Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: اگست کا بھی بٹوارہ ہو گا کیا؟

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default اگست کا بھی بٹوارہ ہو گا کیا؟

    شاہ بانو میر
    14 اگست کا بھی بٹوارہ ہو گا کیا؟


    میں نے پاکستان کے بہت بٹوارے سنے بہت آنکھوں سے دیکھے ـ سقوط ڈھاکہ پاکستان کا بٹوارہ ـ سیاسی جماعت سے کئی کئی سیاسی جماعتوں کا بٹوارہ ـ مذہبی سوچ پر بٹوارہ ـ صوبائی تقسیم سے بٹوارہ جو نجانے پنجاب سے آگے اور کہاں تک جا پہنچے ـ رمضان کے چاند کا بٹوارہ دو دو تین تین مختلف ایام میں روزوں کے آغاز کا سننا ـ
    عید کے چاند کا بٹوارہ اور بھی شرمناک جب یورپی ممالک میں ہم لوگ اسی بٹوارے کے تحت تین تین عیدیں منا چکے ہوں ـ یہ سب بٹوارے میں نے دیکھے سنے اور برداشت کئے لیکن شائدآج جو بٹوارہ دیکھا ذہنی سوچ کا وہ سب سے زیادہ خوفناک اور تکلیف دہ تھا ـ
    ایک عجیب ہی ذہنی کرب کا احساس ہوا جب مختلف ویب سائٹس پر اپنے تارکین وطن کو بٹا ہوادیکھا ـ تارکین وطن وہ لوگ ہیں جو دیارِ غیر میں اپنی مجبوریوں سے آئے اور اپنے خاندان کی ترقی اور کامیابی کی ضمانت بن گئے ـ اسکے بدلے میں ان کو ملی پردیس کی تنہائی یہاں کے مصائب اور دن بدن دوسری قوموں کے سامنے پاکستان کی بڑہتی ہوئی رسوائی کا سامنا تارکین وطن جتنے ہمدرد اور حساس پاکستان کیلیۓ ہیں ، شائد پاکستان میں بسنے والے لوگ بھی اتنے ہمدرد نہی ایسا ہی احساس ہوتا ہے اب تو میں جس جس ویب سائٹ کو کھولتی ہوں نئے نئے نام نظرآرہے ہیں ـ اور ہر تحریر میں زلف و رخسارکے قصے نہیں ہوتے بلکہ الم ناک سچائیاں تحریر ہوتی ہیں ـ جو سیدھی دل پر اثر کرتی ہیں ـ پاکستان نے نجانے کتنے نئے تحریر شناس پیدا کر دیے، جو وہاں کے حالات کو برداشت نہیں کر سکے اور اب قلم کے ذریعے اپنی سعی کر رہے کہ"" شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات "" 14 اگست کے بارے میں عجیب ہی سوچ کا بٹوارہ نظرآرہا ہےـ سچ تو یہ ہے کہ مصائب کا آلام کا ایک شرمناک طوفاں ہےـ جو تھمنے کا نام نہی لے رہا ـ کہیں خبر لگی ہے فلاں جگہ پورے جوش و خروش سے جشن آزادی منایا جائے گا کہیں لکھا ہے کہ بہت سادگی کے ساتھ دعا کروائی جائے گی ـ یہ کیا ہے؟ ملک اگر ایک ہے اور ہم بحیثیتِ قوم ایک ہی قوم ہیں اور ہمارے غم ہماری خوشیاں سب ایک ہی ہیں تو یہ سوچ کا بٹوارہ 14 اگست پر کیوں؟؟
    اس 14 اگست پر دو رائے ہو کیسے سکتی ہیں جو ملک کے خطرناک ترین حالات ہیں کیا یہ وقت جشن کا ہے؟ اگر جشن منانا ہے تو پھر پچھلے سال سے اب تک کی ہوئی تباہیوں کا ذکر کریں اور پھر دیکھیں کہ ہاتھ شادیانے بجاتے ہیں یا پھر آنسو سے تر پاکستان کیلیۓ سلامتی کی دعا کیلیۓ اٹھتے ہیں ـ اور ساتھ ہی ساتھ ان معصوم بے بے گناہ ہمارے پاکستانی بہن بھائیوں معصوم پھولوں کی یاد میں دعا کیلیۓ ـ

    جشن ایسی صورت کیسے منایا جا سکتا ہے؟ جب ایک گھر ملی نغموں سے پاکستان سے اپنی محبت کا یقین دلا رہا ہو اور چند گھر چھوڑ کسی جوان کے لاشے پر ماتم ہو رہا ہو ـ کیسے ممکن ہے کہ ابھی سیکڑوں گھروں میں 14 اگست کو کہیں قل کی رسوم ہو رہی ہوں گی ـ کہیں دسواں کروایا جا رہا ہو گا ، تو کہیں چالیسواں ـ ایسے حالات ایسے مصائب میں کیا جشن منایا جا سکتا ہے؟؟ کراچی کے شہری اس وقت رِستا زخم بنے ہوئے ہیں جہاں روزانہ لاشوں کا اٹھایا جانا ایک عام معمول بن گیا لیکن کبھی جھانکٔے جا کر ان گھروں میں جہاں سے کوئی اس طرح رخصت ہو جاتا ہےـ وہی اصل مایوس اور غمزدہ ذہن ہیں جو گھر میں روزی کمانے والے کے یوں چلے جانے کے بعد منفی سوچ اختیار کر کے مذید پاکستان کیلیۓ جرائم کی داستان تحریر کرتے ہیں ـ ان زخمی لوگوں کے سامنے آپ جشن کیسے منا سکتے ہیں؟

    ایک اچھی باشعور قوم ہونے کی حیثیت سے چاہیۓ تو یہ کہ ہم سب باوقار طریقے سے دھوم دھڑکے ملی نغموں اور سازو آواز جیسی چیزوں سے اجمتاعی طور پے خود کو الگ کر کے اپنے ان بہن بھائیوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوں ـ جن کے پیاروں کی جان پاکستان کی سیاست کی بھینٹ بغیر کسی جرم کے چڑہائی گئی ہیں ـ یاد رکھئے اس وقت کی یہ تقسیم آپ کے ملک کو صوبوں کو اور شہروں کو خطرناک حد تک دور لے جائے گی ـ ایک صوبے میں اس وقت ظلم کا بازار گرم ہےـ اور دوسرے میں سکون ہے تو کیسے ہو سکتا کہ آپ خوشیاں منائیں جبکہ وہ صوبہ اسی ملک کا ایک بنیادی جزو ہےـ جو اس وقت خون میں نہایا ہواہے ـ

    سیاسی شعبدہ بازوں سے التماس ہے کہ اس ملک نے اس دھرتی نے بہت بٹوارے سہہ لئے اب ہر بٹوارے سے زیادہ خوفناک بٹوارہ 14 اگست کو منایا کیسے جائے شایانِ شان طریقے سے یا سادگی سے ـ اس تقسیم پر بٹنے سے بچا لیں غیرت مند لوگ اپنی عزتوں کی جانوں کی تلافی آنسوؤں سے خاموش بیٹھ کر قرآن پاک پڑھ کر کرتے ہیں ـ اتنی اندھیر نگری میں مصنوعی ماسک لگا کر کھوکھلی خوشیاں منا کر نہیں ـ حکومتِ ِوقت سے استدعا ہے ـ کہ بڑے ہونے کا ثبوت فراہم کرے اپنی سیاسی دوکانداری کو نہ چمکائے اور زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے صرف پرچم کشائی کرے بینڈ باجوں سے ملی نغموں کی نہی اس وقت جنگی ترانوں کی ضرورت ہے، جو ہماری فوج کے احساس کو بیدار کرے اور قوم کو بیداری کی طرف لا کر اپنے ساتھ ہونے والی ہزیمت کا احساس اجاگر کرے ـ اگر 14 اگست کو روایتی انداز میں منایا گیا تو پھر پاکستان کے زخمی لوگ اور متاثرہ صوبے بلوچستان سے بھی زیادہ احساس تنہائی کا شکار ہوکر ایک نئی خطرناک تقسیم یا بٹوارے کی طرف بڑھ جائیں گے ـ جو شائد ان موت کے سوداگروں کو ابھی نظر نہی آرہی ـ 14 اگست پر ایک ہی مکمل فیصلہ ہونا چاہیۓ، دعاؤں کا اہتمام اور عاجزی سنجیدگی کے ساتھ پرچم کشائی اور اللہ کے حضور پاکستان کے بقا کی دعا ـ جشن کا لفظ ایسے حالات میں جلتی پر تیلی کا کام کرے گاـ اے سیاستدانو!! کتنا جلاؤ گےاس ملک کو پہلے ہی بہت جل چکا !! دکھ یہ ہے کہ اس وقت سوچ پوری قوم کی بس ایک ہونی چاہیۓ تھی ـ وہ کیسے بٹوارے میں تبدیل ہوئی ؟؟؟

  2. #2
    ITDUNYA79's Avatar
    ITDUNYA79 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th December 2016 @ 05:20 AM
    Join Date
    14 Jul 2011
    Location
    Suadi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    1,327
    Threads
    83
    Credits
    62
    Thanked
    130

    Default

    اللہ پاکستان پر کرم کریں اور ہمیں اچھے خکمران دے امین

  3. #3
    mugheez's Avatar
    mugheez is offline Senior Member+
    Last Online
    20th December 2016 @ 12:26 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    485
    Threads
    97
    Credits
    0
    Thanked
    13

    Default

    ALLAH PAK hamaray pyaray Pakistan ko bht taraqi day aor hamesha salamat rakhay!Aamenn

  4. #4
    naeem3star is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2013 @ 09:12 PM
    Join Date
    04 Mar 2010
    Location
    Abu Dhabi
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    67
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Allah PAKISTAN par RAHAm FARMAYee ameen

  5. #5
    Sulehri458 is offline Junior Member
    Last Online
    2nd January 2014 @ 06:40 PM
    Join Date
    04 Dec 2011
    Gender
    Male
    Posts
    18
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    amin

  6. #6
    malikjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2013 @ 07:10 PM
    Join Date
    06 May 2012
    Age
    48
    Gender
    Male
    Posts
    159
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    26

    Default


  7. #7
    hashim56's Avatar
    hashim56 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd February 2020 @ 10:48 PM
    Join Date
    08 Oct 2011
    Location
    Belgium vervier
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    8,272
    Threads
    140
    Credits
    81
    Thanked
    209

    Default

    Walikum sallam ameen

  8. #8
    Zeeeshan_1's Avatar
    Zeeeshan_1 is offline Senior Member+
    Last Online
    30th October 2012 @ 07:28 PM
    Join Date
    01 Apr 2012
    Location
    Peshawar/Nowshera
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    316
    Threads
    22
    Credits
    910
    Thanked
    13

    Default

    Ws/ameen

  9. #9
    bilalkhan26's Avatar
    bilalkhan26 is offline Advance Member
    Last Online
    9th July 2019 @ 01:39 AM
    Join Date
    16 Jan 2012
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    605
    Threads
    59
    Credits
    58
    Thanked
    17

    Default

    think about...
    nice sharing ....

  10. #10
    Sazub's Avatar
    Sazub is offline Senior Member
    Last Online
    11th September 2014 @ 10:38 AM
    Join Date
    09 Dec 2010
    Location
    خب&
    Gender
    Male
    Posts
    3,339
    Threads
    229
    Thanked
    412

    Default

    پہلے انگریز تھا حاکم ہمارا،وہ تھا بلواسطہ ناظم ہمارا
    مگر اب اس کےسایوں کی غلامی،فرنگی کے غلاموں کی غلامی
    فرنگی کے طرف داروں سے پوچھو فرنگی کے نمک خواروں سے پوچھو
    میں آزادی کا دن کیسے مناوں؟غلامی ہے میں گھر کیسے سجاوں؟؟

  11. #11
    sibghati's Avatar
    sibghati is offline Advance Member
    Last Online
    6th April 2020 @ 07:38 AM
    Join Date
    30 Jun 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Gender
    Male
    Posts
    2,460
    Threads
    342
    Credits
    69
    Thanked
    224

    Default

    nice sharing ....

  12. #12
    saleembhdwal's Avatar
    saleembhdwal is offline Senior Member+
    Last Online
    12th August 2018 @ 08:56 AM
    Join Date
    05 Feb 2012
    Location
    Yara Sullah,Bha
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    276
    Threads
    70
    Credits
    27
    Thanked
    23

    Default

    Allah pak hifazat farmay.

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 30th June 2015, 09:59 AM
  2. Replies: 25
    Last Post: 13th February 2013, 12:42 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 11th December 2011, 01:45 AM
  4. Replies: 41
    Last Post: 15th July 2010, 12:39 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 5th May 2010, 09:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •