Results 1 to 7 of 7

Thread: کیا احادیث آپ ﷺ کی وفات کے بعد ہی تحریر ہوئی

  1. #1
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default کیا احادیث آپ ﷺ کی وفات کے بعد ہی تحریر ہوئی

    السلام علیکم


    چند لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ احادیث کو لکھنے کا کام آپ ﷺ کی وفات کے کافی بعد میں ہوا

    آپ ﷺ کے دور میں صرف قرآن مجید کی کتابت کا حکم تھا۔

    تاکہ احادیث اور قرآن مجید آپس میں مِل نہ جائیں، وغیرہ

    درج ذیل مضمون میں ان تمام اشکالات کا دلائل سے رد کیا گیا ہے۔




    بعض لوگ یہ کہہ کر کہ احادیث مبارکہ ۲۵۰ سو سال بعد لکھی گئ ہیں اس لئے ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتااور ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صحابہ کو احادیث لکھنے سے منع فرمایا تھا۔ اس لئے احادیث کی کتابت حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے۔اور جو کام حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہو وہ حجت نہیں ہو سکتا۔

    یہ ان لوگوں کا اعتراض ہے جوعلم سے نابلد اور نا آشنا ہٰیں کیونکہ اگر انہیں علم ہوتا تو اس طرح کی بات نہیں کرتے یہ بات درست ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے ابتدائ دور میں احادیث لکھنے سے منع فرمایا تھامگر انہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ ارشادات نہیں ملے جن میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو احادیث لکھنے کی اجازت دی ۔
    مندرجہ ذیل حدیث اس بات کا بہترین ثبوت ہے۔


    حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ كُنْتُ أَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ أَسْمَعُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدُ حِفْظَهُ فَنَهَتْنِي قُرَيْشٌ فَقَالُوا إِنَّكَ تَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ تَسْمَعُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَرٌ يَتَكَلَّمُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا فَأَمْسَكْتُ عَنْ الْكِتَابِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اكْتُبْ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا خَرَجَ مِنِّي إِلَّا حَقٌّ

    مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 2006 حدیث مرفوع
    حضرت ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو چیزیں سن لیتا اسے لکھ لیتا تاکہ یاد کر سکوں مجھے قریش کے لوگوں نے اس سے منع کیا اور کہا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کچھ بھی سنتے ہو سب لکھ لیتے ہوحالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک انسان بعض اوقات غصہ میں بات کرتے ہیں اور بعض اوقات خوشی میں ان لوگوں کے کہنے کے بعد میں نے لکھناچھوڑ دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کر دی
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لکھ لیا کرو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری زبان سے حق کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔




    لکھنے کی اجازت کی ایک واضح دلیل یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے قبل ایک ایسی تحریر لکھنا چاہی جس کی موجودگی میں مسلمان گمراہ نہ ہوں۔(فتح الباری جلد ۱ ص ۱۸۵ ۔۱۸۲)

    اگر قرآن کے بغیر کسی اور چیز کے لکھنے کی اجازت نہیں ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو لکھنے کا کیوں حکم دیا ظاہر سی بات ہے کہ وہ قرآن نہیں تھا کیونکہ قرآن تو پہلے ہی مکمل ہوچکا تھا۔

    اور اگر ہم ایمانداری سے کتب کا مطالعہ کریں تو ہم پر یہ بات واضح اور روشن ہوجائے گی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں صحابہ احادیث جمع کیا کرتے ۔

    امام ترمذی سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک صحیفہ میں احادیث نبویہ جمع کی تھیں ۔(سنن ترمذی،کتاب الاحکام،بالیمین مع الشاہد صحیفہ ہمام بن منبہ ص۱۶)

    سعد بن عبادہ کا بیٹا اس صحیفے سے حدیث روایت کیا کرتا تھا۔(صحیفہ ہمام بن منبہ بحوالہ''تدوین حدیث ''مولانا مناظر احسن گیلانی )

    حضرت سمرہ بن جندب نے بھی ایک صحیفہ لکھا تھا آپ کی وفات ۶۰ ہجری میں ہوئ ان کے بعد یہ صحیفہ ان کے بیٹے سلیمان کو ملا۔اور اس سے وہ حدیث روایت کرتے تھے (تہذیب التھذیب جلد ۴ ص۲۱۴)

    اسی صحیفہ کے بارے میں ابن سیرین (جن کی وفات ۱۱۰ ہجری میں ہوئتہذیب التھذیبجلد۹،ص۲۱۴) فرماتے ہیں

    ''سمرہ نے جو مکتوب اپنے بیٹوں کے نام روانہ کیا اس میں بہت سا علم موجود تھا۔ (تھذیب التھذیب جلد۴،ص۲۳۶)

    حضرت جابر بن عبداللہ متوفی۷۸ھ نے بھی ایک صحیفہ رقم کیا تھا ۔(طبقات ابن سعد جلد ۵ ص۳۴۴)

    جو صحیفہ عصر نبوت میں لکھے گئے ان مٰیں''صحیفہ صادقہ ''سب سے زیادہ مشہور ہے ۔

    یہ صحیفہ حضرت عبداللہ بن عمروبن العاص نے لکھا تھا ان کی وفات ۶۵ ہجری میں ہوئ بقول ابن الاثیر اس میں ایک ہزار حدیثیں تھیں ۔ (اسدالعابتہ لابن الاثیر ترجمہ عبداللہ بن عمروبن العاص جلد ۳ ص۲۳۳)

    حضرت عبداللہ بن عمروالعاص نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکردریافت کیا میں جو کچھ آپ سے سنو وہ لکھ لیا کروں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ۔ انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہوں یا غصہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اس لئے کہ میں ہر حال میں حق کہتا ہوں۔ (جامع بیان العلم لابن عبدالبرج۱،ص۷۱مسند احمدج۱،ص۲۰۷،مستدرک حاکم ج۱ ص۱۰۵)

    حضرت عبداللہ بن عمرالعاص کا صحیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فتوی تھا حضرت عبداللہ کے صحیفے کے لکھنے کی بہت بڑی دلیل حضرت ابوہریرہ کا یہ قول ہے ۔ صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہ میں مجھ سے زیادہ کثیرہ الروایات اور کوئ نہ تھا ۔ البتہ حجرت عمروبن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ کا معاملہ جداگانہ نوعیت کا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ حدیث لکھ لیا کرتے تھے اور میں لکھتا نہ تھا۔ (تقدیر العلم ص۸۲ جامع بیان العلم ج۱ ص۷۰، مسند احمدج۲،ص۲۸۴والاصابہ ج۴ص۱۱۲،فتح لباری ۱ص۱۸۴ ) ۔

    حضرت عمر بن العاص متوفی۹۶۹نے بڑےاہتمام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمکی حدیث وسیرت سے متعلق بہت سا مواد تختیوں ہر تحریر کیا تھا جب آپ کسی علمی مجلس میں جاتے تو یہ تختیاں بھی ہمراہ لے جاتے (طبقات ابن سعد)

    نقل متواتر سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کے وفات کے وقت آپ نے ایک اونٹ کے بار کے برابر کتابیں چھوڑیں تھیں۔ (طبقات ابن سعدج۵ص۲۱۶)

    ابو ہریرہ سے ان کے شاگرد ہمام بن منبہ نے اییک صحیفہ روایت کیا پھر اس کو ہمام کی طرف منسوب کردیا اوراس کو صحیفہ ہمام کہنے لگے حالانکہ یہ صحیفہ ابوہریرہ نے ہمام کے لئے ترتیب دیا تھا ہم اس صحیفہ کو احادیث کے ان مجموعوں میں شمار نہیں کرسکتے جو عہد رسالت میں لکھے گئے تھے اس لئے کہ ہمام چالیس ہجری کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔اور ابوہریرہ کی وفات ۵۸ ہجری میں ہوئ ۔اس بحث وتمخیص سے ایک علمی نتیجہ نکلتا ہے اور یہ بات نکھر کر سامنے آجاتی ہے کہ تدوین حدیث کا آغاز بہت ابتدائ زمانہ ہوگیا تھا ہم نے یہ سال وفات طبقات ابن سعد ج۵ ص۳۹۶ کی روایت کے مطابق تحریر کیا ہے ۔

    ان تمام دلائل کی روشنی میں یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ احادیث عہد رسالت لکھی جاتی رہی ہیں اور جو یہ کہتے ہیں کہ احادیث ڈھائی سو سال بعد لکھی گئ ہیں وہ بغیر دلیل کے بات کررہے ہیں۔ ہمام بن منبہ کا صحیفہ مسند احمد بن حنبل میں دورج ہے ۔

  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,391
    Threads
    419
    Credits
    39,894
    Thanked
    1813

    Default

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لکھ لیا کرو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری زبان سے حق کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔
    جزاک اللہ۔
    آپ نے اس تحریر کا حوالہ تحریر نہیں کیا

  3. #3
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default

    Quote haseeb alamgir said: View Post
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لکھ لیا کرو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری زبان سے حق کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔
    جزاک اللہ۔
    آپ نے اس تحریر کا حوالہ تحریر نہیں کیا


    السلام علیکم

    محترم بھائی

    اوپر بھی میں نے پوری حدیث درج کردی تھی

    آپ نے غور نہیں فرمایا۔

    یہ ایک پوری حدیث ہے

    "مسند احمد:جلد سوم:حدیث نمبر 2006 حدیث مرفوع
    حضرت ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو چیزیں سن لیتا اسے لکھ لیتا تاکہ یاد کر سکوں مجھے قریش کے لوگوں نے اس سے منع کیا اور کہا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کچھ بھی سنتے ہو سب لکھ لیتے ہوحالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک انسان بعض اوقات غصہ میں بات کرتے ہیں اور بعض اوقات خوشی میں ان لوگوں کے کہنے کے بعد میں نے لکھناچھوڑ دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کر دی
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لکھ لیا کرو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری زبان سے حق کے سوا کچھ نہیں نکلتا"۔

  4. #4
    AALIM ONLINE is offline Senior Member+
    Last Online
    21st July 2015 @ 09:11 AM
    Join Date
    30 Apr 2012
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    134
    Threads
    36
    Credits
    1,000
    Thanked
    2

    Default

    السلام علیکم




    بہت اچھا مضمون ہے




    اللہ تعالیٰ مضمون لکھنے والے کو جنت عطا فرمائیں





    آمین




    جزاک اللہ

  5. #5
    AALIM ONLINE is offline Senior Member+
    Last Online
    21st July 2015 @ 09:11 AM
    Join Date
    30 Apr 2012
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    134
    Threads
    36
    Credits
    1,000
    Thanked
    2

    Default

    آمین


    خوش رہیں

    جزاکا للہ

  6. #6
    s rizwan is offline Senior Member+
    Last Online
    1st July 2012 @ 07:25 PM
    Join Date
    10 May 2012
    Location
    yes
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    51
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    jazak allah

  7. #7
    abdullahkk's Avatar
    abdullahkk is offline Senior Member+
    Last Online
    14th April 2014 @ 02:59 PM
    Join Date
    07 Feb 2011
    Location
    FaisalaAbad
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    385
    Threads
    8
    Credits
    970
    Thanked
    18

    Default

    iss ko update krta raha karain

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 27th January 2022, 09:19 PM
  2. عورت اقبال کی نظر میں
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 31
    Last Post: 4th April 2020, 07:59 PM
  3. Solved I am in great trouble please Help
    By jan jani in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 28
    Last Post: 29th April 2012, 12:32 PM
  4. A letter to Musharraf being a comon citizen
    By cuchi_cuchi in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 1
    Last Post: 17th November 2007, 11:13 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •