بنگلہ دیشی حکام کا پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دینے کا وعدہ
ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس پر پتھرائو کے واقعہ نے بنگلہ دیشی سکیورٹی حکام کی نیندیں حرام کر دیں، پاکستان کیخلاف کوارٹر فائنل کے لیے اب مہمان ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا کوارٹر فائنل تئیس مارچ کو میر پور ڈھاکہ میں شیڈول ہے۔ جس کے لیےبنگلہ دیشی سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگیں ہوئی ہیں۔ ڈھاکہ پولیس کے کمشنر بے نظیر احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے کا پلان تیار کر لیا اور اب مہمانوں کو سربراہ مملکت جیسی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ سیکیورٹی منصوبے کے مطابق ہوٹل سے اسٹیڈیم جاتے وقت شائقین کو راستے میں کسی بھی جگہ پر ویسٹ انڈیز ٹیم کے قریب نہیں جانے دیا جائے گا۔
Bookmarks