ابو ظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
مرد بحران سنگاکارا کی ڈبل سنچری پاکستان کی جیت کی راہ میں حائل ہوگئی اور جے وردھنے نے بھی سنچری بنا کر ان کا ساتھ دیا۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں 197پر اوٹ کرنے اور 314 رنز کی بھاری لیڈ کے بحد پاکستان کے کپتان مصباح لنکن کو اننگز کی شکست دینے کی پلاننگ کر رھے تھے مگر سنگا کارا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے سب تدبیریں الٹی کر دیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنے کیریر کی اٹھویں ڈبل سنچری مکمل کی بلکہ جے وردھنے کے ساتھ مل کر سری لنکا کی طرف سے پاکستان کے خلاف 201 رنزبنا کر چھٹی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ سنگا کارا اور جے وردھنے کے اوٹ ہونے کے بحد سری لنکا کے باقی بیٹسمین پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہیں کر سکے اور پوری ٹیم 483 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 کھلاڑہوں کو آؤٹ کیا۔پاُکستان نے اپنی دوسری اننگز میں توفیق عمر کی وکٹ کھو کر 21 رنز بنائے ہیں۔
Bookmarks