اسلامُ علیکم آئی ٹی ڈی دوستوں۔
اُمید ہے کے سارے دوست ٹھیک ٹھاک ہونگے۔
دوستوں آج میں آپکے لیئے ایک زبردست ٹپ لے کر آیا ہوں جو بہت ہی کارآمد ہے خاص کر اُن لوگوں کے لیئے ہے جو بہت سارے اکاونٹ رکھتے ہیں۔ اب وہ دوست ایک ہی وقت میں سارے اکاونٹس چیک کر سکتے ہیں خواہ جی میل / ہاٹ میل / یاہو کسی کی بھی ہوں، چیک کرسکتے ہیں۔

اسکے دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ مثلاً آپکے 3 یاہو اکاونٹس (ایک ہی میل کے) ہیں تو آپکو یہ کرنا ہے بیک وقت تین براوزر (فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم) کھول کر ہر ایک میں علیحدہ آئی ڈی ڈال کر سائن ان کرکے اپنے ای میل چیک کرسکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی براوزر کا پورٹیبل ورژن ڈاون لوڈ کریں اور اُسکو کسی تین یا چار یا آپکے جتنے اکاونٹس ہوں اُتنے فولڈر میں کاپی کر کے ہر ایک فولڈر سے براوزر کھول کر اپنی آئی ڈیز چیک کراسکتے ہیں۔ آپ اپنا پورٹیبل براوزر بھی بنا سکتے ہیں۔ اسکے لیئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

پورٹیبل سافٹویر کسطرح بنایا جائے۔

یا پورٹیبل فائر فاکس ڈاون لوڈ کر لیں۔

پورٹیبل فائر فاکس۔

اُمید ہے کہ سارے دوستوں کے سمجھ میں آچُکا ہوگا۔ اگر پہلے سے شیئر ہوچُکا ہے تو پلیز معذرت خواہ ہوں۔
دُعاوں میں ضرور یاد رکھیئے گا۔

شکریہ۔
رحمت اللہ خٹک۔