تھری ڈی تصویریں بنانے والا چلی کا مصور
سان تیاگو : کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ تتلی جو ایک سادہ ورق پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے اصل نہیں بلکہ ہاتھ سے تیار کردہ تھری ڈی تصویر ہے؟
یہ ناقابل یقین تھری ڈی تصویر خاکے چلی کے ایک 20 سالہ مصور فریڈو نے بنائے ہیں۔
انھوں نے محض پینسل اور کاغذ کے استعمال سے کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین کو بھی اس شعبے میں پیچھے چھوڑ کر فن مصوری کی دنیا کو اپنے نئے انداز سے مسحور کر دیا ہے۔
یہ نوجوان مصور اپنی تصاویر 30 منٹ سے ایک ماہ کے دوران تیار کرلیتا ہے۔
فریڈو کا کہنا ہے کہ جب پینسل آپ کے ہاتھ میں ہو تو آپ حقیقی دنیا کا کوئی بھی منظر اپنے تخیل کے ساتھ ملکر حقیقی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔
source
Bookmarks