captan_mimran said:
Assalamo Ailicum! ITDUNYA ke membro kaisay ho umeed hai khariat say he hon gay. meri aik tajweez hai kah har mao jo sab se ziada post karay usay gift dena chaheay kia aap sab meri is tajweez per mottafiq hain> to jawab dejiay.
السلام علیکم بھیّا۔
آپ کی تجویز بہت ہی اچھی ہے۔ بہت شکریہ
میں آپ ہی کی بات کو اگر اس طرح کہوں کہ انعام صرف پوسٹیں زیادہ ہونے پر نہ دیا جائے بلکہ جو ممبران کسی بھی حوالے سے کوئی معلوماتی دھاگا( تھریڈ) بھیجیں، ان میں سے ایک دو یا اس سے زیادہ کو انعامات دیے جائیں۔
اس سلسلے میں مَیں تھوڑا محطاط اس لیے ہوں کہ دوستوں میں صرف "ہاں"، نہ،"زبردست" ، "بہت خوب " وغیرہ لکھ کر اپنی پوسٹیں بڑھانے کے چکر میں پڑ جائیں گے۔
امید ہے آپ ناراض نہیں ہوں گے بلکہ اس پر مزید سوچیں گے۔
ہمارے سینیئرز نے یہ مقام محض پوسٹیں بڑھا کے نہیں کیا بلکہ انھوں نے انتہائی محنت کر کر بہترین تھریڈز ہمارے سامنے پیش کیے جن سے ہم بھی بغیر کسی تکلیف کے استفادہ کر رہے ہیں۔
میں نے آپ کی تجویزرد نہیں کی بلکہ تھوڑاقابلِ عمل بنانے کے لیے مشورہ دیا ہے۔
پھر بھی آپ سے معذرت۔
والسلام
خیر اندیش
" راقم "
Bookmarks