مناکو:اعصام،بھوپانہ کو اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل
پاک بھارت ٹینس جوڑی اعصام الحق اور روہن بھوپانہ نے مناکو کے اے ٹی پی کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی، دونوں نے ارجنٹائنی حریفوں کو دو ایک سے شکست دی۔
مناکو میں کھیلے جا رہے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام اور بھوپانہ کی جوڑی ارجنٹائنی حریفوں کے مدمقابل ہوئی۔ پاک بھارت جوڑی نے یوآن اگنیسیو چیلا اور یوآن مناکو کو زیر کیا۔ میچ کا اسکور 3-6، 7-5 اور 4-10 رہا۔
Bookmarks