آفریدی کے معاملے پر پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل






پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد خان آفردیدی کے معاملے پر تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سامنے بوم بوم کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سلطان رانا، جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق پاپا اور منیجر انٹر نیشنل کرکٹ عثمان واہلہ شامل ہیں۔ سابق کپتان کو آٹھ جون کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بوم بوم کا سینٹرل کنٹریکٹ اور این او سی پہلے سے ہی منسوخ ہو چکے ہیں۔