Results 1 to 8 of 8

Thread: دلچسپ لطائف

  1. #1
    farhanleos's Avatar
    farhanleos is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2017 @ 03:37 PM
    Join Date
    15 Aug 2008
    Location
    Damam KSA
    Gender
    Male
    Posts
    1,050
    Threads
    98
    Credits
    1,039
    Thanked
    102

    Talking دلچسپ لطائف

    دلچسپ لطائف


    بال

    کرائے دار نے مالک مکان سے کہا: ”خدا کیلئے اس سال تو کھڑکیوں میں پٹ لگوا دیجئے۔ میں کمرے میں بیٹھتا ہوں تو تیز ہوا سے بال بکھر جاتے ہیں۔
    مالک مکان نے کرائے دار کے دیئے کرائے میں سے دس روپے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہا۔ ” میرا اتنا خرچہ کرانے سے کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ کسی حجام سے اپنے بال کٹوا لیں۔


    میں

    ایک شخص ٹیلی فون پر ” کون بول رہا ہے؟“
    جواب آیا: ” میں بول رہا ہوں۔“
    پہلا شخص ” کتنی عجیب بات ہے، ادھر بھی میں بول رہا ہوں۔


    کیلا

    ایک صاحب چھلکے سمیت کیلا کھانے لگے۔
    کسی نے انہیں ٹوکا ” اسے چھیل تولیں۔“
    وہ بولے۔” چھیلنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے معلوم ہے اس کے اندر کیا ہے؟


    زبان اور ٹانگ

    سیاسی لیڈر(ڈاکٹر سے) ” میں جب تقریر کرتا ہوں ، میری زبان تالو میں چمٹ جاتی ہے اور میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔“
    ڈاکٹر نے جواب دیا۔”کوئی بات نہیں، جھوٹ بولتے وقت اکثر ایسا ہوا کرتا ہے۔


    سالگرہ
    ایک ڈاکٹر نے ایک شخص کو بل بھیجا جس پر درج تھا۔ ” آج اس بل کو ایک سال ہو گیا ہے۔“ اس شخص نے بل پر یہ عبارت لکھ کر واپس کر دیا۔”سالگرہ مبارک ہو۔

    کتاب

    ایک پڑوسن نے دوسری سے ایک کتاب پڑھنے کے لےے مانگی۔ دوسری نے کہا ” بہن میں کتاب دیا نہیں کرتی۔ آپ یہاں بیٹھ کر جتنی چاہیں پڑھ لیں۔“
    چند روز بعد دوسری پڑوسن پہلی کے گھر گئی اور جھاڑو مانگی۔ پہلی نے کہا ” بہن میں کسی کو جھاڑو نہیں دیا کرتی ، آپ کو جتنی جھاڑو دینی ہو، یہاں میرے گھر میں دے دیں۔

    گدھا

    استاد(شاگرد سے): ”تم یہ گدھا کلاس میں کیوں لائے ہو؟“
    شاگرد: ”جناب ! میرے ابو نے بھیجا ہے۔“
    استاد (غصے سے): ” لیکن کیوں؟“
    شاگرد: ” میں نے کل ابو سے کہا تھا کہ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنا دیا ہے تو ابو نے انسان بنانے کے لیے یہ گدھا بھیجا ہے۔


    ٹکٹ

    ایک دھوکے باز شخص نے یہ مشہور کر دیا کہ جو شخص اسے ایک ہزار روپے دے گا وہ اسے جنت کا ٹکٹ دے گا۔ جواب مےں لوگوں نے اس کے پاس بے تحاشا پیسے بھیجے۔ ایک دن وہ اپنے کمرے میں دولت کا حساب کر رہا تھا کہ کھڑکی سے ایک شخص داخل ہوا اور ریوالور نکال کر بولا، ”خبردار ساری دولت میرے حوالے کر دو ورنہ.... اگر تم نے مجھے لوٹا تو سیدھا جہنم میں جا ؤ گے۔“دھوکے باز نے کہا۔” ناممکن!“ وہ شخص مسکرا کر بولا۔ ” میں نے پہلے ہی تم سے جنت کا ٹکٹ خرید رکھا ہے۔


    فون

    گا ؤں سے ماں اپنے بیٹے سے ملنے شہر گئی۔ باتوںباتوں میں بولی۔”کوئی خاص بات ہو تو فون کر لیا کرو بیٹا۔“
    ”امی!“ بیٹے نے حیرت سے کہا۔ ” آپ کے ہاں تو فون نہیں ہے۔“
    ”میرے ہاں نہےں ہے تو کیا ہوا؟“ ماں نے جوابدیا۔ ”تمہارے پاس تو ہے۔


    بال بچے
    ایک مکان پر مالک مکان نے ”مکان خالی ہے“ کا بورڈ لگا رکھا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ” یہ مکان صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا ، جن کے بال بچے نہ ہوں۔“ ایک دن ایک بچہ مالک مکان کے پاس آیا اور بولا۔ ”مہربانی کر کے یہ مکان مجھے دے دیجئے۔“ میرا کوئی بال بچہ نہیں۔ صرف ماں باپ ہیں۔


    شرارت
    ماں نے بیٹے سے پوچھا” تم رو کیوں رہے ہو؟“
    بیٹے نے جواب دیا، ”آج ماسٹر صاحب نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا تھا۔“
    ماںنے کہا ” تم نے ضرور کوئی شرارت کی ہوگی۔“
    بیٹے نے کہا ” قسم لے لوا ماں جان ۔ میں تو سویا ہوا تھا۔
    [IMG]http://www.familylobby.com/common/tt7474656fltt.gif[/IMG]

  2. #2
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    Zabardast janab

  3. #3
    aruba195's Avatar
    aruba195 is offline Senior Member+
    Last Online
    30th September 2019 @ 07:51 PM
    Join Date
    15 Jun 2009
    Location
    اللہ کی پناہ
    Gender
    Male
    Posts
    1,023
    Threads
    101
    Credits
    397
    Thanked
    52

    Default













  4. #4
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Some of them are very Good !

  5. #5
    farhanleos's Avatar
    farhanleos is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2017 @ 03:37 PM
    Join Date
    15 Aug 2008
    Location
    Damam KSA
    Gender
    Male
    Posts
    1,050
    Threads
    98
    Credits
    1,039
    Thanked
    102

    Default

    Thanx dear ye to hai

  6. #6
    MMehran is offline Junior Member
    Last Online
    11th March 2012 @ 03:21 PM
    Join Date
    01 Aug 2011
    Location
    Multan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    28
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    its not good

    patthanoon ko aisa nahi kehtay

  7. #7
    Mohammad Bilal is offline Junior Member
    Last Online
    26th October 2014 @ 01:03 PM
    Join Date
    31 Jul 2009
    Age
    35
    Posts
    25
    Threads
    6
    Credits
    950
    Thanked
    0

    Default

    PATAN IS the best person the dont beg to othor i think as the place pathan you are

  8. #8
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    hahahaha

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 10th October 2013, 11:16 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 22nd April 2013, 08:10 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 29th January 2013, 07:48 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 8th December 2009, 05:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •