اس ٹوٹوریل کا نئے اور پرانے تمام صارفین فائدہ اٹھا سکتےہیں۔ اسکے لئے آپ کو ان پروگرامز کی ضرورت ہوگی:
۔ انپیج 2،4 یا نیا
۔ اڈوبی السٹریٹر سی ایس 3 یا نیا
اڈوبی ٍفوٹوشاپ سی ایس 3 یا نیا

آپ حیران ہوں گے یہ السٹریٹر درمیان میں کہاں سے آگیا؟! تو اسکا جواب یہ کہ آپ جس طرح کورل ڈرا میں انپیج کا ٹیکسٹ آسانی سے لیجاتے ہیں، کاپی پیسٹ کرکے، بالکل اسی طرح*السٹریٹر اڈوبی کے تمام پروگرامز کیلئے فنکشن کرتا ہے اس ٹوٹوریل میں میں نے انپیج سے پیج ایکسپورٹ کا فیچر استعمال کیا ہے۔ آپ چاہیں تو کورل ڈرا کی طرح، انپیج میں ٹیکسٹ باکس بنا کر، متن کاپی کر لیں اور السٹریٹر میں پیسٹ کردیں۔
السٹریٹر کا ایک خاص فائدہ یہ ہے کہ یہ ٹیکسٹ کو ویکٹر فارمیٹ یعنی سمارٹ آبجیکٹ میں کاپی کرتا ہے، جسے فوٹوشاپ میں پیسٹ کرنے پر کوالٹی خراب نہی ہوتی اور آپ انگلش فانٹس کی طرح متن کو اپنی مرضی سے بڑا چھوٹا کر سکتے ہیں
:

untitled2.swf