قاہرہ : مصر کے ممتاز عالم دین شیخ عبدالحامد الاتراش نے مشہور ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے معاشرتی بگاڑ کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اپنے فتویٰ میں ممتاز عالم دین نے کہا کہ فیس بک کے اجراءکے بعد سے فیملیز میں طلاق کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک استعمال کرنے والے مسلمان گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خاندانی نظام کو تباہ کر دیا ہے اور ایک شادی شدہ عورت دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات استورا کرنے میں دلچسپی لتی ہے جو اسلامی شرعی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس قسم کی مشق کو خاندانی نظام کو تباہی سے دوچار کرنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔
Bookmarks