مائونٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں نیپال اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔ اسے پہلی بار مئی 29، 1953 کو ایڈمنڈ ہلری اور ٹینزنگ نورگے نے سر کیا۔

نذیر صابر پہلا پاکستانی تھا جس نے اسے سر کیا۔
اس کا نیپالی نام ساگرماتا ہے۔

چڑھائی کی تاریخ
1924 میں جارج میلوری اور اینڈریو اروایئن دو برطانویوں نے اسے چڑھنے کی کوشش وہ دونوں واپس نہ آسکے۔
1934میں اسے ایک برطانوی مائوریس ولسن نے چڑھنے کی کوشش کی لیکن وہ مارا گیا۔
1938میں ایک برطانوی مہم ,27000 فٹ تک پہنجی لیکن برے موسم کی وجہ سے واپس آنا پڑا۔
1951 میں ایک برطانوی مہم نے مانٹ ایورسٹ کا سروے کیا۔
1952 میں دو سوس مہمات نے اسے سر کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں برے موسم کی وجہ سے واپس آنا پڑا۔
1953 میں برطانوی مہم میں اسے سر کر لیا گیا۔
1996 میں اسے چڑھتے ہوئے 15 لوگ مارے گئے۔
2005 میں اس پر ایک فرانیسی یوروکاپٹر ہیلی کاپٹر اس پر اترا اور کئی منٹ وہاں گزار کر نیچے آیا۔