لاہور: پاکستان کے نامور اداکار جمیل فخری لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرگئے۔ جمیل فخری کو ایک ہفتے قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور کے میو اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا ، ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی، اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ اپنے بیٹے علی ایاز فخری کی نیویارک میں 22ماہ کی گمشدگی کے بعد موت کی اطلاع ملنے پر وہ انتہائی غمزدہ تھے ۔ جمیل فخری نے پی ٹی وی کے ڈرامے اندھیر ا اجالا سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔
Bookmarks