بسم اللہ
آپ کا بھائی انڈسٹریل کرنا چاہتا ہے تو بہت اچھی بات ہے
انڈسٹریل انجینرنگ بہت اچھی فیلڈ ہے۔ اس فیلڈ میں انجینرنگ سے ریلیٹڈ مینیجمنٹ کرائی جاتی ہے۔مثلا کوئی ادارہ ہے جیسے اٹامک انرجی کا ۔اس میں انڈسٹریل انجنیرنگ کا اپنا کردار ہے۔ جس میں منجمنٹ سے لیکر مینیو فیکچرنگ تک کی فیلڈ آتی ہے۔ زیادہ تر یہ انجینرنگ میکینکل سے ریلیٹد ہے ۔
آجکل جو انڈسٹریز میں مینیو فیکچرنگ، پروڈکشن اور منجمنٹ کا عمل دخل ہے یہ بھی اسی فیلڈ میں آتی ہے۔ ڈیزائننگ وغیرہ سے ریلیٹڈ چیزیں بھی اسی فیلڈ میں آتی ہیں۔ یہ تو میں نے بیچلر لیول تک بتایا ہے۔
بیچلرز میں تو تمام فیلڈز کو ٹچ دیتے ہیں۔
جیسے کیمیکل،سول،الیکٹریکل، میکینکل،مائننگ۔ماسٹرز لیول پر آپ اس سے زیادہ اچھے طریقے سے ایک ہی سبجیکٹ کو فوکس کر کے سپیشلائزیشن کر سکتے ہیں۔
آج کل جو چائنا ریورس انجینرنگ کی فیلڈ میں اتنا ترقی یافتہ ہے اس کی وجہ بھی انڈسٹریل انجینرز کے ہنر مند ہیں جو مینیو فیکچرنگ کی فیلڈ ہے۔
ریورس انجینرنگ اسے کہتے ہیں جیسے اب امریکا نے بی باون کا بمبار بنایا ہے وہ کہیں گر جائے تو آپ اُس کے ملبے کو سٹڈی کر کے اُس پہ ریورس انجینرنگ اپلائی کر کے اسی طرح کا ایک بی بمبار کاپی بنا لیں جو اورجنل بی بمبار تو نہیں ہوگا پر اُس کی طرح کا تباہ کن اور فنکشنز کرتا ہوگا۔
المختصر۔۔انڈسٹریل انجینرنگ کی حدود متعین نہیں ہیں ۔ اسی ایک کیا میکینکل، کیمیکل ،مٹیرئلز، ایرو سپیس کسی بھی ایک انجینرنگ کی حدود نہیں ہیں۔ ایک سمندر ہے جس کی گہرائی نا معلوم ہے۔ مسئلہ صرف پسند نا پسند کا ہے۔ آپ کا بھائی اگر ایم اے پنجابی میں ماسٹرز کر کے صحیح طور پہ استاد بنے پنجابی کا تو یہی کافی ہے۔ دنیا تو دیکھتی ہے کہ کس حد تک کس فیلڈ پہ بندے کو عبور حاصل ہے۔ اگر کسی ایک سبجیکٹ میں آپ کے بھائی کو دسترس ہے تو دنیا اسے مانے گی۔
امید ہے کسی نا کسی حد تک معلومات میرے ذریعے تو آپ کو مل گئی ہوگی۔
والسلام
ڈاکٹر میکینکل
Bookmarks