(ایڈوانس لیول)
میرے چار دوستوں لیاقت ، ساجد ، عمران اور علی نے میرے پاس ہونے کی خوشی میں 4 پین تحفے کے طور پر بھیجے جنکا رنگ لال، پیلا، کالا اور ہرا ہے۔ یہ پین مجھے جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو ملے۔
ہرا پین لال سے ایک دن پہلے ملا مگر وہ جمعہ کا دن نہیں تھا۔
ساجد کا پین پیلا نہیں ہے۔
عمران کا پین نہ تو کالا ہے اور نہ ہی وہ جمعہ کو ملا۔
علی کا پین اتوار کو ملا مگر وہ لال نہیں ہے۔
لیاقت کا پین عمران کے پین سے پہلے نہیں آیا۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کس نے، کس رنگ کا پین، کس دن بھیجاتھا؟
Bookmarks