عورت وہ جو جب بھی ملے تکرار کرے...
غصے میں ھو جب بھی آنکھیں چار کرے...
سنا ھے ڈر جاتے ھیں لوگ اس ڈینگی سے...
آ جائے تو پیار کرے پھر خوار کرے.....؟
گل خاں بلڈ پریشر خوب گھماتا ھے...!
وہ بولا اس سے اچھا نسوارکرے.....؟
نوکر بھی وہ کام نھیں اب کر سکتا...
بڑھاپے میں بیٹا تابعدار کرے.....
درزی چوری میں کیا ماھر ھوتے تھے....
جیسی چوری آج کے دور سنار کرے.....
زلفی مرزا نے جو کام کیا محسن......
کام ایسا نا توپ کرے تلوار کرے....
---حافظ مظفر محسن-----
Bookmarks