اشیاء:
انڈے 6عدد
گھی آدھا کپ
چینی ایک کپ
بادام ، پستہ ، چھوٹی الائچی ، کھوپرہ 4 کھانے کے چمچ
( باریک کٹے ہوۓ)
ترکیب :
ایک برتن میں انڈے ، چینی اور گھی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور یک جان کرلیں پھر اسے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ اس آمیزے کے جب دانے بن جائیں اور بادامی رنگت اختیار کرلے تو ایک ڈش میں نکال کر چمچ کی مدد سے برابر کرلیں اور میوہ جات چھڑک دیں ۔ ٹھنڈا ہوجانے پر اسکو ٹکڑوں کی شکل دے دیں اور عید کے مسرت موقع پر مہمانوں کو کھلاکر داد وصول کریں ۔
Bookmarks