Results 1 to 7 of 7

Thread: ‎ ‎زیادہ سونا مفید ہے

  1. #1
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default ‎ ‎زیادہ سونا مفید ہے

    [img]http://i615.***********.com/albums/tt233/zeehal_2009/flower-line-2.gif[/img]


    اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو 12 گھنٹے مسلسل سونے کے بعد بھی یہ کہتے ہیں کہ ابھی ان کی نیند پوری نہیں ہوئی اور وہ مزید کئی گھنٹے سوسکتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے لیے چار پانچ گھنٹوں کی نیند ہی کافی ہوتی ہے۔ اور جب وہ بستر سے اٹھتے ہیں تو ہشاش بشاش اور تروتازہ ہوتے ہیں۔ تاریخ کی کتابوں میں کئی ایسے جرنیلوں کے نام ملتے ہیں جو گھوڑے کی پیٹھ پر محض چند لمحوں کے لیے آنکھیں موند کر اپنی نیند پوری کرلیتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے سب سے زیادہ سوتے ہیں۔ اپنی پیدائش کے ابتدائی دنوں میں ان کی نیند کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک ہوتاہے۔ پھر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، نیند کا دورانیہ کم ہونے لگتا ہے جو بڑھاپے میں اکثر اوقات چار پانچ گھنٹےرہ جاتا ہے۔ ذہنی دباؤ ، پریشانیاں ، اور گردوپیش کا ماحول بھی نیند پر اثر اڈلتا ہے ۔ اس کے علاوہ بعض بیماریاں بھی نیند کو متاثر کرتی ہیں ، اور سونے کے لیے خواب آور دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک نیند لانے والی دواؤں کااستعمال نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ پھر ان کے بغیر نیند نہیں آتی اوربعدازاں خواب آور دوائیں بھی اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ کچھ لوگ بہت شور شرابے میں ، حتیٰ کہ کارخانوں میں مشینوں پر سر رکھ کر سوجاتے ہیں ، اور کچھ لوگوں کو پھولوں کی سیج پر بھی نیند نہیں آتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند ایک فطری عمل ہے ، جو جسم کے اندورنی گھڑی کے تحت انجام پاتا ہے۔ چنانچہ روزانہ ایک خاص وقت گذرنے کے بعد ہمارا اندورنی کلاک دماغ کو ایک سگنل بھیجتا ہے اور ہمیں محسوس ہونے لگتا ہے کہ سونے کا وقت ہورہاہے اور ہمیں نیند آنے لگتی ہے۔ یہ کلاک زمین کی گردش اور اس کے مقناطیسی نظام کے مطابق کام کرتا ہے۔ چنانچہ جب ہم کسی طیارے پر طویل سفر کرکے کسی ایسے علاقے میں چلے جاتے ہیں جہاں کے وقت میں نمایاں فرق ہوتاہے تو ہمیں بہت دنوں تک پرانے وقت کے مطابق نیند آتی رہتی ہے کیونکہ ہمارے قدرتی کلاک کو نئے نظام الاوقات میں خود کو ڈھالنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کی نیند دوسروں کی نیند اڑا دیتی ہے کیونکہ سوتے میں وہ اتنے بلند خراٹے لیتے ہیں کہ کسی اور کے لیے سونا ممکن نہیں رہتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹوں پر قابو پاناممکن ہے اور اس کا علاج موجود ہے۔ کچھ لوگ بعض اوقات کام کو سونے پر ترجیح دیتے ہیں۔ بعض اوقات کئی طالب علم امتحان کی تیاری یا کسی اسائنمنٹ کی تکمیل کے لیے رات رات بھر جاگتے رہتے ہیں اور نیند بھگانے کے لیے دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی قیمت پر کیے جانے والے کام اکثر اوقات معیاری نہیں ہوتے۔ اور اکثر وبیشتر ان پر معمول سے کہیں زیادہ وقت اور محنت صرف کرنی پڑتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جس طرح جسم کو چاق وچوبند اور ہشاش بشاش رکھنے کے لیے نیند کی ضرورت پڑتی ہے ، اسی طرح دماغ کو بھی تازہ دم ہونے کے لیے پرسکون اور آرام دہ نیند درکار ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ چھٹی کا دن خوب لمبی تان کر سوتے ہیں ، اس سے اگلے دن دفتر میں ان کی کارکردگی عام دنوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے۔ کیونکہ ہفتے میں ایک دن معمول سے زیادہ نیند دماغ مزید کو توانائی دیتی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے کرونو بیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ ڈنگز کہتے ہیں صبح کے وقت ایک سے دوگھنٹے کی اضافی نینددماغی صلاحتوں کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر ڈنگز نے نیند کے دماغی صلاحتیوں پر اثرات کے مطالعے کے لیے 159 صحت مند بالغ افرادپر تجربات کیے ، جن کی اوسط عمریں 30 سال تھیں۔ مطالعاتی جائزے کے دوران 142 رضاکاروں کو ہفتے کی دو راتوں میں ہررات دس گھنٹے سونے کے بعد باقی پانچ راتیں انہیں صبح چار بجے سے آٹھ بجے تک چار گھنٹے روزانہ نیند کے لیے ملے۔ جب کہ 17 رضاکاروں کو سونے کے لیے 10 گھنٹے دیے گئے۔ اس کے بعد سب رضاکاروں کو کمپیوٹر پر 30 منٹ دورانیے کا ایک ٹیسٹ دینے کے لیے کہا گیا۔ جو لوگ جتنا کم سوئے تھے ، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی ہی خراب تھی ۔ جب کہ سب سے اچھارزلٹ ان رضاکاروں کا تھا جنہیں سونے کے لیے 10 گھنٹے دیے گئے تھے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نیند کی کمی سے کئی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، جن میں ہائی بلڈ پریشر ، اور دل کی بیماریاں شامل ہیں‎

  2. #2
    dkshoaib is offline Senior Member+
    Last Online
    19th January 2014 @ 08:56 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Posts
    30
    Threads
    0
    Credits
    930
    Thanked
    2

    Default

    nice info thanks for sharing

  3. #3
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Quote dkshoaib said: View Post
    nice info thanks for sharing

  4. #4
    Naziaa's Avatar
    Naziaa is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2011 @ 06:48 PM
    Join Date
    23 Aug 2009
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    441
    Threads
    25
    Credits
    940
    Thanked
    24

    Default

    V.nyc

  5. #5
    bealley's Avatar
    bealley is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2018 @ 03:34 AM
    Join Date
    06 Jan 2008
    Location
    KSA
    Posts
    246
    Threads
    3
    Credits
    1,041
    Thanked
    7

    Default

    nice g

  6. #6
    Adeel's Avatar
    Adeel is offline Super Moderator
    Last Online
    4th April 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Location
    KOTLI A.K
    Gender
    Male
    Posts
    12,534
    Threads
    507
    Credits
    9,725
    Thanked
    1888

    Default

    Thank u

  7. #7
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    Thanks for info

Similar Threads

  1. ‎*‎تلیمح کاہے اور اس کا مقصد‎*‎
    By Asadullah7 in forum Aaye Urdu Seekhye
    Replies: 7
    Last Post: 16th July 2020, 10:39 AM
  2. Replies: 16
    Last Post: 20th December 2011, 12:46 PM
  3. Replies: 18
    Last Post: 20th November 2011, 02:16 PM
  4. Replies: 17
    Last Post: 9th November 2011, 04:34 PM
  5. Replies: 17
    Last Post: 29th June 2011, 08:07 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •