السلام علیکم دوستو!
میں آج آئی ٹی دنیا میں بہت دیر کے بعد حاضر ہوا ہوں. میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں موبائل فونز کے بارے میں ایک بلاگ بنا رہا ہوں. یہ بلاگ بنانے کا میرا مقصد ہے کہ میں تمام اقسام کے موبائل فونز کے بارے میں ضروری معلومات آپ لوگوں تک اور تمام پاکستانیوں تک ایک پاکستانی شخص کے زریعے پہنچا سکوں. اس مقصد کی تکمیل کے لیے مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہو گی.
میں اس مقصد کے حصول کے لیے کوشش شروع کر چکا ہوں، اور مختلف موبائل فونز کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہوں. اب تک جو معلومات جمع کی ہیں وہ میرے بلاگ پر موجود ہیں.
میری آپ لوگوں سے یہ درخواست ہے کہ آپ لوگوں کے پاس کسی بھی قسم کے موبائل فونز کے بارے میں (جو ہمارے ملک پاکستان میں استعمال ہو رہے ہیں) نئی معلومات ہوں تو آپ مجھ سے ضرور شئیر کریں.
میں جانتا ہوں کہ میں اس میدان میں نیا نہیں ہوں، مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کی مدد سے یہ کام مکمل کر سکتا ہوں اور یہ مجھ اکیلے کی نہیں آپ کی، میری، ہم سب کی کامیابی ہو گی.
مجھے آپ سب لوگوں کی مدد کا انتظار رہے گا، آپ کی تعریف کا نہیں.
شکریہ!
Bookmarks