خوف ہی محمود ومطلوب ہے، کیوں کہ اسی کی بدولت گناہ کرنے کی جرأت ختم ہو جاتی ہے یا پھر توبہ کرنے کی توفیق ملتی ہے، گویارجا کا زیادہ تر تعلق طاقت سے ہے، تاکہ مزید طاعات وعبادات کی رغبت پیدا ہو اور نیکی کی ہمت تیز تر ہو اور خوف اکثروبیشتر غیر مشروع کاموں کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے، تاکہ گناہ کرنے کی نوبت نہ آئے اور کیے ہوئے گناہوں کو بذریعہ توبہ معاف کراسکے۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  2. #2
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    وعلیکم السلام

    جزاک اللہ خیر

  3. #3
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    MASHALLAh hazrta bhut khoob ALLAH pak aap ko jaz khier se nawaze ameen

  4. #4
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default

    Quote Zaara said: View Post
    وعلیکم السلام

    جزاک اللہ خیر
    Allah Taala hum sab ko Deen ki sahi samjh or amal ki toufeeq ata farmaey. Ameen

  5. #5
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    sum ameen

  6. #6
    Iftekharuddin is offline Advance Member
    Last Online
    12th April 2020 @ 10:01 PM
    Join Date
    22 Feb 2010
    Posts
    601
    Threads
    10
    Credits
    66
    Thanked
    63

    Default

    Jazak Allah

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 26th May 2016, 09:48 PM
  2. Replies: 22
    Last Post: 19th September 2014, 06:27 PM
  3. خوشبو، دماغی امراض میں فائدہ مند
    By Abdul Rehman44 in forum General Knowledge
    Replies: 16
    Last Post: 7th November 2012, 04:42 PM
  4. Replies: 19
    Last Post: 3rd June 2010, 07:28 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 6th May 2010, 04:08 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •