Results 1 to 5 of 5

Thread: ہر طرف سے آرہی ہے صدا لا الہ اللہ

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default ہر طرف سے آرہی ہے صدا لا الہ اللہ

    شاہ بانو میر

    ہر طرف سے آرہی ہے صدا لا الہ اللہ




    ماہ صیام کا تیسرا عشرہ 21 رمضان المبارک کی رات سےاپنی بہترین فضیلتوں کے ساتھ شروع ہو گیا ہے ـ کہنے کو ہم وہاں رہتے ہیں ، جہاں کفر کا غلبہ ہے ـ جہاں ہمارے لیۓ جگہ بظاہر تنگ ہے ـ ماحول ہماری سوچ ہمارے ذہنوں سے مکمل الگ ہے ـ لیکن ایسے ماحول میں آپ کو ایک فون کال موصول ہو ـ پھر دوسری فون کال موصول ہو ـ کہ آج رات سے الحمد للہ !! امعتکف ہونے جا رہی ہوں ـ کیا کیفیت ہوئی سن کر بیان سے باہر ہے ـ

    سبحان اللہ کیا درجات کی بلندی ہے ـ خوش نصیب ہیں وہ بہنیں وہ بھائی وہ بچے جو اس ماہ صیام میں عبادت کے اللہ کی رضا کے اس درجے تک پہنچیں ـ معتکف ہونا بارونق دنیا کو تاراج کرکے اللہ کے حضور عاجزی سے اپنے وجود کو بس اسی کی یاد میں گم کر دینا، عزیز رشتے دار دوست احباب سب کیلیۓ دن رات عاجزی سے زکراللہ کر کے دعاؤں کو مانگنا اس وقت کی خاصیت ہے ـ اعتکاف پر بیٹھنے سے پہلے سب لوگ ہی دعا کے خواستگار ہوتے ہیں یوں دین کا دامن تھام کے عارضی طور پے دنیاوی مشاغل گہما گہمی اور بھیڑ بھاڑ سے دور تنہا ایک کونے میں خود کو مقید کر کے اس عظیم رب کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کر لیتے ہیں اور روحانی پاکیزگی کے اسلامی تعلیمات کے کئی مدارج طے کر لئے جاتے ہیں جو تزکیہ نفس کہلاتا ہے ـ قوتِ برداشت کا ایک امتحان جو ہر کسی کیلیۓ نبھانا نا ممکن ہے ـ صرف وہی اس منزل کو بآسانی طے کر جاتے ہیں، جن کے ساتھ تائیدِ ربانی ہو، اور انکا عبادت میں خلوصِ کمال کے درجوں کو پہنچا ہو ـ اعتکاف میں کچھ سخت شرائط ہیں مثلا اِس میں بات چیت مختصر سی بوقت اشد ضرورت کی جاتی ہے ـ اور قرآن پاک نوافل کا اہتمام زیادہ کیا جاتا ہے ذکراللہ کثرت سے کر کے اپنے گناہوں کی بخشش کی امید کی جاتی ہے ـ اور پھر عید کے چاند کے ساتھ ہی ان کا یہ عارضی پردہ ختم ہو جاتا ہے، اور وہ واپس اپنی نورانی عبادتوں کے ہالے کے ساتھ باہر آتے ہیں ، تو سب لوگ عزیز رشتے دار ان کے شدت سے منتظر ہوتے ہیں ، ان کو تحائف دیے جاتے ہیں ، کہیں پھولوں کے ہاروں سے ان کا استقبال کیاجاتا ہےـ اور کہیں ایک جشن کا سماں ہوتا ہے ـ آجکل جتنا ہنگامہ پرور دور چل رہا ہے جس میں نفسا نفسی ہے ـ ہنگامہ آرائی اتنی شدید ہے کہ وقت کی طوالت مختصر ہوتے ہوئے ہاتھ سے سرک رہی ہے ـ ایسے میں خالص خود کو اپنی ذات کو اللہ کی عبادت کیلیے وقف کرنے والے کیسا ذہن کیسی سوچ رکھتے ہوں گے سلام ہے ان کو جو اس رمضان میں اللہ کی اتنی زیادہ محبت کے حقدار ہوئے ـ مبارک ہیں وہ گھر اور مبارک ہیں وہ والدین جن کی اولاد نے ان کو یہ تحفہ انکی زندگی میں ہی دے دیا ـ انکی اچھی تربیت کا ثمر دین سے محبت کی صورت!


    اس بار جوابِ شکوہ کچھ یوں غلط ثابت ہوا کہ خواتین و حضرات بچے بوڑھے جن جن کو اعتکاف کی سعادت حاصل ہورہی ہے ـ وہ سب پہلے ہمیشہ ہی یہ کہتے تھے کہ اللہ پاک ہمیں حوصلہ دے اعتکاف کو نبھانے کا ـ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا ـ

    اس بار جن جن سے بات ہوئی پاکستان بھی اور یہاں بھی سب نے پہلا جملہ ہی یہ کہا کہ اس بار اللہ پاک سے رو رو کے پاکستان کی سلامتی مانگنی ہے ـ اللہ پاک ہمارے ملک کو سلامت رکھے اور جو خونِ ناحق بہہ رہا ہےـ وہ بند ہو جائے ـ

    حرمِ پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک

    کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلماں بھی ایک

    یہ اقبال کا جوابِ شکوہ تھا جو آج ہر پاکستانی نے اس طرح سے غلط ثابت کر دیا کے اس بار ماہِ رمضان کے اعتکاف میں پردہ نشیں ہونے سے پہلے ان سب کا کہنا تھا اللہ کے حضور اس بار کثرت سے پاکستان کیلیۓ دعاگو رہیں گے ـ

    میں ہمیشہ ہی کہتی ہوں اور لکھتی ہوں کہ ہم بہت اچھے انسان بہت اچھے شہری ہیں ـ بس چند لوگ ہیں جن کے پیٹ بہت بڑے ہیں ، اور وہ نہیں جانتے کہ ان کے" پاپوں کا گھڑا" اس سے بھی زیادہ بڑا ہے ـ معتکفین تو اللہ کے حضور جھک کر گِڑگِڑا کر اپنے ہم وطنوں کیلیۓ جہاں دعا مانگے گے وہاں ان شیطان صفت کچھ انسانوں سے پناہ بھی یقینا مانگے گے ـ یہ لوگ کاش سوچ سکیں کہ دعا کہاں اور کیسے اثر کرتی ہےـ ابھی تک تو یہ اللہ کی دراز رسی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ، لیکن جس دن اتنے لاکھوں اٹھے ہوئے ہاتھوں کی دعائیں قبولیت کی معراج پا گئیں تو ان کا کیا بنے گا؟ اس رسی کا سراان کے حلق کے گرد تنگ ہونے لگا، تو ایک ایک سانس جو گھٹتی جائےگی، وہ ان کےکانوں میں ایک بار تو ضرور ان تمام مظلوموں معصوموں بے گناہوں کی چیخوں کو سنائی گی جو کیسے

    ایذا رسانیوں سے تڑپ کر سسک کر بغیر کسی وجہ کے اپنے ہم مذہب اپنے ہم وطنوں اپنے ہی شہر میں بسنے والوں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتار دیے گئے ـ کل سے پاکستان میں بھی معتکفین کی ایک کثیر تعداد نے یہ منصبِ اعلیٰ حاصل کرنا ہے ـ لاکھوں ہاتھ جب خاموش راتوں کوآنسوؤں سے ترآنکھوں سے اپنے رب سے سلامتی مانگےگے، تو یقینا سلامتی ملےگی ، وہ تو غفورالرحیم ہے ـ جو مانگو دیتا ہے بس ہمیں ہی شعور نہیں ـ

    پاکستان میں ڈھائی گئی، خوں ریزی نے پاکستان کے تمام ذہنوں کو شائد پہلی بار بلا امتیاز بغیر کسی فرقے کی گروہ بندی کے ذہنی تصادم سے محفوظ دیکھا ہےاور سب کو ایک ہی ذکر ایک ہی فکر کرتے سنا ہے کہ پاکستان اور اس کی سلامتی کراچی کے شہریوں کیلیۓ دعا ـ ہر عبادت گزاراس بار اپنی مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ پاکستان پاکستان پکارتا نظر آرہا ہے ـ اور یہ سچ ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ـ اللہ پاک سے دعا ہے کہ صاحبینِ اعتکاف کیلیۓ کامیابیاں عطا فرمائے، اور دنیا میں جہاں جہاں مسلمان موجود ہیں، وہ سب اللہ سے دست بدست پیارے پاکستان کیلیۓ سلامتی سکون امن اور خوشحالی کی دعا ضرور مانگیں ـ ہمارے وطن کو اس وقت اس مبارک مہینے میں ان دعاؤں کی شدت سے ضرورت ہے ـ

    آپ سب خواتین و حضرات کو اعتکاف کی راتیں دن اور عبادتیں قیام و سجود بیحد مبارک ہوں !!

    پاکستان پر آیا ہوا یہ قہر کا وقت جلد اختتام پزیر ہو اور ایسے قیامت خیز مناظر پھر دوبارہ ہمیں کوئی مبارک مہینہ کبھی نہ دکھائے آمین ثم آمین

  2. #2
    syedhasanraza is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2014 @ 08:45 AM
    Join Date
    08 Dec 2010
    Location
    Lahore
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    88
    Threads
    22
    Credits
    0
    Thanked
    10

    Default

    حرمِ پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک

    کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلماں بھی ایک

    ماشا اللہ اور بہت اچھا لکھا آپ نے اور کاش کے اب بھی کوئی اایسا شاعر پیدا ہو جو اپنی شاعری سے ھمارے مردا دلوں کو پھر سے مومن بنا دے آمین

  3. #3
    Terminator's Avatar
    Terminator is offline Senior Member+
    Last Online
    14th February 2017 @ 09:13 AM
    Join Date
    17 Dec 2005
    Location
    PAKISTAN
    Age
    40
    Posts
    6,183
    Threads
    319
    Credits
    904
    Thanked
    8

    Default

    Subhanallah , Jazkallah Khair

    Buhat Umda Thread Leka Hain, Par kar Ankoon Main Anso Agaye.....Mashallah.....
    Allah App Ko Kamayabee Naseeb Atta Farmayain........Amin>.

  4. #4
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default


  5. #5
    telepathy is offline Senior Member+
    Last Online
    26th April 2012 @ 07:37 PM
    Join Date
    02 Mar 2012
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    233
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    پوسٹ کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 11th April 2018, 01:25 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 10th February 2018, 05:21 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 1st August 2015, 09:24 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 12th July 2011, 07:46 AM
  5. Replies: 23
    Last Post: 1st April 2010, 03:59 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •