کیسے ہیں آپ تمام لوگ
میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام لوگ بخیریت ہوں گے
کل میں نے آپ لوگوں کے ساتھ جناب ہاشم ندیم صاحب کا ناول "عبداللہ" شئیر کیا تھا
یہ ناول ہاشم ندیم صاحب کامجموعی طور پر تیسرا ناول ہے جو پہلے جنگ سنڈے میگزین میں قسط وار شائع ہوتا رہا، جہاں پر اس کی تکمیل اور بے پناہ مقبولیت کے بعد اسے کتابی شکل میں بھی شائع کر دیا گیا
پھر کچھ عرصہ بعد ہاشم ندیم صاحب نے جنگ سنڈے میگزین کے لیے ایک دفعہ پھر ناول عبداللہ لکھنا شروع کر دیا، پرانے تسلسل لیکن نئے آغاز کے ساتھ
ہمارا آج کا ریویو ناول عبداللہ کے اسی دوسرے حصے کے متعلق ہے
ہاشم ندیم صاحب نے ناول کا آغاز وہیں سے کیا ہے جہاں سے انہوں نے پرانے ناول کا اختتام کیا تھا، میرا اس بات کا ماننا ہے کہ ناول کا آغاز اتنا زیادہ اچھا نہیں ہے، ناول میں پہلے موضوع کو انہوں نے کافی طول دیا ہے، لیکن ناول کے اس پہلے حصے کے ختم ہوتے ہی ناول میں وہی پرانی چاشنی لوٹ آتی ہے جو عبداللہ لکھنے میں جناب ہاشم ندیم صاحب کا خاصہ ہے، اور پھر حسب معمول ہاشم ندیم صاحب لکھنے کے لیے ان موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں جو عام طور پر مصنف حضرات صرف نظر کر جاتے ہیں
اس ناول میں بھی جناب ہاشم ندیم صاحب "محبت" کو نئے زاویوں سے پرکھتے نظر آتے ہیں، اور محبت کو نئے اور انتہائی پیمانوں پر تولتے نظر آتے ہیں، بعض مقامات پر تو قاری بھی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو جاتا ہے کہ کیا محبت اس امتحان میں کامیاب ہو پائے گی، جیت کس کی ہوگی نیز جیت کا پیمانہ کیا ہے
منفرد موضوعات پر بحث کرتا یہ ناول آپ کو سوچنے کے لیے بہت کچھ دے گا اور آپ کو یقیناً بہت پسند آئے گا
یہ ناول آپ کو کیسا لگا، اپنی آراء ضرور دیجیے گا
اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا
غالب اعوان
پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں--میڈیا فائر لنک
آن لائن پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں
Bookmarks