Results 1 to 4 of 4

Thread: چاند گرہن اور ھم کیا کریں

  1. #1
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Wink چاند گرہن اور ھم کیا کریں



    ماہرین فلکیات کے مطابق آج رات پاکستان میں چاند گرہن ہوگا۔ سورج اور چاند گرہن کےبارے میں متعدد معاشرے افراط و تفریط کاشکار نظر آتے ہیں ہیں۔ کہیں تو سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لئے پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں تو کہیں اس دوران حاملہ خواتین کو کمروں میں بند کر دیا جاتا ہے اور انہیں چھری، کانٹے وغیرہ کے استعمال سے روک دیاجاتاہے تاکہ بچے پیدائشی نقص سے پاک پیداہوں۔ رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں جب سب سے پہلا سورج گرہن ہوا اتفاق سے اسی دن آپ ﷺ کے بیٹے ابراہیم کی وفات ہوئی تھی۔ لہذا لوگ کہنے لگے کہ سورج گرہن آپﷺ کے بیٹے کی وفات کی وجہ سے ہوا ہے۔ حضورﷺ نے اس ضعیف الاعتقادی کو ان الفاظ سے رد فرمایا:

    إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَقُومُوا فَصَلُّوا (صحيح بخاري: 1041)

    سورج اور چاند کسی کے مرنے سے گرہن نہیں ہوتے۔ یہ تو قدرت الٰہی کی دو نشانیاں ہیں جب انہیں گرہن ہوتے دیکھو تو نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہو۔
    ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں :

    شمس و قمر اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ان کو گہن کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں لگتا۔ چنانچہ جب تم انہیں اس حالت میں دیکھو تو اللہ تعالی سے دعا کرو اور دعا کرو حتیٰ کہ سورج گہن کھل جائے۔ (صحيح بخاری: 1041)
    صحیح بخاری ہی کی ایک اور حدیث میں مرقوم ہےکہ آپﷺ نے فرمایا:
    ’’چاند اور سورج کا گرہن آثار قدرت ہیں۔ کسی کے مرنے، جینے (یا کسی اوروجہ)سے نمودار نہیں ہوتے۔ بلکہ اللہ اپنے بندوں کو عبرت دلانے کے لئے ظاہر فرماتا ہے۔ اگر تم ایسے آثار دیکھو تو جلد از جلد دعا، استغفار اور یاد الٰہی کی طرف رجوع کرو۔‘‘ (صحیح بخاری : 1059)
    لہذا جب ایسا معاملہ پیش آئے تو اہل ایمان کو چاہئے کہ وہ اس نظارہ سے محظوظ ہونے اور توہمات کا شکار ہونے بجائے دربار خداوندی میں حاضری دیں اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں۔ کیونکہ سورج اور چاند گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ان كى ذریعے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو ڈراتاہے اور ان کے ذہنوں میں قیامت کا منظر تازہ کرتا ہے کہ اس دن سورج لپیٹ دیا جائے گا اور ستارے توڑ دئیے جائیں گے، سورج اور چاند جمع کردئیے جائیں گے، وہ دونوں بے نور ہو جائیں گے۔ سرورکائنات ﷺ کا شمس و قمر کے گہنائے جانے پر عالم یہ تھا کہ آپ ﷺ گھبرا اٹھتے اور نماز پڑھتے۔
    حضرت عبداللہ بن عمرو سےروایت ہے کہ جب سورج گرہن ہوا تو آپﷺ نے ایک شخص کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا:

    إن الصلاۃ جامعۃ (صحیح بخاری : 1045)
    ’’نماز (تمہیں) جمع کرنے والی ہے۔(تمہیں بلا رہی ہے۔)‘‘

    مزید تفصیل:
    Attached Images Attached Images    
    Last edited by Net-Rider; 16th June 2011 at 09:30 AM. Reason: update image Thanks
    Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )

  2. #2
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ بھائی

    آئندہ خیال رکھئے گا کوئی بھی اٹیچمنٹ یا امیج دے تو اس میں
    کسی بھی ویب سائٹ کا لنک نہیں ہونا چاہئے ورنہ تھریڈ آر بی کردیا جائے گا ابھی
    میں آپ کے امیج کو ایڈیٹ کررہا ہوں براہ کرم آئندہ کے لئے احتیاط کیجئے گا شکریہ

  3. #3
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Default

    Jazakallah NET RIDER
    bhai

  4. #4
    iamshaby is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd January 2024 @ 01:28 PM
    Join Date
    10 Sep 2009
    Location
    Paradise on Earth means Pakistan
    Age
    50
    Gender
    Male
    Posts
    318
    Threads
    12
    Credits
    0
    Thanked
    33

    Default

    very nice and informative sharing JAZAK ALLAH

    regards

    Shahbaz

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 7th April 2017, 10:15 AM
  2. Replies: 15
    Last Post: 11th January 2012, 03:06 PM
  3. Replies: 12
    Last Post: 14th July 2011, 12:14 AM
  4. Replies: 9
    Last Post: 3rd January 2011, 12:41 AM
  5. Replies: 2
    Last Post: 4th August 2010, 02:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •