Page 4 of 5 FirstFirst 12345 LastLast
Results 37 to 48 of 55

Thread: yazeed aor akabreen-e-ummat (must read)

  1. #37
    zohaibumar's Avatar
    zohaibumar is offline Senior Member+
    Last Online
    12th June 2015 @ 12:40 AM
    Join Date
    31 Dec 2009
    Location
    Online
    Gender
    Male
    Posts
    549
    Threads
    21
    Credits
    965
    Thanked
    39

    Default

    i will not say anything more on this topic
    There are 10 type of people in this world, Those who understand Binary and those who not.

  2. #38
    karu-89 is offline Member
    Last Online
    6th July 2012 @ 08:13 AM
    Join Date
    01 Jun 2009
    Age
    35
    Posts
    171
    Threads
    1
    Thanked
    30

    Default

    [QUOTE=zohaibumar;2884313]

    ap yazid ki itni himayat kyon karty han...kia ap dua kar skty han k qayamat ko Allah apko yazid k sath rakhy...ap k khyal main wo janati ha tu kia ap ye baat keh skty han
    [/QUote
    well Hazrat Hussain RA ko kufe ke shia logon ne shaheed kiya aur apne gunahon ko chupane ke liye Hazrat Yazeed RA per ilzaam dal diya , jab ye shia log Sahaba Karam RA , aur Umhat Al Momineen per itne bade bade ilzamat laga sakte hain to phir inka Hazrat Yazeed RA per ye ilzaam dalna to buhat choti baat hai .............. sach yehi hai aap log mano ya na mano .......... ALLAH SWT knows best ............... kya kabhi aapne khud se tahqeeq karne ki koshish ki hai Karbala ke waqye ki , ya jo kuch kitabon aur tv per dekha us per ankh band kar ke bharosa kar liya ?????????????

  3. #39
    karu-89 is offline Member
    Last Online
    6th July 2012 @ 08:13 AM
    Join Date
    01 Jun 2009
    Age
    35
    Posts
    171
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    30

    Default

    Quote A__khan said: View Post
    YAZEED py Lannat beshumaaar...
    Janab apni zaban check karo .............. shia logon per LANNAT beshummar
    ye shia hi qatil hain Hazrat ALI RA ,Hazrat Hassan RA aur Hazrat Hussain RA ke samjh ayi ................. aur tumhare kisi per lanat bhejne se kuch nahin hota wo lanat wapas tumhare paas ati hai ok

  4. #40
    karu-89 is offline Member
    Last Online
    6th July 2012 @ 08:13 AM
    Join Date
    01 Jun 2009
    Age
    35
    Posts
    171
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    30

    Default

    Quote shd38sk said: View Post
    Please stop this
    bhai yazeed ka mala allah k sath
    ap sab men se kisi se poch goch nhe hogi yazeed k barry men then
    leave this topic
    aise baten online(AAMNAY SAMNAY) samjhana mushkil hoti hen logon ko
    yahan net per post bana bana ker kese samjh aa sakti hay
    jis chez ki histry clear nhe hay us chez ko chor den
    Nahin janab ye waqt khamosh baithna ka nahin hai .......... ye waqt hai logon ko batane ka unhain kay Karbala ka sach kya hai ???????????? wo sach jo aaj tak logon ki ankh se ojhal raha hai ............ itna to log abu jahal aur firaun ko bhi lanat nahin karte jitna Hazrat Yazeed RA ko karte hain aisa kyun ???????

  5. #41
    zohaibumar's Avatar
    zohaibumar is offline Senior Member+
    Last Online
    12th June 2015 @ 12:40 AM
    Join Date
    31 Dec 2009
    Location
    Online
    Gender
    Male
    Posts
    549
    Threads
    21
    Credits
    965
    Thanked
    39

    Default

    [QUOTE=karu-89;2885373]
    Quote zohaibumar said: View Post


    ap yazid ki itni himayat kyon karty han...kia ap dua kar skty han k qayamat ko Allah apko yazid k sath rakhy...ap k khyal main wo janati ha tu kia ap ye baat keh skty han
    [/QUote
    well Hazrat Hussain RA ko kufe ke shia logon ne shaheed kiya aur apne gunahon ko chupane ke liye Hazrat Yazeed RA per ilzaam dal diya , jab ye shia log Sahaba Karam RA , aur Umhat Al Momineen per itne bade bade ilzamat laga sakte hain to phir inka Hazrat Yazeed RA per ye ilzaam dalna to buhat choti baat hai .............. sach yehi hai aap log mano ya na mano .......... ALLAH SWT knows best ............... kya kabhi aapne khud se tahqeeq karne ki koshish ki hai Karbala ke waqye ki , ya jo kuch kitabon aur tv per dekha us per ankh band kar ke bharosa kar liya ?????????????
    acha mohadiseen and i'ama pe trust na karin ap pe kar lain...i have research

  6. #42
    zohaibumar's Avatar
    zohaibumar is offline Senior Member+
    Last Online
    12th June 2015 @ 12:40 AM
    Join Date
    31 Dec 2009
    Location
    Online
    Gender
    Male
    Posts
    549
    Threads
    21
    Credits
    965
    Thanked
    39

    Default

    Quote karu-89 said: View Post
    Nahin janab ye waqt khamosh baithna ka nahin hai .......... ye waqt hai logon ko batane ka unhain kay Karbala ka sach kya hai ???????????? wo sach jo aaj tak logon ki ankh se ojhal raha hai ............ itna to log abu jahal aur firaun ko bhi lanat nahin karte jitna Hazrat Yazeed RA ko karte hain aisa kyun ???????
    sab wrong han ap thek ho..apna shar ummat main na phelao

  7. #43
    -RajpuT-'s Avatar
    -RajpuT- is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2015 @ 04:32 PM
    Join Date
    18 Nov 2009
    Location
    The City Of Mangoes In The Indus Valley
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    853
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    162

    Default

    Quote i love sahabah said: View Post
    salam to all muslims
    :آپ نے جو حدیث پیش کی اس کے متعلق چند اہم شبھات کا ازالہ
    تمام قدیم کتب تواریخ اس امر پر متفق ہیں کہ اس غزوے کے امیر لشکر یزید بن معاویہ تھے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے مسند احمد کی ایک روایت ہے جس میں صاف وضاحت ہے کہ :
    ((أن یزید بن معاویۃ کان أمیراً علی الجیش الذی غزا فیہ أبو أیوب)) (مسند احمد: ۴۱۶/۵، طبع جدید)
    "اس لشکر قسطنطنیہ کے امیر جس میں حضرت ابو ایوب انصاری بھی شریک تھے، یزید بن معاویہ تھے۔"
    اسی طرح قدیم تاریخوں مثلاً ابن سعد (متوفی ۲۳۰ھ) کی الطبقات الکبری، ابن جریر طبری (متوفی ۳۱۰ھ) کی تاریخ الامم والملوک (ج:۴، ص:۱۷۳) اور خلیفہ بن خیاط (متوفی ۲۴۰ھ) کی تاریخ (ج:۱، ص: ۱۹۶) میں بسلسلہ زیر بحث غزوہ قسطنطنیہ ، یزید بن معاویہ کی شمولیت کا ذکر اس انداز ہی سے آیا ہے کہ وہ امیر لشکر تھے۔ یہ تو اولین اور قدیم ترین تاریخیں ہیں بعد کے مؤرخین میں حافظ ابن کثیر (متوفی ۷۷۴ھ) کا جو پایہ ہے ، وہ محتاج بیان نہیں انہوں نے اپنی تاریخ کی مشہور کتاب البدایۃ والنہایۃ کے متعدد مقامات پر اس کی صراحت کی ہے ۔ ج: ۸، ص:۵۹ پر مسند احمد کی متذکرہ بالا روایت بھی نقل کی ہے اور ص: ۵۸ پر ہے کہ حضرت ابو ایوب انصاری کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ یزید نے پڑھائی۔
    ((وکان فی جیش یزید بن معاویۃ وإلیہ أوصیٰ وھو الذی صلی علیہ)) (البدایۃ والنہایۃ: ۶۰/۸۔۶۱)
    اسی جلد کے ص: ۱۵۱ پر لکھا ہے کہ حضرت حسین بھی اس لشکر میں موجود تھے۔
    ((وقد کان فی الجیش الذین غزوا القسطنطنیۃ مع ابن معاویۃ یزید)) (البدایۃ والنہایۃ: ۱۵۳/۸)
    اور ص ۲۲۹ میں یزید کے حالات میں لکھا ہے۔
    ((وقد کان یزید أول من غزا مدنیۃ قسطنطنیۃ)) (البدایۃ والنہایۃ: ۲۳۲/۸)
    اسی طرح ابن عبدالبر (متوفی ۴۶۳ھ) کی کتاب "الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب" ج:۱، ص:۱۵۷۔ امام سہیلی (متوفی۵۸۱ھ) کی الروض الانف (شرح سیرت ابن ہشام) ج: ۲، ص:۲۴۶۔ حافظ ابن حجر کی کتاب "الاصابہ فی تمییز الصحابہ" ج:۲، ص:۹۰ میں اسی حقیقت کا اثبات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شروح بخاری "فتح الباری" ج:۶، ص: ۱۲۵، (طبع دارالسلام) اور "عمدۃ القاری" میں بھی حدیث ((یغزون مدینۃ قیصر)) کی شرح کرتے ہوئے یہی کچھ لکھا گیا ہے۔
    حدیث اور تاریخ کے ان تمام حوالوں سے یہ بات پایہ ٔ ثبوت کو پہنچ جاتی ہے کہ جس لشکر کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے مغفور لھم (وہ بخشا ہوا ہے) فرمایا ہے اس کے امیر یزید بن معاویہ ہی تھے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ۔
    اس تاریخی حقیقت کے برعکس آپ یزید کو اس شرف سے محروم کرنے کےلیے کہتے ہیں کہ زیر بحث لشکر کے امیر حضرت سفیان بن عوف تھے، یزید نہ تھے۔ لیکن تاریخی دلائل اس رائے کی تغلیط و تردید کرتے ہیں۔ جیسا کہ محولہ بالا عبارتوں سے واضح ہے۔ آپ کے سامنے ابن الاثیر (متوفی ۶۳۰ھ) کی الکامل اور ابن خلدون (متوفی ۸۰۸ھ) کی تاریخ ہے حالانکہ ان کے بیانات سے بھی ان کی رائے کی تائید نہیں ہوتی۔
    ابن الاثیر نے اس سلسلے میں یہ لکھا ہے کہ :
    "حضرت معاویہ نے قسطنطنیہ کی طرف کثیر فوج روانہ کی، حضرت سفیان بن عوف کو اس کا امیر مقرر کیا اور اپنے لڑکے یزید کو بھی اس فوج میں شامل ہونے کو کہا لیکن وہ ساتھ جانے کےلیے تیار نہیں ہوا، لشکر وہاں پہنچا اور خبر آئی کہ وہ مصائب سے دوچار ہوگیا ہے اس پر یزید کی خواہش کے مطابق جم غفیر لشکر کا اضافہ کیا جن میں حضرت ابن عباس ، حضرت ابن عمر، ابن زبیر اور ابو ایوب انصاری وغیرہ بہت سے لوگ تھے۔ (ملخصاً از تاریخ ابن الاثیر (ج ۳، ص ۲۲۷)
    تاریخ ابن خلدون میں بھی (غالباً) اسی سے ماخوذ تقریباً ایسا ہی درج ہے۔ (ج:۳، ص:۹، طبع بیروت ۱۹۷۱ء)
    اولاً: یہ دونوں کتابیں بعد کی ہیں جب کہ قدیم تاریخوں میں (جو بنیادی مآخذ ہیں) یزید ہی کو لشکر کا سپہ سالار بتلایا گیا ہے جیسا کہ پہلے سارے حوالے درج کیے جاچکے ہیں۔
    ثانیاً: ابن الاثیر اور ابن خلدون کی بیان کردہ تفصیل کو اگر پہلے مؤرخین کی مذکورہ تصریحات کی روشنی میں دیکھا جائے تو ا س میں صرف اتنا اضافہ ملتا ہ کہ یزید سے پہلے ایک لشکر سفیان بن عوف کی قیادت میں بھیجا گیا لیکن بوجوہ وہ لشکر کوئی کارکردگی پیش نہ کر سکا جس کے بعد یزید کی سپہ سالاری (قیادت) میں وہ لشکر بھیجا گیا جس نے وہاں جاکر جہاد کیا اور یوں یزیدی لشکر ہی غزوہ قسطنطنیہ کا اولین غازی اور بشارت نبوی کا مصداق قرار پایا۔ بنا بریں تمام مؤرخین کا یزید ہی کو اس لشکر قسطنطنیہ کا سپہ سالار قرار دیان بالکل صحیح ہے۔ اور ابن الاثیر اور ابن خلدون کی تفصیل بھی اس کے مناقض نہیں، گو اس میں ایک بات کا اضافہ ضرور ہے، تاہم اس اضافے سے یزید کو اس شرف سے محروم کرنے کی کوشش غیر صحیح اور بے بنیاد ہے۔ یہ بات تو خود ابن الاثیر کے اپنے ذہن میں بھی نہیں تھی جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب اسد الغابہ میں یزید ہی کو لشکر قسطنطنیہ کا سپہ سالار لکھا ہے۔ (ج:۲، ص:۸۸، ص:۱۴۵ طبع قدیم، ترجمہ، ابو ایوب انصاری

  8. #44
    -RajpuT-'s Avatar
    -RajpuT- is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2015 @ 04:32 PM
    Join Date
    18 Nov 2009
    Location
    The City Of Mangoes In The Indus Valley
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    853
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    162

    Default

    امام غزالی فرماتے ہیں:
    ((وقد أفتیٰ الإمام أبو حامد الغزالی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔۔۔ فإنہ سئل عمن صرح بلعن یزید ھل یحکم بفسقہ أم یکون ذٰلک مرخصاً فیہ؟ وھل کان مریداً قتل الحسین رضی اللہ عنہ أم کان قصدہ الدفع؟ وھل یسوغ الترحم علیہ أم السکوت عنہ أفضل؟ ینعم بإزالۃ الاشتباہ مثاباً فأجاب
    لا یجوز لعن المسلم أصلاً ومن لعن مسلماً فھو الملعون وقد قال رسول اللہ ﷺ "المسلم لیس بلعان" وکیف یجوز لعن المسلم ولا یجوز لعن البہائم وقد ورد النہی عن ذٰلک وحرمۃ المسلم أعظم من حرمۃ الکعبۃ بنص النبی ﷺ ویزید صح إسلامہ وما صح قتلہ الحسین رضی اللہ عنہ ولا أمرہ ولا رضاہ بذٰلک ومھما لم یصح ذٰلک منہ لا یجوز أن یظن ذٰلک بہ فإن إسآءۃ الظن بالمسلم أیضاً حرامٌ وقد قال تعالیٰ اجْتَنِبُوا كَثِيراً مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وقال النبی ﷺ إن اللہ حرم من المسلم دمہ ومالہ وعرضہ وأن یظن السوء ومن زعم أن یزید أمر بقتل الحسین رضی اللہ عنہ أو رضی بہ فینبغی أن یعلم بہ غایۃ حماقۃ فإن من قتل من الأکابر والوزرآء والسلاطین فی عصرہ لو أراد أن یعلم حقیقۃ من الذی أمر بقتلہ ومن الذی رضی بہ ومن الذی کرھہ لم یقدر علی ذٰلک وإن کان قد قتل فی جوارہ وزمانہ وھو یشاہدہ ، فکیف لو کان فی بلد بعید وزمن قدیم قد انقضیٰ، فکیف یعلم ذٰلک فیما انقضیٰ علیہ قریبٌ من أربع مائۃ سنۃ فی مکان بعید؟
    وقد تطرق التعصب فی الواقعۃ فکثرت فیھا الأحادیث من الجوانب فھٰذا أمر لا تعرف حقیقتہ أصلاً وإذا لم یعرف وجب إحسان الظن بکل مسلم یمکن إحسان الظن بہ ومع ھٰذا فلو ثبت علی مسلم أنہ قتل مسلماً فمذھب اھل الحق أنہ لیس بکافر والقتل لیس بکفر بل ہو معصیۃ وإذا مات القاتل فربما مات بعد التوبۃ والکافر لو تاب من کفرہ لم تجز لعنتہ فکیف من تاب عن قتل؟ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ فإذن لا یجوزلعن أحد ممن مات من المسلمین ومن لعنہ کان فاسقاً عاصیاً للہ تعالیٰ ولو جاز لعنہ فسکت لم یکن عاصیاً بالإجماع بل لو لم یلعن إبلیس طول عمرہ لا یقال لہ یوم القیامۃ لم َ لم تلعن إبلیس؟ ویقال للاعن لِمَ لعنت؟ ومن أین عرفت أنہ مطرودٌ ملعونٌ؟ والملعون ھو المبعد من اللہ عز وجل وذٰلک غیبٌ لا یعرف إلا فیمن مات کافراً فإن ذٰلک عُلم بالشرع وأما الترحم علیہ فھو جائز بل ہو مستحبٌ بل ہو داخل فی قولنا فی کل صلوٰۃ اللھم اغفر للمؤمنین والمؤمنات فإنہ کان مؤمناً (وفیات الاعیان لابن خلکان: ۲۸۸/۳، طبع بیروت ۱۹۷۰ء)


    "امام غزالی سے سوال کیا گیا کہ اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے، جو یزید پر لعنت کرتا ہے؟ کیا اس پر فسق کا حکم لگایا جاسکتا ہے؟ کیا اس پر لعنت کا جواز ہے؟ کیا یزید فی الواقع حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا یا اس کا مقصد صرف اپنی مدافعت تھا؟ اس کو "رحمۃ اللہ علیہ " کہنا بہتر ہے یا اسے سکوت افضل ہے؟"
    امام غزالی نے جواب دیا مسلمان پر لعنت کرنے کا قطعاً کوئی جواز نہیں، جو شخص کسی مسلمان پر لعنت کرتا ہے وہ خود ملعون ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے:
    "مسلمان لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔" علاوہ ازیں ہمیں تو ہماری شریعت اسلامیہ نے بہائم (مسلمانوں) تک پر لعنت کرنے سے روکا ہے تو پھر کسی مسلمان پر لعنت کرنا کس طرح جائز ہوجائے گا؟ جبکہ ایک مسلمان کی حرمت (عزت) حرمت کعبہ سے بھی زیادہ ہے جیسا کہ حدیث نبوی ﷺ میں مذکور ہے۔ (سنن ابن ماجہ)
    یزید کا اسلام صحیح طور ثابت ہے جہاں تک حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے واقعے کا تعلق ہے سو اس بارے میں کوئی صحیح ثبوت موجود نہیں کہ یزید نے انہیں قتل کیا یا ان کے قتل کا حکم دیا یا اس پر رضامندی ظاہر کی۔ جب یزید کے متعلق یہ باتیں پایۂ ثبوت ہی کو نہیں پہنچتیں تو پھر اس سے بدگمانی کیونکر جائز ہوگی؟ جبکہ مسلمان کے متعلق بدگمانی کرنا بھی حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے "تم خوامخواہ بدگمانی کرنے سے بچو کہ بعض دفعہ بدگمانی بھی گناہ کے دائرے میں آجاتی ہے" اور نبی ﷺ کاارشاد ہے:
    "اللہ تعالیٰ نے مسلمان کے خون، مال ، عزت و آبرو اور ا س کے ساتھ بدگمانی کو حرام قرار دیا ہے۔"
    جس شخص کا خیال ہے کہ یزید نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کا حکم دیا یا ان کے قتل کو پسند کیا، وہ پرلے درجے کا احمق ہے۔ کیا یہ واقعہ نہیں کہ ایسا گمان کرنے والے کے دور میں کتنے ہی اکابر، وزراء اور سلاطین کو قتل کیا گیا لیکن وہ اس بات کا پتہ چلانے سے قاصر رہا کہ کن لوگوں نے ان کو قتل کیا اور کن لوگوں نے اس قتل کو پسند یا ناپسند کیا دراں حالیکہ ان کے قتل اس کے بالکل قرب میں اور اس کے زمانے میں ہوئے اور ا س نے ان کا خود مشاہدہ کیا۔ پھر اس قتل کے متعلق (یقینی اور حتمی طور پر) کیا کہا جاسکتا ہے جو دور دراز کے علاقے میں ہوا اور جس پر چار سو سال (امام غزالی کے دور تک) کی مدت بھی گزر چکی ہے۔
    علاوہ ازیں اس سانحے پر تعصب وگروہ بندی کی دبیز تہیں چڑھ گئی ہیں اور روایتوں کے انبار لگا دیے گیے ہیں جس کی بنا پر اصل حقیقت کا سراغ لگانا ناممکن ہے، جب واقعہ یہ ہے کہ حقیقت کی نقاب کشائی ممکن ہی نہیں تو ہر مسلمان کے ساتھ حسن ظن رکھنا ضروری ہے۔ پھر اہل حق (اہل سنت ) کا مذہب تو یہ ہے کہ کسی مسلمان کے متعلق یہ ثابت بھی ہوجائے کہ اس نے کسی مسلمان کو قتل کیا ہے تب بھی وہ قاتل مسلمان ، کافر نہیں ہوگا۔ اس لیے کہ جرم قتل کفر نہیں ایک معصیت (گناہ) ہے۔ پھر یہ بھی واقعہ ہے کہ مسلمان قاتل مرنے سے پہلے پہلے اکثر توبہ کرہی لیتا ہے اور شریعت کا حکم تو ہے کہ اگر کوئی کافر بھی کفر سے توبہ کرلے اس پر بھی لعنت کی اجازت نہیں، پھر یہ لعنت ایسے مسلمان کےلیے کیوں کر جائز ہوگی جس نے مرنے سے پہلے جرم قتل سے توبہ کرلی ہو؟
    آخر کسی کے پاس اس امر کی کیا دلیل ہے کہ حضرت حسین کے قاتل کو توبہ کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اور وہ توبہ کیے بغیر ہی مرگیا ہے جب کہ اللہ کا در توبہ ہر وقت وا ہے۔ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ (الشوری: ۲۵/۴۲)
    بہرحال کسی لحاظ سے بھی ایسے مسلمان پر لعنت کرنا جائز نہیں جو مرچکا ہو، جو شخص کسی مرے ہوئے مسلمان پر لعنت کرے گا وہ خود فاسق اور اللہ کا نافرمان ہے۔
    اگر (بالفرض) لعنت کرنا جائز بھی ہو لیکن وہ لعنت کی بجائے سکوت اختیار کیے رکھے تو ایسا شخص بالاجماع گناہ گار نہ ہوگا بلکہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں ایک مرتبہ بھی ابلیس پر لعنت نہیں بھیجتا تو قیامت کے روز اس سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ تو نے ابلیس پر لعنت کیوں نہیں کی؟
    البتہ اگر کسی نے کسی مسلمان پر لعنت کی تو قیامت کے روز اس سے ضرور پوچھا جاسکتا ہے کہ تو نے اس پر لعنت کیوں کی تھی؟ اور تجھے یہ کیوں کر معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ملعون اور راندہ ٔ درگاہ ہے؟ جب کہ کسی کے کفر و ایمان کا مسئلہ امور غیب سے ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ہاں شریعت کے ذریعے ہمیں یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ جو شخص کفر کی حالت میں مرے، وہ ملعون ہے۔
    جہاں تک یزید کو "رحمۃاللہ علیہ" یا "رحمہ اللہ" کہنے کا تعلق ہے تو یہ نہ صرف جائز بلکہ مستحب (اچھا فعل) ہے بلکہ وہ از خود ہماری ان دعاؤں میں شامل ہے جو ہم تمام مسلمان کی مغفرت کےلیے کرتے ہیں کہ ((اللھم اغفر للمؤمنین والمؤمنات)) "یا اللہ! تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے" اس لیے کہ یزید بھی یقیناً مومن تھا۔" (وفیات الاعیان ، ۲۸۸/۳، طبع بیروت

  9. #45
    -RajpuT-'s Avatar
    -RajpuT- is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2015 @ 04:32 PM
    Join Date
    18 Nov 2009
    Location
    The City Of Mangoes In The Indus Valley
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    853
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    162

    Default

    رہی بات يزيد رحمۃ اللہ عليہ کے فسق وفجور کے افسانوں کی، تو يہ بھی يکسر غلط ہے جس کی ترديد کے ليے خود حضرت حسين رضی اللہ عنہ کے برادر اکبر محمد بن الحنفيہ کا يہ بيان ہی کافی ہے جو انہوں نے اس کے متعلق اسی قسم کے افسانے سن کرديا تھا۔

    ((ما رايت منہ ما تذکرون وقد حضرتہ واقمت عندہ فرايتہ مواظباً علي الصلوٰۃ متحريا للخير يسال عن الفقہ ملازماً للسنۃ)) (البدايۃ والنہايۃ: 236/8، دارالديان للتراث، الطبعۃ 1988ء)
    يعنی "تم ان کے متعلق جو کچھ کہتے ہو ميں نے ان ميں سے ایسی کوئی چيز نہيں ديکھی، ميں نے ان کے ہاں قيام کيا ہے اور ميں نے انہيں پکا نمازی ، خير کا متلاشی، مسائل شريعت سے لگاؤ رکھنے والا اور سنت کا پابند پايا ہے۔ (البدايۃ والنہايۃ، ج:8، ص:233)
    غزوۂ قسطنطنيہ کے شرکاء کي مغفرت کے ليے بشارت نبوی: علاوہ ازيں کم از کم ہم اہل سنت کو اس حديث کے مطابق يزيد کو برا بھلا کہنے سے باز رہنا چاہيے جس ميں رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ قسطنطنيہ ميں شرکت کرنے والوں کے متعلق مغفرت کي بشارت دي ہے اور يزيد اس جنگ کا کمانڈر تھا۔ يہ بخاري کي صحيح حديث ہے اور آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے، کسي کاہن يا نجومي کي پيشين گوئي نہيں کہ بعد کے واقعات اسے غلط ثابت کرديں۔ اگر ايساہوتو پھر نبي کے فرمان اور کاہن کي پيشين گوئي ميں فرق باقي نہ رہے گا۔ کيا ہم اس حديث کي مضحکہ خيز تاويليں کرکے يہي کچھ ثابت کرنا چاہتے ہيں؟ يہ حديث مع ترجمہ درج ذيل ہے:
    ((أَوَّلُ جَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَغْزُونَ مَدِينَةَ قَيْصَرَ مَغْفُورٌ لَهُمْ)) (صحيح البخاري ، الجہاد والسير، باب ما قيل في قتال الروم، ح: 2924)
    "ميري امت کا پہلا لشکر جو قيصر کے شہر (قسطنطنيہ) ميں جہاد کرے گا، وہ بخشا ہوا ہے۔"
    اور اس حدیث پر آپ نے جو شبھات پیش کئے ان کا مکمل رد اوپر میری پہلی پوسٹ میں نقل کیا جا چکا ہے

  10. #46
    -RajpuT-'s Avatar
    -RajpuT- is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2015 @ 04:32 PM
    Join Date
    18 Nov 2009
    Location
    The City Of Mangoes In The Indus Valley
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    853
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    162

    Default

    یزید کے بارے میں حنفی اکابرین کا موقف

    ملا علي قاري حنفي لکھتے ہيں:

    ((علي أن الأمر بقتل الحسين بل قتلہ ليس موجباً للعنۃ علي مقتضيٰ مذہب أھل السنۃ من أن صاحب الکبيرۃ لا يکفر فلا يجوز عند ھم لعن الظالم الفاسق کما نقلہ جماعۃ يعني بعينہ)) (ضوء المعالي علي بدء الأمالي ص:86، طبع جديد)

    "...حضرت حسين رضي اللہ عنہ کے قتل کا حکم دينا بلکہ خود ان کا قتل کردينا بھي مذہب اہل سنت کے مقتضي کے مطابق لعنت کا موجب نہيں، (اس ليے کہ يہ کبيرہ گناہ ہي ہے) اور مرتکب کبيرہ گناہ کو کافر نہيں کہا جا سکتا۔ پس اہل سنت کے نزديک کسي ظالم ، فاسق شخص کےليے متعين طور پر لعنت کرني جائز نہيں۔"

    ايک اور حنفي بزرگ مولانا اخوند درويزہ اسي قصيدہ امالي کي شرح ميں لکھتے ہيں:

    "مذہب اہل سنت وجماعت آن ست کہ لعنت بغير از کافر مسلمان رانيا مدہ است۔ پس يزيد کافر نبود بلکہ مسلمان سني بود وکسے بہ گناہ کردن کافر نمي شود در تمہيد آور دہ است کہ قاتل حسين را نيز کافر نبايد گفت۔ زيرا کہ بہ گناہ کردن کسے کافر نمي شود۔" (شرح قصيدہ امالي، طبع 1317ھ لاہور)

    "اہل سنت کا مذہب ہے کہ لعنت کرنا سوائے کافر کے کسي مسلمان کےليے جائز نہيں يزيد کافر نہيں، سني مسلمان تھا اور کوئي شخص محض گناہ کرلينے سے کافر نہيں ہوتا۔ تمہيد ميں ہے کہ خود قاتل حسين کو بھي کافر نہيں کہا جاسکتا۔ اس ليے کہ گناہ کرلينے سے کوئي شخص کافر نہيں ہوتا۔"

    ايک بڑے عابد و زاہد اور اونچے پائے کے محدث و فقيہ حافظ عبدالغني بن عبدالواحد مقدسي رحمۃ اللہ عليہ سے جب يزيد کے بارے ميں سوال ہوا تو انہوں نے جواب ديا:

    ((خلافتہ صحيحۃ قال بعض العلمآء بايعہ ستون من اصحاب رسول اللہ ﷺ منھم ابن عمر وأما محبتہ فم...ن أحبہ فلا ينکر عليہ ومن لم يحبہ فلا يلزمہ ذٰلک لأنہ ليس من الصحابۃ الذين صحبوا رسول اللہ ﷺ فيلتزم محبھم إکراما ً لصحبتھم)) (ذيل طبقات الحنابلۃ لابن رجب رحمۃ اللہ عليہ: 34/2)

    يعني "يزيد کي خلافت صحيح تھي چنانچہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ ساٹھ صحابہ رضي اللہ عنہم نے بشمول حضرت عبداللہ بن عمر رضي اللہ عنہ اس کي بيعت کر لي تھي۔ رہي اس سے محبت رکھنے کي بات تو اگر اس سے کوئي محبت رکھتا ہے تو اس پر نکير نہيں کرني چاہيے تاہم کوئي اس سے محبت نہ رکھے جب بھي کوئي ايسي بات نہيں، وہ صحابي تو نہيں جس سے محبت رکھنا شرعاً ضروري ہو۔"


    اور یہ بات اچھی طرح زہن نشین کر لو کہ ہم یزید ابن معاویہ سے نہ تو محبت کرتے ہیں اور نہ ہی نفرت، وہ مسلمانوں کے دیگر بادشاہوں کی طرح ایک بادشاہ تھا جس سے اچھائیاں بھی ہوئیں اور خطائیں بھی سرزد ہوئیں۔ ہم اہل سنت والجماعت کے اجماعی و متفقہ منہج کے مطابق یزید کی شخصیت کے بارے میں سکوت اختیار کرتے ہیں۔ جو لوگ یزید کی تکفیر کرتے ہیں اور اس پر لعن طعن کرتے ہیں انہوں نے اعتدال کا راستہ چھوڑ دیا ہے وہ روافض کی محبت میں یہ بھول جاتے ہیں کہ صحابہ کی ایک کثیر تعداد نے یزید کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ اب اگر یزید کو کافر کہہ دیا جائے جس کی کوئی دلیل بھی نہیں تو ان صحابہ کے بارے میں کیا حکم ہو گا جنہوں نے یزید کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور جن کی روایت کردہ احادیث حدیث کی کتابوں میں بھری پڑی ہیں۔ اس طرح تو تمام احادیث بھی مشکوک ہو جائیں گی یہی تو رافضی شعیوں کی سازش ہے کہ حب حسین رضی اللہ عنہ کی آڑ میں پہلے ان سے یزید پر کفر کے فتوے لگواؤ اور پھر انہیں دکھاؤ کے جن صحابہ کو تم مانتے ہو انہوں نے تو یزید کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ امام غزالی اور دیگر اھل علم نہ صرف یزید کی تکفیر اور اس پر لعن طعن کے خلاف تھے بلکہ دیگر مسلمانوں کی طرح یزید سے بھی حسن ظن رکھتے ہوئے اس کے لئے دعا کرنے کو جائز بلکہ مستحب خیال کرتے تھے۔

  11. #47
    -RajpuT-'s Avatar
    -RajpuT- is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2015 @ 04:32 PM
    Join Date
    18 Nov 2009
    Location
    The City Of Mangoes In The Indus Valley
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    853
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    162

    Default

    سعودی عرب کے نامور عالم دین الشیخ محمد بن صالح المنجد حفظہ اللہ کا یہ فتوی اہل سنت والجماعت کے منہج کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔
    ----------------------
    موقفنا من يزيد بن معاوية
    السؤال : سمعت عن المدعو يزيد بن معاوية ، وأنه كان خليفة على المسلمين في فترة مضت ، وأنه كان شخصا سكِّيراً ساديا ، ولم يكن مسلما حقا . فهل هذا صحيح ؟ أرجو أن تخبرني عن تاريخ المذكور .

    الجواب :
    الحمد لله
    اسمه : يزيد بن معاوية بن أبي سفيان بن حرب بن أميّة الأموي الدمشقي .
    قال الذهبي : وكان أمير ذلك الجيش في غزو القسطنطينية وفيهم مثل أبي أيوب الأنصاري عقد له أبوه بولاية العهد من بعده فتسلم الملك عند موت أبيه في رجب سنة ستين وله ثلاث وثلاثون سنة فكانت دولته أقل من أربع سنين .
    ويزيد ممن لا نسبُّه ولا نحبه وله نظراء من خلفاء الدولتين وكذلك في ملوك النواحي بل فيهم من هو شر منه وإنما عظم الخطب لكونه ولي بعد وفاة النبي صلى الله عليه وسلم بتسع وأربعين سنة والعهد قريب والصحابة موجودون كابن عمر الذي كان أولى بالأمر منه ومن أبيه وجده .
    افتتح دولته بمقتل الشهيد الحسين واختتمها بواقعة الحرة فمقته الناس ولم يبارك في عمره وخرج عليه غير واحد بعد الحسين كأهل المدينة قاموا لله .. وابن الزبير .....
    سير أعلام النبلاء ج/ 4 ص/ 38 .
    و قد بيّن شيخ الإسلام ابن تيمية الموقف من يزيد بن معاوية فقال :
    افترق الناس في يزيد بن معاوية بن أبى سفيان ثلاث فرق ، طرفان ووسط .
    فأحد الطرفين قالوا : إنه كان كافراً منافقاً ، وأنه سعى في قتل سبط رسول الله تشفِّياً من رسول الله وانتقاما منه ، وأخذاً بثأر جده عتبة وأخي جده شيبة ، وخاله الوليد بن عتبة وغيرهم ممن قتلهم أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم بيد على بن أبى طالب وغيره يوم بدر وغيرها . وأشياء من هذا النمط وهذا القول سهل على الرافضة الذين يكفرون أبا بكر وعمر وعثمان فتكفير يزيد أسهل بكثير .
    والطرف الثاني : يظنون أنه كان رجلًا صالحاً وإمام عدل ، وأنه كان من الصحابة الذين ولدوا على عهد النبي وحمله على يديه وبرَّك عليه . وربما فضَّله بعضهم على أبى بكر وعمر ، وربما جعله بعضهم نبيَّا ...
    وكلا القولين ظاهر البطلان عند من له أدنى عقل وعلم بالأمور وسِيَر المتقدمين ، ولهذا لا ينسب إلى أحد من أهل العلم المعروفين بالسنة ولا إلى ذي عقل من العقلاء الذين لهم رأى وخبرة
    والقول الثالث : أنه كان ملكا من ملوك المسلمين له حسنات وسيئات ولم يولد إلا في خلافة عثمان ، ولم يكن كافرا ، ولكن جرى بسببه ما جرى من مصرع الحسين وفعل ما فعل بأهل الحرة ، ولم يكن صاحبا ولا من أولياء الله الصالحين ، وهذا قول عامة أهل العقل والعلم والسنة والجماعة .
    ثم افترقوا ثلاث فرق فرقة لعنته وفرقة أحبته وفرقة لا تسبه ولا تحبه وهذا هو المنصوص عن الإمام أحمد وعليه المقتصدون من أصحابه وغيرهم من جميع المسلمين قال صالح بن أحمد قلت لأبي : إن قوما يقولون : إنهم يحبون يزيد فقال يا بني وهل يحب يزيد أحدٌ يؤمن بالله واليوم الآخر !! فقلت يا أبت فلماذا لا تلعنه ؟ فقال : يا بني ومتى رأيت أباك يلعن أحداً .
    وقال أبو محمد المقدسي لما سئل عن يزيد فيما بلغني لا يُسَب ولا يُحَب وقال : وبلغنى أيضا أن جدنا أبا عبد الله بن تيمية سئل عن يزيد فقال : لاننقص فيه ولا نزيد وهذا أعدل الأقوال فيه وفي أمثاله وأحسنها...أهـ
    مجموع فتاوى شيخ الإسلام ج/4 ص/481-484 .

    -----------------------
    یزید بن معاویہ کے بارہ میں ہماراموقف
    میں نے یذيد بن معاویہ کے بارہ میں سنا ہے کہ وہ کسی زمانے میں مسلمانوں کا خلیفہ رہا ہے ، اوروہ بہت نشئ‏ اوربے کار شخص اورحقیقی مسلمان نہيں تھا ، توکیا یہ صحیح ہے ؟
    آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے تاریخی حوالہ سے بتائيں ۔

    الحمد للہ
    نام ونسب : اس کا نام یزید بن معاویہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ الاموی الدمشقی تھا ۔
    امام ذھبی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ :
    یزید قسطنطنیہ پرحملہ کرنے والے لشکر کا امیر تھا جس میں ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی شامل تھے ، اس کے والد امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسے ولی عھد بنایا اور اپنے والد کی وفات کے بعد تیس برس کی عمر کے میں رجب ساٹھ ھجری 60 ھ میں زمام اقدار ہاتھ میں لی اورتقریبا چالیس برس سے کم حکومت کی ۔
    اوریزید ایسے لوگوں میں سے ہے جنہیں نہ توہم برا کہتے اورنہ ہی اس سے محبت کرتےہیں ، اس طرح کے کئ ایک خلیفہ اموی اورعباسی دورحکومت میں پاۓ گۓ ہيں ، اور اسی طرح ارد گرد کے بادشاہ بھی بلکہ کچھ تو ایسے بھی تھے جو يزید سے بد تر تھے ۔
    اس کی شان و شوکت عظیم اس لیے ہوگئ کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے انچاس 49 برس بعد حکمران بنا جو کہ عھد قریب ہے اورصحابہ کرام موجود تھے مثلا عبداللہ بن عمر رضي اللہ تعالی عنہ جو کہ اس سے اوراس کے باب دادا سے بھی زیادہ اس معاملہ کے مستحق تھے ۔
    اس نے اپنی حکومت کا آغاز حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی شھادت سے اوراس کی حکومت کا اختتام واقعہ حرہ سے ہوا ، تولوگ اسے ناپسند کرنے لگے اس کی عمرمیں برکت نہیں پڑی ، اورحسین رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد کئ ایک لوگوں نے اس کے خلاف اللہ تعالی کے لیے خروج کیا مثلا اھل مدینہ اور ابن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ ۔ دیکھیں : سیراعلام النبلاء ( 4 / 38 ) ۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے یزيد بن معاویہ کے بارہ میں موقف بیان کرتے ہوۓ کہا ہے :
    یزيد بن معاویہ بن ابی سفیان کے بارہ میں لوگوں کے تین گروہ ہيں : ایک توحد سے بڑھا ہوا اوردوسرے بالکل ہی نیچے گرا ہوا اورایک گروہ درمیان میں ہے ۔
    جولوگ توافراط اورتفریط سے کام لینے والے دو گروہ ہیں ان میں سے ایک تو کہتا ہے کہ یزید بن معاویہ کافر اورمنافق ہے ، اس نے نواسہ رسول حسین رضي اللہ تعالی عنہ کو قتل کرکے اپنے بڑوں عتبہ اورشیبہ اور ولید بن عتبہ وغیرہ جنہیں جنگ بدر میں علی بن ابی طالب اور دوسرے صحابہ نے قتل کیا تھا ان کا انتقام اور بدلہ لیا ہے ۔
    تواس طرح کی باتیں اوریہ قول رافضیوں اورشیعہ کی ہیں جو ابوبکر و عمر اور عثمان رضي اللہ تعالی عنہم کو کافر کہتے ہیں توان کے ہاں یزید کو کافرقرار دینا تواس سے بھی زيادہ اسان کام ہے ۔
    اور اس کے مقابلہ میں دوسرا گروہ یہ خیال کرتا ہے کہ وہ ایک نیک اورصالح شخص اورعادل حکمران تھا ، اور وہ ان صحابہ کرام میں سے تھا جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پیدا ہوۓ اوراسے اپنے ھاتھوں میں اٹھایااور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کےلیے برکت کی دعا فرمائ ، اوربعض اوقات تووہ اسے ابوبکر ، عمر رضي اللہ تعالی عنہما سے سے افضل قرار دیتے ہیں ، اورہو سکتا کہ بعض تو اسے نبی ہی بنا ڈاليں ۔
    تو یہ دونوں گروہ اور ان کےقول صحیح نہیں اورہراس شخص کے لیے اس کا باطل ہونا نظرآتا ہے جسے تھوڑی سی بھی عقل ہے اور وہ تھوڑ ابہت تاريخ کو جانتا ہے وہ اسے باطل ہی کہے گا ، تواسی لیے معروف اہل علم جو کہ سنت پرعمل کرنے والے ہیں کسی سے بھی یہ قول مروی نہیں اور نہ ہی کسی کی طرف منسوب ہی کیا جاتا ہے ، اوراسی طرح عقل وشعور رکھنے والوں کی طرف بھی یہ قول منسوب نہيں ۔
    اورتیسرا قول یا گروہ یہ ہے کہ :
    یزید مسلمان حکمرانوں میں سے ایک حکمران تھا اس کی برائیاں اور اچھایاں دونوں ہيں ، اور اس کی ولادت بھی عثمان رضي اللہ تعالی عنہ کی خلافت میں ہوئ ہے ، اور وہ کافر نہيں ، لیکن اسباب کی بنا پر حسین رضي اللہ تعالی عنہ کے ساتھ جوکچھ ہوا اوروہ شھید ہوۓ ، اس نے اہل حرہ کے ساتھ جو کیا سو کیا ، اوروہ نہ توصحابی تھا اور نہ ہی اللہ تعالی کا ولی ، یہ قول ہی عام اہل علم و عقل اوراھل سنت والجماعت کا ہے ۔
    لوگ تین فرقوں میں بٹے گۓ ہیں ایک گروہ تواس پرسب وشتم اور لعنت کرتا اور دوسرا اس سے محبت کا اظہار کرتا ہے اورتیسرا نہ تواس سے محبت اورنہ ہی اس پر سب وشتم کرتا ہے ، امام احمد رحمہ اللہ تعالی اوراس کے اصحاب وغیرہ سے یہی منقول ہے ۔
    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالی کے بیٹے صالح بن احمد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ : کچھ لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ ہم یزید سے محبت کرتے ہیں ، توانہوں نے جواب دیا کہ اے بیٹے کیا یزید کسی سے بھی جو اللہ تعالی اوریوم آخرت پرایمان لایا ہو سے محبت کرتا ہے !!
    تو میں نے کہا تو پھر آپ اس پر لعنت کیوں نہیں کرتے ؟ توانہوں نےجواب دیا بیٹے تونےاپنے باپ کو کب دیکھا کہ وہ کسی پرلعنت کرتا ہو ۔
    اورابومحمد المقدسی سے جب یزيد کے متعلق پوچھا گیا توکچھ مجھ تک پہنچا ہے کہ نہ تواسے سب وشتم کیا جاۓ اور نہ ہی اس سے محبت کی جاۓ ، اورکہنے لگے : مجھے یہ بھی پہنچا ہے کہ کہ ہمارے دادا ابوعبداللہ بن تیمیۃ رحمہ اللہ تعالی سے یزيد کےبارہ میں سوال کیا گیا توانہوں نے جواب دیا :
    ہم نہ تواس میں کچھ کمی کرتےہیں اورنہ ہی زيادتی ،۔
    اقوال میں سب سے زيادہ عدل والا اوراچھا و بہتر قول یہی ہے ۔ ا ھـ
    مجموع الفتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ ( 4 / 481 - 484 ) ۔
    واللہ تعالی اعلم .

  12. #48
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    lol copy pest start.. admin should be closed this thread............................................ .........

Page 4 of 5 FirstFirst 12345 LastLast

Similar Threads

  1. imam abu haneefa akabreen ki nazar mien
    By i love sahabah in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 2
    Last Post: 4th March 2010, 03:47 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 29th November 2009, 03:50 PM
  3. Marva tu aabrou-e-ummat e marhoom hay. (must read)
    By i love sahabah in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 30th July 2009, 03:34 PM
  4. Yazeed Per Lanat Kerna ..!!!!
    By lagend_killer1 in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 29th June 2009, 12:59 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •