وعلیکم اسلام بھائی
ایک بہت ہی پرانی ٹیکنالوجی "سلاٹ پروسسر "ہوتا تھا (جس طرح آپ کی ریم ایک سلاٹ کی صورت میں ہی اسی صورت کا پرسسر ہوتا تھا لیکن ریم کےمقابلے میں کافی بڑا ہوتا تھا اس کے بعد پن پروسسرآیا جو سلاٹ پرسسر کے مقابلے میں کافی چھوٹا لیکن کام میں تیز تھا اور اب مزید جدید پن لیس پروسسر والے سسٹم مارکیٹ میں آگئے ہیں
پن پروسسر میں آپ کے پروسسر کے اوپر پنیں لگی ہوتی تھیں جو اکثر اوقات پروسسر نکالنے کی صورت میں ٹیڑھی ہوجاتی تھیں اور پروسسر خراب ہو جاتا تھا
پن لس پروسر میں پنیں مدر بورڈ کے اوپر لگی ہوتی ہیں اور اگر آپ کو پروسسر نکالنا بھی پڑے تو آپ باآسانی اسے دوبارہ بورڈ کے اوپر رکھ کر سسٹم استعمال کر سکتے ہیں
اکثر لوگ ڈیل کو پسند کرتے ہیں لیکن میں زاتی طور پر ایچ پی کا حامی ہوں کیونکہ میں لاہور کے حفیظ سینٹر میں کام کر چکا ہوں اور بے شمار سسٹم استعمال کئے ہیں جن کی بنا میں میں ایچ پی کا گرویدہ ہوگیا
جہاں تک پرائز کی بات رہی وہ تو آپ کی پسند پر منحصر ہے کہ آپ کن سپیسی فکیشنز والا سسٹم پسند کرتے ہیں
Bookmarks