Results 1 to 6 of 6

Thread: آدابِ رسالتﷺ قرآنِ پاک کی رُو سے

  1. #1
    Gream is offline Senior Member+
    Last Online
    27th May 2013 @ 05:56 PM
    Join Date
    10 Jun 2009
    Posts
    176
    Threads
    33
    Credits
    0
    Thanked
    21

    Default آدابِ رسالتﷺ قرآنِ پاک کی رُو سے

    ]آدابِ رسالتﷺ قرآنِ پاک کی رُو سے




    حضورؐ کے ہرحکم کو دل سے قبول کرنا ضروری ہے اور اس کے بغیر کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتا، تویہ بات بھی معلوم ہوگئی کہ رسول کریمﷺ کا ادب دل سے بھی اسقدر ہونا چاہیے کہ مجال ہے آپؐ کی کسی بات کے بارے میں تنگی آئے، قرآنِ کریم میں ہے :

    "يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَاتَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَاتَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَاتَشْعُرُونَ"۔ (الحجرات:۲)

    اے ایمان والو! اپنی آوازیں بلند نہ کرو نبی کی آواز سے اور آپ سے تیز آواز کے ساتھ نہ بولو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے سے بولتے ہو، اندیشہ ہے کہ کہیں تمہارے اعمال ضائع نہ ہوجائیں اور تمھیں خبر نہ ہو۔

    اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ کریمہ میں حضرت رسالتِ مآبؐ کا ادب بتایا ہے، اس سے پہلی والی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اُمتیوں کواپنے نبی کے آداب سکھائے ہیں کہ تمھیں اپنے نبی کا توقیر واحترام عزت واعظام اسقدر کرنا چاہیے کہ تم اپنے سارے کاموں کوخدا اور اس کے رسول کے پیچھے رکھو، اس آیت میں ارشاد ہوا کہ نبی کی آواز پر اپنی آواز بلند نہ کرو جیسے ایک دوسرے سے بے محابا بات کرتے ہو؛ اسی طرح حضورؐ کے سامنے اونچی آواز کرنا ایک قسم کی بے ادبی اور گستاخی ہے، شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

    "حضورؐ کی مجلس میں شور نہ کرو اور جیسے آپس میں ایک دوسرے سے بے تکلف، چہک، تڑخ کر بات کرتے ہو حضورﷺ کے ساتھ یہ طریقہ اختیار کرنا خلافِ ادب ہے، آپ سے خطاب کرو تونرم آواز سے، تعظیم واحترام کے لہجہ میں، ادب وشائستگی کے ساتھ، دیکھو ایک مہذب بیٹا اپنے باپ سے لائق شاگرد اُستاد سے، مخلص مرید پیرومرشد سے اور ایک سپاہی اپنے افسر سے کس طرح بات کرتا ہے، پیغمبر کا رُتبہ توان سب سے کہیں بڑھ کر ہے، آپ سے گفتگو کرتے وقت پوری احتیاط رکھی جائے، مبادا بے ادبی ہوجائے اور آپﷺ کوتکدر پیش آئے توحضورﷺ کی ناخوشی کے بعد مسلمان کا ٹھکانہ کہاں ہے؛ ایسی صورت میں تمام اعمال ضائع ہونے اور ساری محنت رائیگاں جانے کا اندیشہ ہے"۔ (فوائدعثمانی برترجمہ شیخ الہند:۶۸۴)
    [/size][/color][/font]

  2. #2
    simpleproka's Avatar
    simpleproka is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2012 @ 11:45 AM
    Join Date
    02 Dec 2008
    Location
    Basirpur Okara
    Posts
    790
    Threads
    86
    Credits
    0
    Thanked
    137

  3. #3
    farhanleos's Avatar
    farhanleos is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2017 @ 03:37 PM
    Join Date
    15 Aug 2008
    Location
    Damam KSA
    Gender
    Male
    Posts
    1,050
    Threads
    98
    Credits
    1,039
    Thanked
    102

    Default

    Thanks for good sharing
    [IMG]http://www.familylobby.com/common/tt7474656fltt.gif[/IMG]

  4. #4
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Default

    Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )

  5. #5
    Terminator's Avatar
    Terminator is offline Senior Member+
    Last Online
    14th February 2017 @ 09:13 AM
    Join Date
    17 Dec 2005
    Location
    PAKISTAN
    Age
    40
    Posts
    6,183
    Threads
    319
    Credits
    904
    Thanked
    8

    Default

    Jazakallah

  6. #6
    Gream is offline Senior Member+
    Last Online
    27th May 2013 @ 05:56 PM
    Join Date
    10 Jun 2009
    Posts
    176
    Threads
    33
    Credits
    0
    Thanked
    21

    Default

    بہت بہت شکریہ

Similar Threads

  1. تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک اور سپیش
    By mujtaba_jdw in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 8
    Last Post: 20th August 2013, 03:43 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 18th August 2011, 05:04 AM
  3. Replies: 22
    Last Post: 5th June 2011, 05:20 PM
  4. Replies: 20
    Last Post: 11th May 2011, 12:19 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •