Results 1 to 4 of 4

Thread: muharram tareekh k aainey main

  1. #1
    Ali Muawiya is offline Senior Member+
    Last Online
    9th August 2009 @ 03:55 PM
    Join Date
    01 Jan 2008
    Age
    36
    Posts
    38
    Threads
    1
    Credits
    955
    Thanked
    0

    Post muharram tareekh k aainey main

    ہمارا نظریہ دینِ اسلام ہے اس کی بنیاد علاقائیت ، وطنیت ، نسل پرستی یا زبان نہیں ہے، بلکہ ہمارا دین اسلام یہ نہ صرف مذہب ہے بلکہ ضابطہ حیات ہے، ہر قوم کا کوئی نہ کوئی کیلنڈر رہا ہے۔ یہودیوں کا سن ۳۷۰۰ق م سے شروع ہوتا ہے، عیسوی سن کی ابتداء حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت سے ہوتی ہے، اس طرح بکرمی سن کی ابتداء مہاراجہ بکر ما جیت کو ساکھا قوم پر فتح حاصل ہونے کے واقعے سے ہوتی ہے، اس طرح سن ہجری حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سفرِ ہجرتِ مدینہ کی یاد دلاتا ہے ۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا یہ سفر آٹھ ربیع الاول کو ہوا۔ جو عیسوی سن کے مطابق ۲۰ستمبر ۶۲۲/ کا واقعہ ہے، یہیں سے اسلامی سال کی ابتداء ہوتی ہے، جس کو سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں نافذ کیا اور اسی سال یکم محرم الحرام سے اسلامی سن کی ابتداء کی گئی۔گو یا پہلے اسلام صدی کی ابتداء اور آغاز ۱۶جولائی ۶۲۲/ کو ہوا۔ اس امر میں بھی ایک عجیب حکمت پنہاں ہے کہ جب پہلی اسلامی صدی کی ابتداء ہوئی تو یکم محرم الحرام کو جمعہ کا دن تھا۔
    قمری تقویم اور اس کے فوائد
    اگر ہم سن ہجر ی کا دوسرے مروجہ سنین سے تقابل کر کے دیکھیں۔ تو یہ سن بہت سی باتوں میں دوسروں سے منفرد و ممتاز نظر آتا ہے۔ سن ہجری کی ابتداء چاند کو بنایا گیا۔اور اسلامی مہینوں کا تعلق چاند سے جوڑا گیا۔ یہ تقدیم خالق کی بنائی چیزسے تعلق رکھتی ہے ۔ اس میں کسی پیوند کاری کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اسلام چونکہ سادہ ، عجزوانکساری والا آسان مذہب ہے (لاکراہ فی الدین)․․․ لہٰذا چاند کے ذریعے ہر علاقہ کے لوگ خواہ پہاڑوں میں رہتے ہوں یا کہ جنگلوں میں ․․․ خواہ جزیرو ں میں ۔ ان کے لئے آسان ہے کہ اپنے معاملات چاند کے مطابق طے کریں۔ اس میں کوئی مشکل و پیچیدگی نہیں۔پڑھے لکھے اور اَن پڑھ سب آسانی سے حساب کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس دیگر تقویمیں ہر آدمی آسانی سے معلوم نہیں کر سکتا۔ جبکہ چاند ہر جگہ نکلتا ہے۔کسی مشکل حساب کتاب کی ضرورت نہیں۔ جبکہ دوسری تاریخوں میں یہ بات نہیں۔ اسلام چوں کہ دینِ فطرت اور عدل و انصاف کا دین ہے ۔ اس میں مساوات و ہمہ گیری ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہی پسند فرمایا۔کہ اسلامی مہینے ادلتے بدلتے آیا کریں۔ لہٰذا قمری تقویم کو بنیاد قرار دیا گیا۔اگر اسلام دیگر اقوام کے طریق کواپنا لیتا یا گوارہ کر لیتا جیسے شمسی(عیسوی) تقویم توماہ صیام کسی ایک مقام پر ہمیشہ ایک ہی موسم میں آیا کرتا جس کا لازمی نتیجہ یہی نکلتا کہ نصف دنیا کے مسلمان جہاں موسم سرد اور دن چھوٹے ہوتے ہمیشہ آسانی میں رہتے ۔ اسی طرح سفرِ حج کا بھی یہی حال رہتا۔
    محرم الحرام اور تاریخ انسانیت
    طلوع اسلام سے قبل بھی تاریخِ انسانیت کے بے شمار واقعات محرم الحرام میں رونما ہوئے ۔ یہ واقعات محض اتفاقی یا حادثاتی نہ تھے۔ بلکہ قسام ِ ازل کا اٹل فیصلہ تھا جو ہونا تھا اور ہو کر رہا۔ ذیل میں چند اُن واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں جو محرم الحرام میں ظہور پذیر ہوئے:
    (۱) اس ماہ میں کائنات کی تخلیق ہوئی۔
    (۲) حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے۔
    (۳) حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔
    (۴) حضرت آدم علیہ السلام کو خلافت کا تاج پہنایا گیا (انی جاعل فی الارض خلیفہ)
    (۵) سیدنا ادریس علیہ السلام کو درجات عالیہ عطا ہوئے۔
    (۶) کشتی نوح علیہ السلام وادی جودی پہ ٹھہری۔
    (۷) سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو منصب و مقام خلیل سے سرفراز فرمایا گیا۔
    (۸) سیدنا یوسف علیہ السلام صدیق اللہ کو جیل سے رہائی ملی۔
    (۹) سیدنا یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹائی گئی۔
    (۱۰) سیدنا یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی ملی۔
    (۱۱) فرعون غرقِ نیل ہوا اور موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ کو کامیابی عطا ہوئی۔
    (۱۲) سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اُٹھایا گیا۔
    (۱۳) اس روز قیامت آئے گی۔
    (۱۴) اسی ماہ یوم عاشورہ کو اہلِ مکہ خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس دن کو یوم الزینتہ کہتے تھے۔
    (۱۵) اسی ماہ امام الانبیاء خاتم المعصومین سیدنا محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند سال قبل ابرہہ بیت اللہ پر حملہ کی نیت سے نکلا ۔ تو اللہ نے ابا بیلوں کا لشکر بھیج کر اسے تباہ و برباد کر دیا۔
    محرم الحرام اور تاریخ اسلام
    ذیل میں ہم تاریخ اسلام کے اُن واقعات پر طائرانہ نظر ڈالتے ہیں جو محرم میں رونما ہوئے:
    (۱) شعب ابی طالب کی محصوری جویکم محرم ۴ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
    (۲) نکاح سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ۲ ہجری۔
    (۳) غزوہ غطفان ۳ ہجری۔
    (۴) نکاح سیدہ اُم کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ۔
    (۵) سلاطین عالم کو دعوت اسلام ۷ہجری۔
    (۶) غزوہ خیبر ۷ ہجری۔
    (۷) وفد اشعرین کا قبول اسلام ۷ ہجری۔
    (۸) نکاح ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
    (۹) غزوہ وادی القریٰ ۷ ہجری۔
    (۱۰) عام الوفود ۹ ہجری۔
    (۱۱) تقرر عاملین زکوٰة۹ ہجری۔
    (۱۲) طاعونِ عمواس ۱۸ہجری۔
    (۱۳) امارتِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ۱۹ہجری۔
    (۱۴) خلافت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یکم محرم ۲۴ہجری۔
    (۱۵) فتح قبرص ۲۸ ہجری۔
    (۱۶) خلافت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ۳۴ ہجری۔
    (۱۷) جنگ صفین ۳۷ ہجری۔
    (۱۸) فتوحات افریقہ ۴۵ہجری۔
    (۱۹) ابو مسلم کاخراسان پر قبضہ۱۳۱ ہجری۔
    (۲۰) بنو اُمیہ کا قتلِ عام ۱۳۳ہجری۔
    (۲۱) قیصر روم کی شکست۱۳۸ ہجری۔
    (۲۲) مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع ۱۶۱ ہجری۔
    (۲۳) مصر پر عیسائیوں کا قبضہ ۳۰۹ ہجری۔
    (۲۴) نوحہ ماتم کی ابتداء ۳۵۲ ہجری۔
    (۲۵) ہلاکو نے بغداد کو تاراج کیا۲۵۲ہجری۔
    (۲۶) حکومت شیر شاہ سوری رحمة اللہ علیہ ۹۴۷ہجری۔
    (۲۷) دارالعلوم دیوبند کا قیام ۱۵/ محرم ۲۸۳اہجری۔
    (۲۸) کعبة اللہ پر بے ادب ٹولے کا حملہ ۱۴۰۰ہجری۔
    (۲۹) صدر ضیا ء الحق رحمة اللہ علیہ کی شہادت اور حکومت کا خاتمہ ۱۴۰۹ھ۔
    (۳۰) بے نظیر کی پہلی حکومت کا تختہ اُلٹا ۴۱۱ا ھ۔
    (۳۱) نواز شریف کو حکومت سے فارغ کیا گیا۔
    (۳۲) یوم فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی چھٹی منظور کی گئی یکم محرم ۱۴۱۵ ھ
    برصغیر کی ماہ محرم میں پیدا ہونے والی چند علمی شخصیات
    (۱) امام انقلاب مولانا عبیدا للہ سندھی رحمة اللہ علیہ مدفون دین پور۔
    (۲) شیخ الحدیث مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک۔
    (۳) شیخ الادب مولانا محمد اعزاز علی رحمة اللہ علیہ مدرس دارلعلوم دیو بند۔
    (۴) حافظ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی رحمة اللہ علیہ مدفون دین پور۔
    (۵) مفتی عبدالحکیم سکھروی رحمة اللہ علیہ ۔
    ماہ محرم الحرام میں وفات یا شہادت پانے والی چند شخصیات
    (۱) سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ۔
    (۲) شہادتِ دامادِ علی، سیدنا عمرفاروق -رضی اللہ عنہما- ۔
    (۳) شہادت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ۔
    (۴) سیدنا عبدالرحمن ،بن ابی بکرصدیق رضی اللہ عنہما ۔
    (۵) سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما ۔
    (۶) اُم المومنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا ۔
    (۷) سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما ۔
    (۸) شہادت ِسیدنا حسین ابن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما ۔
    (۹) سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما ۔
    (۱۰) حضرت یوسف بن تاشقین رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۱) حضرت بابا فرید گنج شکر رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۲) مرزا مظہر جانِ جاناں رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۳) علامہ انور شاہ کشمیری رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۴) مولانا سید اصغیر حسین رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۵) شہید ملت لیاقت علی خان رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۶) مولانا محمد احمد تھانوی رحمة اللہ علیہ ۔
    (۱۷) سید منیر احمد شہید رحمة اللہ علیہ ۔
    (۸ا) شہادتِ سید منظور شاہ ہمدانی رحمة اللہ علیہ ۔

  2. #2
    Pagal_Azeem is offline Member
    Last Online
    31st January 2010 @ 11:09 PM
    Join Date
    11 Sep 2007
    Location
    kat gaee umer magar izhar karna na aya..afsoos
    Age
    34
    Posts
    1,493
    Threads
    86
    Thanked
    0

    Default

    nice sharing janab

  3. #3
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    very nice janab

  4. #4
    social_animal is offline Senior Member+
    Last Online
    27th January 2008 @ 03:34 AM
    Join Date
    29 Dec 2007
    Age
    40
    Posts
    56
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    good

Similar Threads

  1. 10 Muharram Mul Harram
    By Hassanraza88 in forum Quran
    Replies: 7
    Last Post: 22nd October 2019, 10:39 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 12th October 2012, 01:14 PM
  3. Dunya main sab se Old Tareekh kis ki hai ?
    By Cute Sense in forum Baat cheet
    Replies: 4
    Last Post: 20th August 2012, 03:31 PM
  4. First Muharram
    By SAJEEL AMJAD in forum Ask an Expert
    Replies: 2
    Last Post: 26th November 2011, 08:01 PM
  5. Muharram
    By editorshahid in forum Islam
    Replies: 6
    Last Post: 1st February 2007, 06:17 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •