مسجد میں بچوں اور نوعمر لوگوں کے داخلے پر پابندی نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔ ان مٹھی بھر لوگوں نے مذہب کوایسا بدنام کیا کہ اب ایک سچے عبادت کرنے والے کے ليے بھی دنیا تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ آج کل اکثر مسجدوں میں اللہ اور اسکے احکام کی تعلیم کے بجائے نفرتوں کو بڑھاوا دینے کا کارو بارہوتا ہے۔ مسجدیں بھی فرقوں کی بنا پر بننے لگی ہیں اور فرقہ پرستی عبادت بنتی جا رہی ہے۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی کی قبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔
Bookmarks