Results 1 to 11 of 11

Thread: اسلام کی حقانیت کی دلیل، ایمان افروز واقع¬

  1. #1
    saahil is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd July 2008 @ 11:21 AM
    Join Date
    02 May 2007
    Posts
    68
    Threads
    5
    Credits
    826
    Thanked
    0

    Default اسلام کی حقانیت کی دلیل، ایمان افروز واقع¬


    1932ء میں عراق کے قصبہ ”سلمان پاک“ میں ایک ایسا روح پرور واقعہ پیش آیا جو اسلام کی حقانیت اور ہمارے اسلاف کے ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بغداد سے 30 میل دور قصبہ سلمان پاک کی ایک پُرشکوہ عمارت میں صحابی رسول سیّدنا سلمان فارسی (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کا مزارِ مبارک ہے اور اب اِسی مزار کے گنبد سے مُتصل رحمۃ اللعالمین (صلّی اللہ علیہ وآلہِ و سلّم) کے دو جلیل القدر صحابہ (جن سے متعدد احادیث مروی ہیں) حضرت ”حذیفہ بن الیمان“ اور حضرت ”جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام الانصاري“ (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی قبورِ پُرنور موجود ہیں۔

    لیکن یہ قبور پہلے یہاں نہیں تھیں بلکہ سلمان پاک سے تقریباً تین یا چار فرلانگ کے فاصلے پر ایک غیر آباد جگہ پر موجود تھیں جہاں زیرِ زمین پانی کے سبب حضرت حذیفہ بن الیمان نے دو مرتبہ شاہِ عراق شاہ فیصل اوّل کے خواب میں آ کر اُس سے کہا کہ ”مجھے اور جابر کو یہاں سے منتقل کر دو کیونکہ دریائے دجلہ کا پانی قبر میں رِس رہا ہے۔ “

    شاہِ عراق نے مسلسل دو راتوں تک یہی خواب دیکھا مگر سمجھ نہیں پایا۔ تیسری رات حضرت حذیفہ نے مفتی اعظمِ عراق نوری السعید پاشا کے خواب میں آ کر یہی بات دہرائی اور جب مفتی صاحب نے شاہِ عراق سے اس کا ذکر کیا تو اُس نے فوراً ہی اُن سے عرض کی کہ ”آپ مزارات سے اجسادِ مبارکہ منتقل کرنے کا فتویٰ جاری کر دیجیے، میں بلا کسی تردّد عمل کروں گا۔ “

    فتویٰ اور شاہی فرمان عراق کے تمام اخبارات میں شائع ہوا اور خبر رساں اداروں نے اس تاریخی خبر کو پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ مقررہ دن یعنی 24 ذی الحجہ، 25 اپریل، پیر کے دن 1932 عیسوی میں ہزاروں (یا شاید لاکھوں) انسانوں کی موجودگی میں یہ مزارات کھولے گئے تو معلوم ہوا کہ حضرت حذیفہ بن الیمان کی قبر مبارک میں پانی آ چکا تھا اور حضرت جابر بن عبداللہ کے مزار میں نمی پیدا ہو چکی تھی۔ تمام ممالک کے سُفراء اور عراق کے اراکینِ حکومت، مذہبی رہنماؤں اور شاہِ عراق کی موجودگی میں پہلے حضرت حذیفہ کے جسدِ مبارک کو کرین کے ذریعے زمین سے اس طرح اوپر اٹھایا گیا کہ مقدس نعش کرین کے ساتھ رکھے ہوئے سٹریچر پر خود بخود آ گئی اور پھر کرین سے سٹریچر کو علیحدہ کر کے شاہ فیصل، مفتی اعظمِ عراق، وزیر مختارِ جمہوریہ تُرکی اور ولی عہدِ مصر شہزادہ فاروق نے کاندھا دیا اور یہ جسدِ مقدس بڑے احترام سے شیشے کے تابوت میں رکھ دیا گیا۔ پھر اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ کے جسدِ مبارک کو قبر سے نکالا گیا۔ اس تمام کاروائی کو ویڈیو کیمروں کے ذریعے فلمایا گیا اور یہ روح پرور مناظر بعد ازاں عراق کے سینما گھروں میں دکھائے گئے۔ ان واقعات کو براہِ راست دیکھنے والوں میں مُسلم اور غیرمُسلم ہر طرح کے افراد شامل تھے۔ ان مناظر کو دیکھ کر ہزاروں غیرمُسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔

