Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 19

Thread: ..........روزے کے آداب و سننن..........

  1. #1
    ibnjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    7th November 2021 @ 06:12 PM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    92
    Threads
    19
    Credits
    73
    Thanked
    18

    Default ..........روزے کے آداب و سننن..........

    روزوں کے آداب و سنن


    روزے کے آداب اورسنن ۔

    ان میں کچھ تو واجب اورکچھ مستحب ہیں جن کو ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے :

    سحری کھانے کی حرص اوراس میں تاخیر کرنا ۔

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( سحری کیا کرو کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے ) صحیح بخاری ( 4 / 139 ) ۔

    یہ کھانا بابرکت ہے ، اورسحری کھانے میں اہل کتاب کی مخالفت بھی پائي جاتی ہے ، اورپھر مومن کی سب سے بہترین سحری کھجوریں ہیں ۔ دیکھیں سنن ابوداود حدیث نمبر ( 2345 ) صحیح الترغیب ( 1 / 448 ) ۔

    افطاری میں جلدی کرنی چاہیے اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( جب تک لوگ افطاری جلدی کرتے رہیں گے ان میں خیروبھلائي موجود رہے گی ) صحیح بخاری ( 4 / 198 ) ۔

    اسے حدیث میں بیان کی گئي اشیاء سے روزہ افطار کرنا چاہیے ، انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ :

    ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے قبل چند رطب ( تازہ کھجور) سے افطاری کرتے اگر رطب نہ ہوتیں تو چند ایک پکی ہوئي کھجوریں کھا لیتے ، اوراگر یہ بھی نہ ہوتیں تو ایک آدھ پانی کا گھونٹ پی کر افطار کرتے تھے ) سنن ترمذی ( 3 / 79 ) امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی نے اس حدیث کو حسن غریب کہا اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے ارواء الغلیل ( 922 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کے بعد مندرجہ ذيل دعا پڑھا کرتے تھے :

    ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تویہ دعا پڑھا کرتے تھے :

    ( ذهب الظمأ ، وابتلت العروق ، وثبت الأجر إن شاء الله ) پیاس جاتی رہی اوررگیں تر ہوگئيں اورانشاء اللہ اجر ثابت ہوگيا ۔

    سنن ابوداود ( 2 / 765 ) دار قطنی نے اسے حسن قرار دیا ہے دیکھیں سنن دار قطنی ( 2 / 185 ) ۔

    بے ہودہ بات چيت اوراعمال سے اجتناب کرنا ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( تم میں سے جب کوئي روزہ سے ہو تووہ گناہ کےکام نہ کرے ) رفث معصیت وگناہ کوکہاجاتا ہے ۔

    اورایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( جوکوئي بے ہودہ باتیں اوران پر عمل کرنا نہیں چھوڑتا تو اللہ تعالی کواس کے بھوکے اورپیاسے رہنے کی کوئي ضرورت نہیں ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1903 ) ۔

    لھذا روزہ دار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہرحرام کردہ چيز سے اجتناب کرے مثلا چغلی وغیبت اورفحش گوئي وجھوٹ وغیرہ سے پرہیز کرے کیونکہ ان پر عمل پیرا ہونے سے بعض اوقات اس کےروزے کا اجر ہی ضا‏ئع ہوجاتا ہے ۔

    ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( بہت سے روزہ دارایسے ہیں جنہیں بھوک کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ) سنن ابن ماجہ ( 1 / 539 ) صحیح الترغیب ( 1 / 453 ) ۔

    نیکیوں کوختم کرنے اوربرائيوں کو کھینچنے والی اشیاء میں فلمیں اورڈراموں اورکھیل کود میں وقت اوراسی طرح فارغ بیٹھے رہنے اوربرے اخلاق اوروقت ضائع کرنے والوں کے ساتھ راستوں اورگلی محلہ میں آوارہ گھومنا ، اورگاڑیوں سے کھیلنا ، راستوں اور فٹ پاتھوں پر بھیڑ کرنا ، یہ سب اشیاء نیکیوں کو ختم کرتی اوربرائي پیدا کرتی ہيں ۔

    حتی کہ یہ ماہ مبارک جو تھجد اورقیام اللیل کا مہینہ تھا اکثر لوگ تو سارا دن سو کرگزار دیتے ہیں تا کہ بھوک وپیاس کا احساس نہ ہوسکے ، جس کی بنا پر باجماعت نمازيں ضائع ہوتی ہیں اوربعض اوقات تو نماز کے وقت میں بھی ادائيگي نہیں ہوتی ، پھر رات کو کھیل کود اورشھوات میں پڑے رہتےہیں ، اوربعض لوگ تورمضان کے آنے پر پریشان ہوجاتے ہیں کہ ان کی لذتیں جاتی رہیں گی اورکچھ لوگ رمضان المبارک میں کفار ممالک میں چلے جاتے ہيں تا کہ تا کہ وہاں پر وہ کچھ کرسکیں جواپنے ملک میں کرنا مشکل ہے ! ۔

    حتی کہ اب تو مساجد بھی منکرات سے خالی نہیں رہتیں بلکہ عورتیں نماز پڑھنے کے بہانے سے عطروخوشبو اورطرح طرح کی پرفیومز اسعتمال کرلے بے پردہ ہوکرنکلتی ہیں جس سے فتنہ پیدا ہوتا ہے ، حتی کہ بیت اللہ بھی ان آفات سے خالی نظر نہیں آتا ۔

    اورکچھ لوگوں نے تو رمضان المبارک مانگنے اورسوال کرنے کا سیزن بنا رکھا ہے حالانکہ وہ محتاج نہيں اور اس سے سوال کے لیے دست دراز کرنا صحیح نہيں ، اوربعض لوگ تو اس ماہ مبارک میں آتشبازي اورپٹاخے وغیرہ کے کھیل میں مشغول ہوتے ہيں ، اورکچھ منچلے تو بازاروں اورشاپنگ سینٹروں میں گھومتے اورتالیاں و سیٹیاں بجاتےنظر آتے ہیں ۔
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    ( اگر روزہ دار سے کوئي شخص لڑائي جھگڑا کرے یا اسے گالی گلوچ ہو تو اسے یہ کہنا چاہیے میرا روزہ ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1894 ) ۔

    اس حدیث میں ایک نصیحت تو خود روزہ دارکوہے اوردوسری اس سے لڑنے والے شخص کو کی گئي ہے ، لیکن اس دور میں اگربہت سے روزہ داروں کے اخلاق کو دیکھا جائے تو اس اخلاق فاضلہ کے خلاف ہی ان کے اخلاق ہوتے ہیں لھذا روزہ دار کو چاہیے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے ۔

    ٭ روزہ میں علم ومال کی دولت ، اوربدن وعزت وشرف اوراخلاق کی دولت کو سخاوت کرکے لٹایا جاتا ہے ۔
    صحیحین میں ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے يادہ خیروبھلائی کی جود وسخا کرنے والے تھے ، اوررمضان المبارک میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبریل امین ملتے تو آپ اوربھی زيادہ جود وسخا کرتے جبریل امین ہر رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید کا دور کیا کرتے تھے ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم تیز آندھی سے بھی زيادہ خیروبھلائي کی جود وسخا کرنے والے تھے ۔

    صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6 ) ۔

    روزہ رکھنا اور دوسرے کو کھلانا اگرکسی میں یہ دونوں چیزيں جمع ہوں تویہ جنت میں داخل ہونے کا ایک سبب ہے ، جیسا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے فرمان میں بیان کیا ہے :

    ( یقینا جنت میں ایسے کمرے ہیں ان کا اندرونی حصہ باہر سے ہی نظرآتا ہے ، اوراندر سے اس کا باہر والاحصہ نظر آتا ہے ، اللہ تعالی نے یہ کمرے کھانا کھلانے ، اوربات چيت میں نرم رویہ اختیاروالے ، روزہ دار، اور رات کوجب لوگو سوئے ہوں تو نماز پڑھنے والے کے لیےتیار کیے ہیں ) مسند احمد ( 5 / 343 ) صحیح ابن خزیمہ حدیث نمبر ( 2137 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے حسن لغیرہ قرار دیا ہے ۔

    اور ایک روایت میں ہے کہ :

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( جس نے کسی روزہ دارکوافطاری کروائی اسے بھی روزہ دارجیسا اجروثواب حاصل ہوگا ، اورروزہ دارکے اجروثواب میں کچھ کمی نہیں ہوگي ) سنن ترمذی ( 3 / 171 ) صحیح الترغیب ( 1 / 451 ) ۔

    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

    افطاری کروانے کا مطلب یہ ہے کہ اسے پیٹ بھر کے کھانا کھلایا جائے ۔ دیکھیں الاختیارات الفقھيۃ صفحہ نمبر ( 109 ) ۔

    بہت سے سلف صالحین رحمہ اللہ تعالی نےفقراء کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی افطاری فقراء ومساکین کو دے دی ، جن میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما ، مالک بن دینا ، احمد بن حنبل رحمہم اللہ شامل ہيں ، بلکہ عبداللہ بن عمررضي اللہ تعالی عنہما تو یتیموں اورمسکینوں کے بغیرافطاری ہی نہيں کرتے تھے ۔

  2. #2
    Laiba Rani's Avatar
    Laiba Rani is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2015 @ 01:07 PM
    Join Date
    25 Nov 2010
    Age
    28
    Gender
    Female
    Posts
    2,363
    Threads
    185
    Credits
    0
    Thanked
    280

    Default

    jazakAllah

  3. #3
    ibnjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    7th November 2021 @ 06:12 PM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    92
    Threads
    19
    Credits
    73
    Thanked
    18

    Default haq ki talash

    Quote laiba rani said: View Post
    jazakAllah
    psand krny ka shukrya

  4. #4
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:03 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,495
    Threads
    150
    Credits
    18,378
    Thanked
    721

  5. #5
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    جزاک الله

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  6. #6
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


  7. #7
    farhanleos's Avatar
    farhanleos is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2017 @ 03:37 PM
    Join Date
    15 Aug 2008
    Location
    Damam KSA
    Gender
    Male
    Posts
    1,050
    Threads
    98
    Credits
    1,039
    Thanked
    102

    Default

    jazakallah good yar

  8. #8
    Khawarlatif's Avatar
    Khawarlatif is offline Senior Member
    Last Online
    4th December 2017 @ 07:19 PM
    Join Date
    05 Jun 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    4,124
    Threads
    98
    Credits
    827
    Thanked
    579

    Default

    jazakALLAH....

    BUHT SHUKRYA...
    ................

  9. #9
    Fiza15 is offline Member
    Last Online
    27th August 2011 @ 03:16 PM
    Join Date
    07 Jun 2011
    Location
    Islamabad
    Gender
    Female
    Posts
    835
    Threads
    211
    Thanked
    49

    Default

    JazakALLAH buhat khoobsurat sharing ....

  10. #10
    ibnjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    7th November 2021 @ 06:12 PM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    92
    Threads
    19
    Credits
    73
    Thanked
    18

    Default haq ki talash

    Quote fiza15 said: View Post
    jazakallah buhat khoobsurat sharing ....
    Quote khawarlatif said: View Post
    jazakallah....

    Buht shukrya...
    Quote farhanleos said: View Post
    jazakallah good yar
    Quote m-qasim said: View Post
    جزاک اللہ آب سب کے پسند کرنے کا شکریہ
    Quote big brother said: View Post
    jazakallah

  11. #11
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    جزاک الله

  12. #12
    ibnjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    7th November 2021 @ 06:12 PM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    92
    Threads
    19
    Credits
    73
    Thanked
    18

    Default

    Quote waqasahmad1 said: View Post
    جزاک الله
    Ap k asand krny ka shukrya

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 18th November 2016, 08:05 AM
  2. روزے داروں کے لئے آسان اور نفع بخش نسخہ
    By Ladla Student in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 16
    Last Post: 9th July 2014, 12:59 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 31st July 2012, 01:42 PM
  4. Replies: 19
    Last Post: 8th August 2011, 03:27 PM
  5. Replies: 31
    Last Post: 4th August 2011, 02:54 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •