امریکہ کے طبی ماہرین نے ملیریا کا پتہ چلانے والے تیز ترین طریقہ کار اور تکنیک دریافت کی ہے جس کی مدد سے کسی بھی مریض کے ملیریا میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے کی صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تشخیص کی جا سکتی ہے۔ ایکسیٹر اینڈ کو وینٹری یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے نئی تکنیک بتائی ہے جو کہ ملیریا کے بخار کے موجودہ ٹیسٹوں اور تشخیصی طریقوں سے بھی سستی اور تیز ترین ہے۔ ماہرین نے میگنٹیک آپٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ہموزوئین کی مقدار کا خون میں پتہ چلاتے ہیں۔ ہموزوئین خون میں ملیریا کے طفیلی مچھروں کا فضلہ ہوتا ہے اور ہموزوئین کے کرسٹلز کم مقناطیسی کشش رکھتے اور وہ دھوپ کی عینکوں میں استعمال والے کمزور پولا رائڈ جیسی شیٹ کی طرح ہوتے ہیں۔ اس طرح ماہرین کے تیار کردہ آلہ کی مدد سے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ملیریا کی تشخیص ہو جاتی ہے۔