ہندکو زبان کے بہت سے حروف اب ختم ہو رہے ہیں۔آپ حیران ہونگے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔آپ خود سوچیں ہمارے علاقے میں کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے کنویں سے پانی نکالتے تھے جس کے لیے بیل استعمال ہو تے تھے۔ اپ یہ کام مسینوں سے لیا جاتا ہے۔بیل جب پانی نکالتا تھا یا جس مشین کو بیل چلاتا تھا اس مشین کا ایک نام تھا اور اس میں استعمال ہونے والے پرزوں کے بھی الگ الگ نام تھے۔اب 30 یا 35 سال کے جوان سے ان چیزوں کے نام پوچھو تو ان کو کوئی پتا نہیں۔اسی طرح گائوں کی نکاسی کے لئے جو تالاب ہوتا تھا اس جو ہندکو میں ٹھن کہتے تھے میں نے بچوں سے پوچھا کے ٹھن کیا ہوتی ہے وہ بولے پتا نہیں۔اسی طرح ہماری زبان کے بہت الفاظ کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے جس کے لئے ہم کو کچھ کرنا ہوگا۔