    حدیث لکھنے اور روایت کرنے والے اِن عظیم المرتبت صحابہِ کرام کے چہروں، کفن اور ریش مبارک دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے انہیں رحلت فرمائے 1400 برس نہیں بلکہ صرف چند گھنٹے ہی گزرے ہیں۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ دونوں صحابہِ کرام کی آنکھیں کُھلی ہوئی تھیں اور اُن میں اتنی چمک تھی کہ بہتوں نے چاہا کہ اِن آنکھوں کو دیکھ لیں مگر دیکھنے والے کی آنکھیں ایسے چندھیا جاتیں کہ ہر شخص دُور ہٹ جاتا۔ اور یقیناً وہ دیکھ بھی کیسے سکتے تھے کہ اُن آنکھوں میں میرے سرکار (صلّی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کو دیکھ اور اُن کی شبیہ کو محفوظ کر رکھا تھا۔

  2. #2
    Fighter's Avatar
    Fighter is offline Senior Member+
    Last Online
    9th November 2008 @ 04:03 PM
    Join Date
    25 Jun 2008
    Posts
    1,326
    Threads
    41
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah Khair

  3. #3
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default


    ماشا اللہ، سبحان اللہ

    آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
    اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
    آپ کا بہت بہت شکریہ

  4. #4
    Nadia_K's Avatar
    Nadia_K is offline Senior Member+
    Last Online
    30th September 2008 @ 05:55 AM
    Join Date
    14 Aug 2008
    Location
    Pakistan
    Age
    35
    Posts
    45
    Threads
    5
    Credits
    819
    Thanked
    0

    Default

    Subhan Allah
    Nice sharing brother

  5. #5
    irfu is offline Senior Member+
    Last Online
    14th June 2011 @ 10:18 AM
    Join Date
    31 Jan 2009
    Age
    36
    Posts
    35
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Smile

    jazakallah

  6. #6
    Shaze_143's Avatar
    Shaze_143 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2016 @ 02:45 PM
    Join Date
    29 Jan 2009
    Location
    Karach!
    Gender
    Male
    Posts
    785
    Threads
    48
    Credits
    941
    Thanked
    58

    Default

    Subhan Allah

  7. #7
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    Subhan'Allah...

  8. #8
    waqas10_4 is offline Junior Member
    Last Online
    14th October 2013 @ 09:08 PM
    Join Date
    19 Aug 2009
    Location
    Lahore, Pakistan
    Age
    34
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    815
    Thanked
    0

    Default

    Bhai jan aap ne bohat hi achi bat likhi hai. ALlah aap ko ajre azeem ata farmaye

  9. #9
    zahoor_it's Avatar
    zahoor_it is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2015 @ 11:53 PM
    Join Date
    11 Mar 2009
    Age
    40
    Posts
    231
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    Subhan Allah

  10. #10
    jahmad is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd November 2014 @ 07:16 PM
    Join Date
    25 May 2009
    Posts
    255
    Threads
    68
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    Subhanallah
    Allah K Naik Banday (sahaba) Janati Hai

  11. #11
    waqas10_4 is offline Junior Member
    Last Online
    14th October 2013 @ 09:08 PM
    Join Date
    19 Aug 2009
    Location
    Lahore, Pakistan
    Age
    34
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    815
    Thanked
    0

    Default


Similar Threads

  1. فرشتے، جانور اور انسان۔امام غزالی کی تحقی
    By HAQ ALLAH in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 14
    Last Post: 6th February 2017, 04:55 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 26th November 2013, 01:12 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 3rd February 2013, 09:08 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 7th February 2010, 01:48 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •