Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 38

Thread: ٹیکنالوجی اور تیسری دنیا

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default ٹیکنالوجی اور تیسری دنیا



    ٹیکنالوجی اور تیسری دنیا



    بہت پہلے جب انسان نے چاند پے پہلا قدم رکھا تو ترقی کی حیرت انگیز دنیا وجود میں آئی ، اُس وقت تیسری دنیا میں بسنے والے ہم جیسے لوگ بس یہ ذکر سن کر حیرت کا اظہار کرتے رہے کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ ہمارے سادہ ذہن یہی سمجھتے رہے کہ اتنی خطیر رقم خرچ کر کے وہ لوگ چاند پر سیر کرنے گئے ایک عام پاکستانی کو کب اتنا ادراک تھا، کہ سوچ سکتا کہ وہ مستقبل میں ہم پر مسلط ہونے کیلیۓ خلا کو تسخیر کرنے گئے ـ اہم تحقیقات کر کے مصنوعی سیاروں کے ذریعے پوری دنیاکیلیے ان دیکھی آنکھوں کا جال بچھانے گئے جو ایک ایک حرکت کو نوٹ کر کے مستقبل میں ڈرون سے تباہی مچائیں گے دست بدست جنگ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ـ ہمارے حکمراں بس اس کا سد باب کرنے یا ان کے برابر آنے کی تگ و دو کرتے وہ مسلسل ذاتی تعلقات بڑہانے اورچاپلوسی کرنے تک محدود رہے، مسلم دنیا کے باقی ممالک کی سوچ بھی ایسی ہی تھی یہی تو وجہ ہے تیل جیسی نایاب دولت کے ہوتے ہوئے بھی ہر پراجیکٹ کیلیۓ سپر پاور کے دستِ نگر ہیں ـ


    ـ ترقی ـ دراصل وہ مستقبل کی وہ سوچ ہے، جس کو سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کر کے کسی بھی شعبے میں مہارت حاصل کر لی جاتی ہے اور دیگر اقوام سے آگے نکلا جاتا ہے ـ لیکن یہ سوچ اور منصوبہ بندی کرنے کیلیۓ تعلیم کے ساتھ ساتھ وسائل کی ترسیل بھی ضروری ہے ـ یا پھر ترقی کا دوسرا نام وہ حاکمانہ سوچ ہے، جو پوری دنیا پے آپ کو سپر پاور کی صورت مسلط کر سکتا ہےـ آپ اس دنیا کے حاکمِ اعلیٰ بن کر اپنا تسلط قائم کر سکتے ہیں ـ جیسے خلائی تسخیر بظاہر ایک کامیابی ہے لیکن اس تسخیر سے ماحولیاتی حاکمیت حاصل کر لی گئی ـ ہم جیسے ان پڑھ کروڑوں لوگ اُن کے خلا میں بھیجے ہوئے راکٹ اڑتے اور شٹل کو نیچے آتے دیکھتے رہے، وہ اوپر ہماری غلامی کا ایک نیا دور شروع کر آئےاسی لیۓ تو ان کی واپسی پر سپیس سنٹر میں موجود چند خاص لوگ ہی اس کامیابی کو جانتے تھے کہ ان کے خلاباز کیا کامیابیاں حاصل کر کے آئے ہیں ـ اسی لیے ملک کی اس عظیم تسخیرپر بھرپورتالیاں بجا کراظہارکر رہے ہیں ـ تعلیم اور اسکے لیے فراخ دلی سےدی گئی سہولیات نے آج امریکہ کو سپر پاور بنا دیا ہے، وسائل کا بے دریغ استعمال ایجادات پر انعام واکرام بہترین زندگی کی اعلیٰ سہولیات اور ملک کیلیۓ قابل فخر کام کرنے پر تعریفی اسناد الگ سے دینا ہی وہ اصل حوصلہ ہے جو امریکی قوم کو اعلیٰ ترین بنا گیا ـ جس میں صلاحیت کی قدر کر کے اس کی سرپرستی نہ کی جاتی تو شائد امریکہ آج تنِ تنہا سپر پاور نہ ہوتا ـ

    اصل اس کے سپر پاور بننے کا راز، امریکہ نے اپنے شہریوں کو کھلا میدان دے رکھا ہے، کہ کام کرو آگے بڑھو اپنے ملک کو ناقابل تسخیر بناؤ ـ


    ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال نے ان ممالک کی عوام کو ترقی یافتہ اور ہم جیسے پسماندہ سوچ رکھنے والےملک کی عوام کو تیسری دنیا کی قوم ثابت کر دیا ـ گلوبل ویلج کا نعرہ جب سنائی دیا تو دل نے کہیں فخر محسوس کیا کہ باوجود اتنی ابتری اور بدحالی کے ہم پاکستانی بھی انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال سےاس گلوبل ویلج کا حصہ تو بنےـ لیکن اس وقت یہ سوچ شائد ہی کسی کے ذہن میں ہو کہ انٹر نیٹ یا کیبل یا ڈش کے ذریعے جو سماجی ترقی ہم معاشرےکودینے جا رہے ہیں ، اس کے کس قدر منفی اثرات مرتب ہوں گے ـ جن ممالک کی تقلید میں ہم یہ جدید ٹیکنالوجی ملک میں رائج کر کے بظاہر ایک ترقی کا طوفان کھڑا کرنے والے ہیں ـ اس کو نافذ کرتے ہوئے ہم یہ فراموش کر گئےکہ اس ٹینالوجی کو رائج کرنے سے پہلے ترقی یافتہ ممالک نے پہلے اپنا معاشی اقتصادی نظام مضبوط کیا تھا، پھر آہستہ آہستہ معیار کو بڑہاتے ہوئے جدید علوم و فنون کو تعیمی درسگاہوں میں پھیلایا یوں جو ترقی ہوئی وہ ایک "" سلو پراسس"" کے تحت بہت دھیمے دھیمے ہوئی جو ان کے مزاج اور معاشرت کے عین مطابق بنتی گئی ـ



    لیکن ہمارے ہاں جبکہ غربت آخری حدوں کو چھو رہی ہے ـ جہالت کا ایک جہاں آباد ہے ابتدائی تعلیم لازمی نہیں ہے ـ ابتدائی تعلیم نا ہونے کے برابر ہے اویسے مین ذہنی پسماندگی تو خود اپنی ذات کا شعور نہیں رکھتی کجا کہ جدید ایجادات کے ساتھ ایک مہذب زندگی کا تصور کیا جا سکے ـ سوچ مین شعور میں ذہن میں معاشرت میں ترقی لائے بغیر ہی جدید ٹیکنالوجی کی بھرمار کر دی گئی کواہ ٹیلی کمینوکیشن ہو یا پھر تفریحی شعبہ جات ـ ان اعلیٰ ترقی یافتہ ممالک کی تقلید میں ٹیکنالوجی کا طوفان بپا کر دینے سے ہمیں فائدے کم اور نقصان زیادہ وہئے ہین ـ امریکہ ہو یا یورپ یا پھر ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک جدید سہولتوں کا ثمر تمام لوگوں تک بہ احسن پہنچ جائے اس کیلیے ان ممالک نے بہت کام کیا معاشی مضبوطی حاصل کی ـ اکانومی بہترکی اور آج ان کے ملک کا ہر فرد فکرِ معاش سے بے فکر ہے ـ کیونکہ ٹیکس کی ادائیگی کا شفاف نظام وضع ہےـ جس سے نہ صرف حکومت کامیابی سے چلائی جاتی ہے بلکہ اسی ٹیکس میں سے شہریوں کو بہترین سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں ـ جن میں ماہانہ بہترین رقم کی وصولی اور اعلیٰ معیارِ زندگی علاج معالجے کی بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ پرسکون زندگی یہ سب فراہم کر کے پھر آسائشات کی بہتات کی گئی تھی ـ جبکہ پاکستان میں تباہ ہوتے اقتصادی ڈھانچے کو نظر میں رکھے بغیر عام معاشرتی ماحول سے متصادم مصنوعی معاشرے کو از سر نو تشکیل شروع دے دیا گیا ـ جس کا واضح نتیجہ بے راہ روی اور رشتوں میں عدم استحکام کی صورت سامنےآیا ـ ہمارے ہاں اکثریت کے پاس تین وقت کی روٹی کی گنجائش نہیں ہے، لاکھوں جوان بیروزگار ہیں ہیں جو فطرتی ضروریات کا ویسے ہی حق رکھتے ہیں ـ جیسے کہ کوئی ترقی پسند ملک کا عام شہری ـ پھر ہوا یہ کہ ترقی کے اس کھوکھلے ڈھانچے نے ایک ایسا ماحول پیدا کر دیاـ جس میں معاشی طور پے نا آسودہ لوگ جنسی جرائم کے مرتکب ہونے لگے ـ بے راہروی اوراخلاقی کمزوریاں معاشرے میں سرایت کرنے لگیں ـ اور بے بنیاد ٹیکنالوجی نے اور تو کچھ شائد نہ کیا ہو، البتہ انڈین ڈراموں کے زیرِ اثر نو عمر مجنوں ضرور پیدا کر دیے جو افسانوی دنیا کی طرح شائد بچ جانے کا سوچ کر خود کو سر عام شوٹ کر لیتے ہں خود تو تماشہ بنتے ہی ہیں ـ ساتھ میں کسی اور کی عزت کو بعد از مرگ بھی سوالیہ نشان بنا کر ہمیشہ کیلیۓ اس خاندان کیلیۓ مصائب کے در کھول جاتے ہیں ـ

    اس سادہ ماحول کو ایک دم اتنی جدت پسندی دکھا کر عوام کو احساسِ محرومی کا شکار بنا گئے تو نتیجہ ہیر رانجھا شیریں فرہاد کی صورت ہی نکلنا ہے ـ بڑی تعداد میں عام پاکستانی جو سکول کی شکل دیکھنے سے محروم ہےـ وہ اس چکاچوند سے گھبرا گیا ـ عریانی فحاشی کے دروازے جب کیبل ڈش نے کھول دیے تو ذہنی ترقی کی بجائے اخلاقی تنزلی سامنے آنے لگی

    وہ معاشرہ جو 5 وقت اذان سننے کا عادی تھا ـ وہاں اب بے حجاب گفتگو رواج پانے لگی ـ دوپٹے سروں سے اترے تو نجانے کن کونے کھدروں میں جا چھپے ـ ہر گھر کا ایک دوسرے سے کچھ مختلف لیکن بنیادی ماحول وہی تھا، حیا شرم لحاظ ادب آداب ـ دیکھتے ہی دیکھتے چائینیز فوڈ، انگلش اٹالین فوڈ، فاسٹ فوڈ چین، اور پِزا ہٹ ، میکڈونلڈ نے پاکستان کے ماحول کو بھی اپنا لیا ـ غیر ملکی کھانے کے ساتھ لاتعداد غیر ملکی ٹی وی چینلز نے اس معاشرے کی اقدار کو نجانے کہاں جا پٹخا اور گھروں میں جدت پسندی کے ساتھ ساتھ مغربیت کا رواج پھلنے پھولنے لگا ـ مرے پے سو درے حاکموں کی جدت پسندی نے اس سوچ کو مزید رواج دیا چند سالوں میں ہی بچوں کی جوان ہوتی سوچ پرانے دقیانوسی معاشرے سے دلبرداشتہ نظر آتے ہوئے جدید مغربی انداز دلدادہ ہو گئی ـ اپنے حقوق کا ذہنی آزادی کا مطالبہ کرتی دکھائی دی ـ ہم نے ترقی یافتہ ممالک سے ٹیکنالوجی لے کر ان کے کاروبار کو وسعت دے دی یہ سوچ کر کہ ہم گلوبل ویلج کا حصہ بننے جا رہے ہیں لیکن ہمارے عمائدین یہ فیصلہ کرتے وقت بھول گئے کہ ان کے پیروں تلے زمین گدلی ہےـ یا پھر دلدلی ہے ـ ٹیکنالوجی بیچنے والے تو معاشی طور پے اپنی عوام کو اتنا مضبوط کر چکےکہ اگر وہ اخلاقی انحطاط کا شکار ہوتے ہیں ـ تو بھی اپنے مخصوص سسٹم میں وہ اپنے کام کو اپنے کاروبار کوکامیابی سے چلا کر ملک کے معاشی ڈھانچے کو مزید مضبوط سے مضبوط ترکر رہے ہیں ـ جبکہ یہاں معاشی بد حالی کے ساتھ سکرین پے نظر آتے اعلیٰ ملبوسات میں میں ملبوس حسینائیں ـ عمدہ گھر بہترین گاڑیاں اور فر فرانگریزی بولتی جب نظر آتی ہیں، تو دو وقت بمشکل کھانے والے ان مناظر کے بعد اسی دنیا میں کھو جاتے ہیں، اور زیادہ جنون بڑھے احساس محرومی حاوی ہو جائے تو پھر بڑے بڑے جرائم کے پیچھے انہی آسائشات کو حاصل کرنے کا خیال نظر آتا ہے ـ

    عوامی شعور جن حاکموں نے نہیں عطا کیا آج وہ خود کتے کی موت مارے جا رھے ہیں ـ اور ان پر کوئی نوحہ کناں نہیں ـ اگر اپنی عوام کو جائز سہولیات عطا کر جاتے تو آج عرب دنیا ایسے زوال کا شکار نظر نہ آتی ـ دنیا میں مکافاتِ عمل ہے ـ اسلامی حکمرانوں کو آنکھیں کھولنی ہوں گی چاپلوسی کر کرکے حاکموں نے سپر پاور سےمراعات تو حاصل کرلیں لیکن اب جب کہ ــ وہی وہ ہے ہر طرف ــ تو اس کا اصل چہرہ بھی دیکھنے کیلیۓ ہر ہرآمر خود کو تیار کر لے ـ ظاہر ہے جو کھلاتا ہے وہ آنکھیں بھی دکھائے گا ـ اب پوری دنیا پے شائد ایک ہی نظام وضع کیا جائے گا جو آزادانہ سوچ پر مبنی ہو گا جو سپر پاور کا عطا کردہ ہو گا اور جومسلمان ممالک تعلیمی لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہیں وہ ہمیشہ ہی کشکول لیے ہوئےان کی جنبش کےمنتظر رہیںگے، غلامی میں جکڑے رہیں گے ـ کاش مسلمان ممالک کے حکمران اپنی اولادوں کو بڑی بڑی یورپین امریکن یونیورسٹیز میں پڑہانے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کو بھی مناسب تعلیم دِلوادیتے، تو شائد آج اتنی ابتری اور تباہی کا شکار نہ ہوتے ـ آج بھی اگر باقی بچے ہوئے شکست خوردہ حکمرانوں کو اپنے ممالک میں نظام کو کامیابی سے چلانا ہے اور اپنے آپ کو کتے کی موت مرنے سے بچانا ہے تو آج سے ہی تعلیمی اور ذہنی تعلیم کیلیۓ منسوبہ بندی کر کے عوام کو ترقی کیلیۓ کھلی اور کشادہ راستے دیں جن شاہراہوں پے چل کے یہ بیرونی آقاؤں کے اشارے پر آزادی لینے نہ نکل سکین بلکہ ہر دشمن کی تخریبی چال کو گھر میں مداخلت سمجھتے ہوئے گھر میں گھسنے کی جرآت ہی نہ دیں اور ایسا عمل صرف باشعور تعلیم یافتہ مہذب معاشرے کے افراد میں دیکھا جاتا ہے ـ کم علم اور جاہل معاشرہ جِنے لایا گلی اودے نال ٹُر چلی جیسا حساب کرتے اور نتیجہ اپنے ہی ملک میں قتل و غارت گری اقتدار کی چھینا جھپٹی نتیجہ خانہ جنگی بد امنی اور دشمن کی فتح ــ اسی بد امنی اقتدار کی رسہ کشی کو مہمیز دینے کیلیۓتعلیم اوراسلامی ضباطہ حیات پھر سے وضع کرنا ہو گاـ وہی تعلیمات جو بھول گیے وہ از سرِ نو دہرانی ہوں گی پھر دیکھیں کہ مسلمان ممالک غلامی کا بے حسی کا بے شرمی کا یہ طوق پھینک کر ماضی کے عمر بن خطاب کی طرح بہادر جری اور نڈر حاکم بن کر کس تیزی سے ایک بار پھر امن سلامتی کا پرچم فضا میں لہراتا دیکھ سکیں گے ـ

  2. #2
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    zabardast sharing

  3. #3
    umaisnisari's Avatar
    umaisnisari is offline Senior Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 05:54 AM
    Join Date
    27 Jan 2011
    Location
    Hyderabad
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    242
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default ..

    Buhut Aala
    Kamaal ki baten hain
    magerrr..

    Amal kon karay janab yahan to ye waba Phel chuki hai.

    jahan tak mera Zehen kehta hai hamari Zillat o ruswai ka sabab aik hi cheez hai
    or wo hai Uryaaani or fahhaashi jo magrib say yahan transfor hoi or hamari Generation ko Mentally Sick kar diya gaya.

    Ab ALlah pak In ki sazishon ko naqam banay or hame Apni Taraf Mutawajjah honay ki tofeeq marhamat farmay

    (aameen)

  4. #4
    bhi's Avatar
    bhi is offline Advance Member
    Last Online
    14th February 2024 @ 07:36 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    manshera
    Posts
    649
    Threads
    104
    Credits
    1,277
    Thanked
    18

    Default

    samj may nai ai .apki urdu writing

  5. #5
    umaisnisari's Avatar
    umaisnisari is offline Senior Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 05:54 AM
    Join Date
    27 Jan 2011
    Location
    Hyderabad
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    242
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default bhi

    janab itni simple Urdu to likhi hai

  6. #6
    khanraheem's Avatar
    khanraheem is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd November 2021 @ 08:32 PM
    Join Date
    30 Jun 2009
    Location
    KaRacHi
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    1,192
    Threads
    50
    Credits
    79
    Thanked
    36

    Default

    Gr8 sharing

  7. #7
    Sherazyamin's Avatar
    Sherazyamin is offline Advance Member
    Last Online
    26th April 2024 @ 05:43 PM
    Join Date
    21 May 2011
    Location
    Lahore
    Age
    45
    Gender
    Male
    Posts
    2,082
    Threads
    574
    Credits
    396
    Thanked
    197

    Default

    nice

  8. #8
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    JHeLuM
    Gender
    Male
    Posts
    2,949
    Threads
    170
    Credits
    142
    Thanked
    266

    Default

    iTs TiMe To THiNK.

  9. #9
    Fast_Ismail's Avatar
    Fast_Ismail is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2023 @ 05:03 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Hyderabad India
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    3,005
    Threads
    257
    Credits
    1,366
    Thanked
    825

  10. #10
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    54
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default

    السلام علیکم


    واہ

    زبردست

    بہت خوب

    واہ واہ

  11. #11
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    nice

  12. #12
    Suriashoukat786's Avatar
    Suriashoukat786 is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2018 @ 10:04 AM
    Join Date
    04 Sep 2009
    Location
    MIANWALI
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,730
    Threads
    176
    Credits
    59
    Thanked
    63

    Default

    very nice

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 21
    Last Post: 8th September 2014, 06:10 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 19th April 2013, 08:26 PM
  3. Replies: 17
    Last Post: 23rd August 2012, 02:43 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 1st March 2011, 12:55 AM
  5. Replies: 12
    Last Post: 15th June 2010, 10:21 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •