Results 1 to 4 of 4

Thread: *** نیکی کی ہدایت ***

  1. #1
    Kartos Khan's Avatar
    Kartos Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th June 2010 @ 11:58 AM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    45
    Posts
    90
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default *** نیکی کی ہدایت ***

    نیکی کی ہدایت کرنا


    کسی دوسرے شخص کو کسی نیک کام پرآمادہ کرنا بھی بہت ثواب کا کام ہے اگرا س شخص کی کوشش سے کوئی دوسرا شخص کسی نیک کام پر تیار ہوجائے تو اس نیک کام کا جتنا ثواب کرنے والے کو ملے کا اتنا ہی ثواب اس شخص کو ملے گا جس نے اس نیک کام میں اس کی رہنمائی کی۔


    حضرت ابو انصاری سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ؛ جو شخص کسی نیک کام کی طرف کسی کی رہنمائی کرے اس کو انتا ہی ثواب ملے گا جتنا اس کے کرنے والے کو ملے گا(صحیح مسلم)۔۔


    اور نیک کام کی طرف یہ رہنمائی اگر اجتمائی شکل میں ہو یعنی بہت سے لوگوں کو نیکی کی ترغیب دی جائے اور اس ترغیب کے نتیجے میں وہ کام کر لیں تو سب لوگوں کی نیکیوں کا ثواب رہنمائی کرنے والے کو ملتا ہے۔۔۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا!
    جو شخص ہدایت کی دعوت دے اس کو ان تمام لوگوں کے برابر ثوات ملتا ہے جو اس کی ہدایت پر عمل کریں اور ان لوگوں کے ثوات میں کچھ کمی نہیں آتی اور جو شخص کسی گمراہی کی دعوت دے اس کو تمام لوگوں کے برابر گناہ ہوگا جو اس کی دعوت پر عمل کریں اور ان کے گناہ میں کوئی کمی نہیں آئے گی (صحیح مسلم)۔۔۔


    یہ ثواب تو اس وقت ہے جب دوسرا شخص رہنمائی کرنے والے کی بات پر عمل کر لے لیکن اگر بالفرض وہ عمل نہ بھی کرے تب بھی انشاء اللہ خیر خوانانہ نصیحت کا ثواب ملے گا کیوں کے حدیث میں ہے۔!
    نیکی کا حکم دینا بھی ایک قسم کا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا بھی ایک قسم کا صدقہ ہے (صحیح مسلم)۔۔


    لہذا جب کسی شخص کو کوئی اچھی بات بتانے یا کسی نیکی کا مشورہ دینے کا موقعہ ملے تو اس سے گریز نہیں کرنا چاہئے البتہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس کام کے لئے طریقہ اختیار کیا جائے جس سے سننے والے کی رسوائی یا دل آزاری نہ ہو مجمع میں روک ٹوک نہ کی جائے اور اندازمتکبرانہ اور حقارت آمیز نہ ہو بلکہ تنہائی میں ایسے نرم لہجے کے ساتھ بات کہی جائے جس میں دلسوزی، دردمندی اور خیر خواہی تمایاں ہو، اس کے لئے ایسے وقت کا انتظار کیا جائے جس میں سننے والے کا ذہن مشوش نہ ہو غرض حکمت اور خیر خواہی کا لحاظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

    اللہ وحدہ لاشریک کا ارشاد ہے کہ!
    اپنے پروردگار کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دو۔

  2. #2
    jaankaash's Avatar
    jaankaash is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2022 @ 10:24 AM
    Join Date
    18 Nov 2005
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,139
    Threads
    117
    Credits
    1,384
    Thanked
    5

    Default

    nice sharing.......
    Email address + MFA web link not allowed...ITD Team

  3. #3
    Join Date
    18 Jan 2006
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    712
    Threads
    74
    Credits
    369
    Thanked
    0

    Default

    Brother Very nice sharing....I hope you will continue it....
    edited

  4. #4
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline Senior Member+
    Last Online
    29th August 2006 @ 11:27 PM
    Join Date
    16 Aug 2006
    Posts
    79
    Threads
    11
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah
    BESHAK TAMAM TAREFAIN ALLAH HI K LIYE HAIN (ALQURAN)

Similar Threads

  1. * روشنی کی طیف کب دکھائی دیتی ہے *
    By Asadullah7 in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 7th May 2015, 05:01 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 23rd November 2013, 02:28 PM
  3. ہم سے دیکھی نہیں جاتی یہ ویرانی دل کی
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 0
    Last Post: 12th February 2013, 11:10 PM
  4. یہ سے دیکھی نہیں جاتی یہ ویرانی دل کی
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 0
    Last Post: 3rd February 2013, 09:57 PM
  5. Replies: 15
    Last Post: 13th January 2011, 01:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •