Results 1 to 4 of 4

Thread: آئی سی سی ایوارڈ 2011: شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ن

  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Lightbulb آئی سی سی ایوارڈ 2011: شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ن





    آئی سی سی ایوارڈ 2011: شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ناموں کا اعلان


    نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ایوارڈ 2011ءکیلئے دس کیٹگریریوں کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی سی سی کی سالانہ ایوارڈ تقریب بارہ ستمبر کو لندن میں منعقد ہوگی جس میں دس انفرادی کیٹگریوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انعامات سے نوازے گی جبکہ امیدواروں کے ناموں کا چناﺅ آئی سی سی کے پانچ رکنی سلیکشن پینل نے کیا۔ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ان دس کیٹگریوں میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی فار آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کیلئے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ، برطانیہ کے السٹر کک ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور برطانیہ کے جوناتھن ٹراﺅٹ شامل ہیں ۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر میں برطانیہ کے جیمز اینڈرسن ، برطانیہ کے ہی السٹر کک اور جوناتھن ٹراﺅٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس شامل ہیں ۔ آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ، بھارت کے گوتھم گھمبیر ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا ، آسٹریلیا کے شین واٹسن ، آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر میں پاکستان کے اظہر علی ، ویسٹ انڈیز کے دویندرا بشو ، پاکستان کے وہاب ریاض اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براﺅ شامل ہیں ، آئی سی سی ایسوسی ایڈ اینڈ افیلیڈ پلیئر آف دی ایئر میں ہالینڈ کے ریحان ٹین ، افغانستان کے حامد حسن ، آئرلینڈ کے کیون برائن اور پال سٹرلنگ شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئر میں انگلینڈ کے ٹم بریسنن ، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی،نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی اورآسٹریلیا کے شین واٹسن شامل ہیں. آئی سی سی وویمن کرکٹرز آف دی ایئر میں برطانیہ کی چارلوٹی ایڈورڈز اور لیڈیا گرین وے،آسٹریلیا کی شیلی نٹسچکی اور ویسٹ انڈیز کی سٹار فنی ٹیلر شامل ہیں۔ آئی سی سی ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی آف دی بیسٹ ایمپائرز کی کیٹگری کیلئے پاکستان کے علیم ڈار،سٹیو ڈیوس،این گولڈ اور سائمن ٹائفل شامل ہیں۔ آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ کیٹگری میں بھارت کے مہمندر سنگھ دھونی ، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس شامل ہیں۔ آئی سی سی پیپلز چوائس کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ، انڈیا کے مہندر سنگھ دھونی ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اور برطانیہ کے جوناتھن ٹراﺅٹ شامل ہیں۔


    Name:  36611_45392684.jpg
Views: 274
Size:  81.1 KB

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  2. #2
    alex5555's Avatar
    alex5555 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th December 2012 @ 08:52 PM
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    Heaven
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    2,490
    Threads
    174
    Credits
    0
    Thanked
    80

    Default


  3. #3
    Teeayk's Avatar
    Teeayk is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2016 @ 04:57 PM
    Join Date
    23 Oct 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    862
    Threads
    27
    Credits
    1,052
    Thanked
    52

    Default

    شکر ہے علیم ڈار ہے، ہمارے پاس۔
    .....
    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j438/casavax/xava/5574e4b4.png[/IMG]

  4. #4
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    Jee teek hai crickers tu kuch nahi kartey umpir hi kuch kareey

Similar Threads

  1. Replies: 70
    Last Post: 5th March 2023, 11:55 PM
  2. Replies: 44
    Last Post: 16th February 2019, 04:24 PM
  3. Replies: 64
    Last Post: 22nd June 2014, 09:53 AM
  4. Replies: 20
    Last Post: 25th August 2011, 01:06 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •