اذلان شاہ ٹورنامنٹ، پاک بھارت آج مدمقابل
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشین چیمپئن پاکستانی ٹیم آج روایتی حریف بھارت سےمقابلہ کرے گی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا. قومی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے چار میچوںمیں دو میں کامیابی اور دو میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔ پاکستانی کوچ مشعل وین ڈین کا کہنا ہے کہ ناکامی کی وجہ ملائیشیا کا گرم موسم ہے، سہ پہر کے وقت میچز کھیلنے سے پلئیرز کی کارکردگی متاثر ہوئی تاہم کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر برطانیہ کی ٹیم اپنے چار میچ کھیل کر 9 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا سات پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستانی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے جو اپنے دو میچز ہار کر ٹاپ سے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔
Bookmarks