Page 4 of 6 FirstFirst 123456 LastLast
Results 37 to 48 of 66

Thread: تذکرہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی ع*

  1. #37
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Thanked
    15

    Default

    کیا ہم شاہ محدث دہلوی رحم اللہ کی بات مانیں یا مولانا سمیلحق صاحب کی یا مولانا تقی عثمانی صاحب کی.

    پلیز بتا دیں.
    Attached Images Attached Images     

  2. #38
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default


    کیا شاہ محدث دہلوی رحم اللہ بڑے امام ھیں یا مولانا سمی الحق صاحب یا مولانا تقی عثمانی صاحب

  3. #39
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default



    ٭ کیا امت میں کوئی ایسا شخص ہے جس کو دین کا علم اسی طرح ہو جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا ؟

    نہیں ایسا کو ئی شخص نہیں ۔


    (۱) ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اس امت میں انبیاءکے بعد سب سے افضل ہیں ان کے پاس ایک عورت آئی اور کہا کہ میں مرنے والے کی نانی لگتی ہوں اس کی وراثت میں میرا کونسا حصہ ہے؟ ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا میرے علم کے مطابق تمہارا کوئی حصہ نہیں ۔مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نانی کو چھٹا حصہ وراثت میں سے دلایا تو ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے اس عورت کو کہا کہ تمہارا چھٹا حصہ ہے۔

    (موطا اما م مالک رحمتہ اللہ علیہ )

    یعنی ا بوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کو اس حدیث کا علم نہیں تھا ۔



    (۲) عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ آئے ‘ تین دفعہ دستک دی جواب نہیں ملا واپس چلے گئے۔دوبارہ ملاقات پر عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا تم واپس کیوں چلے گئے تھے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنی ہے کہ تین دفعہ دستک دو جواب نہ ملے واپس چلے جاﺅ۔عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا جاﺅ گواہی لے کر آﺅ ۔وہ مسجد نبوی میں گئے وہاں کچھ صحابہ کرام بیٹھے ہوئے تھے ان سے پوچھا کہ تم نے یہ حدیث سنی ہے تو ان میں سے ایک نے جا کر عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے سامنے گواہی دی ۔

    (بخاری )


    (۳) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ کوفہ میں ایک عورت سے نکاح کیا پھر قبل جماع کے اس کو چھوڑ دیا اب اس عورت کی ماں سے نکاح کرنا کیسا ہے؟آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہاکہ درست ہے پھر ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ مدینہ منورہ میں آئے اور ان کو تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ عورت کی ماں مطلقاً حرام ہے خواہ وہ عورت سے صحبت کرے یا نہ کرے اور صحبت کی قید ربائب میں ہے پھر جب ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ واپس لوٹے تو اسی سائل کے گھر گئے اور اس کو بتلایا کہ اس عورت (ماں ) کو چھوڑ دے ۔

    (موطا امام مالک کتاب النکاح)


    پس معلوم ہوا کہ امت میں مکمل دین کا علم کسی کے پاس ہونا ممکن نہیں۔

  4. #40
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default


    ٭ کیا ضروری ہے کہ عالم و مجتہد کی تفقہ درست ہی ہو ؟

    عالم و مجتہد کی تفقہ درست بھی ہو سکتی ہے اور نہیں بھی ۔

    (۱)
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
    جب عالم اجتہاد کرتا ہے تو اگر صحیح ہو تو اس کے لئے دو اجر ہیں اور اجتہاد صحیح نہ ہونے کی صورت میں اس کے لئے ایک اجر ہے ۔

    ( بخاری )

    (2)
    تین صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شب و روز کے معمولات دریافت کئے۔انہوں نے یہ سوچا کہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بخشا ہوا ہے اس لئے ہمیں زیادہ عبادت کرنی چاہیے ایک نے کہا میں ساری رات سوﺅں گا ہی نہیں ‘ ساری رات عبادت کیا کرو ں گا۔ دوسرے نے روزانہ روزہ رکھنے کا کہا ۔تیسرے نے کہا میں نکاح نہیں کروں گا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ کو سارا واقعہ بتایا گیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تینوں کو ارشاد فرمایا!
    اللہ کی قسم !میں تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں ‘ میں سوتا بھی ہوں اور عبادت بھی کرتا ہوں‘ میں (نفلی )روزے رکھتا بھی ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں نکاح کرنا میری سنت ہے پس جو میری سنت سے اعراض کرے وہ مجھ سے نہیں ۔

    (بخاری )


    (3)
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹا لشکر جمعہ کی صبح روانہ فرمایا جس میں عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالی عنہ بھی شامل تھے ان کے ساتھی حکم سنتے ہی صبح صبح روانہ ہو گئے لیکن انہوں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ میں اس جنگ میں شہید ہو جاﺅں لہذا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جمعہ پڑھنے کی سعادت حاصل کر کے انہیں جا ملوں گا ۔جمعہ کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر ارشاد فرمایا لو انفقت ما فی الارض جمیعا ما ادرکت فضل غدوتھم ”اگر تم ساری زمین کی دولت بھی خرچ کر لو تم ان کی صبح روانگی کی فضیلت کو نہیں پا سکتے“


    (عن ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ترمذی)


    (4)
    حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ بن حاتم بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی
    کلو اواشر بو حتی یتبین لکم الخیط الابیض من الخیط الاسود من الفجر۔ (البقرہ آیت ۷۸۱)
    ”کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ رات کے سیاہ دھاگے سے تمہارے لئے ظاہر نہ ہوجائے“تو میں نے ایک سیاہ دھاگہ اور ایک سفید دھاگہ لے لیا اور ان دونوں کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا اور رات کو اٹھ اٹھ کر ان کو دیکھتا رہا مگر مجھے کچھ معلوم نہ ہوا تو صبح کو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ (سیاہ دھاگے سے مراد) تو رات کی سیاہی اور (سفید دھاگے سے مراد )صبح کی سفیدی ہے۔

    (بخاری)

  5. #41
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default




    ٭ اگر کسی نیک و متقی شخص کی بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے مخالف آجائے تو ؟


    تو اس کو چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بڑوں اور بزرگوں کی عزت کا حکم دیا ہے اور کسی کی قربانیاں اور عبادات اس بات کا تقاضا نہیں کرتیں کہ اب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو چھوڑ کر اس کی بات کو لے لیا جائے ۔

    حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تورات کا نسخہ لیکر آئے اور کہا اے اللہ کے رسول یہ تورات کا نسخہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے تو انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور متغیر ہونے لگا تو حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا گم کریں تجھ کو گم کرنیوالیاں!کیاتو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف نہیں دیکھتا !تو عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھ کر کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس کے غضب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غضب سے ‘ میں اللہ کے رب ہونے ‘ اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔
    پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
    والذی نفس محمد بیدہ لو بدالکم موسی فاتبعتموہ و تر کتمونی لضللتم عن سوا ءالسبیل ولو کان موسی حیا و ادرک نبوتی لا تبعنی ۔


    (مشکوة)

    اس ذات کی قسم !جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جا ن ہے اگر موسیٰ علیہ السلام تمہارے لئے ظاہر ہو جائیں اور
    تم مجھے چھوڑ کر ان کی پیروی کرتے تو تم سیدھی راہ سے بھٹک جاتے اور اگر موسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے اور میری نبوت پاتے تو میری ہی پیر وی کرتے “۔
    اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ اگر موسیٰ علیہ السلام جیسے جلیل القدر پیغمبر کی بات کو لے لیا جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو چھوڑ دیا جائے تو یہ گمراہی ہے ۔
    عدی بن حاتم رضی اللہ تعالی عنہ عیسائی تھے وہ رسول کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ سورة توبہ کی تلاوت فرما رہے تھے یہاں تک کہ آپ جب اس آیت پر پہنچے ۔
    اتخذوااحبارھم ورھبانھم ارباب من دون اللہ ۔( سورة التوبہ آیت 31)۔
    ”ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنالیا ہے“ ۔
    تو عدی بن حاتم رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا ہم انکی عبادت تو نہیں کرتے تھے ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !تمہارے علماءاوردرویش جس چیزکو حرام کر دیتے حالانکہ اللہ نے اسے حلال کیا ہوتا تو کیاتم اسے حرام نہیں جانتے تھے اور جس چیز کو اللہ نے حرام کیا ہوتا لیکن وہ حلال کر دیتے تو کیا تم اسے حلال نہیں جانتے تھے ؟
    میں (عدی) نے کہا ہاں تو آپ نے فرمایا یہی ان کی عبادت ہے ۔

    (ترمذی)۔

  6. #42
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default



    میرے بھائی بات صرف دلیل سے ہوتی ہے.

    کسسی کو صرف برا کہنے سے کام نہیں چلتا .






    Attached Images Attached Images  

  7. #43
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default




    ٭ دلیل مانگنا گستاخی نہیں ؟

    اگر کوئی بندہ اپنے کسی عالم کی بات سن کر اس سے قرآن و حدیث سے دلیل طلب کرے تو یہ گستاخی نہیں ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا !اے میرے رب میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ مردو ںکو کیسے زندہ کریں گے ؟
    اللہ رب العزت نے فرمایا! کیا آپ علیہ السلام کا اس بات پر ایمان نہیں ؟
    ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا کیوںنہیں ‘ لیکن میں اطمینان قلب کے لئے دلیل مانگ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کے طلب دلیل پر ناراضگی کا اظہار نہیں فرمایا بلکہ دلیل دیتے ہوئے فرمایاآپ چار پرندے لے لیں اور انہیں اپنے ساتھ مانوس کر لیں پھر انہیں ذبح کر کے ان کے گوشت کے ٹکڑے کر کے باہم ملالیں اور ان میں سے تھوڑا تھوڑا پہاڑوں پر رکھ دیں ‘ پھر انہیں آواز دیں وہ آپ کی طرف دوڑتے ہوئے آئیں گے ۔

    (سورة البقرہ آیت 260)

  8. #44
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default




    پلیز جو بھی جواب دے دلیل سے دے. ورنہ اپنا اور میرا وقت برباد نا کرے.


    شکریہ.





  9. #45
    qarihassan's Avatar
    qarihassan is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2021 @ 11:42 PM
    Join Date
    27 Apr 2009
    Location
    Madinah Monawwr
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    6,570
    Threads
    111
    Credits
    1,271
    Thanked
    582

    Default

    Quote udaasc said: View Post



    پلیز جو بھی جواب دے دلیل سے دے. ورنہ اپنا اور میرا وقت برباد نا کرے.


    شکریہ.




    میں آپ کے سامنے سونے کے پانی سے لکھی جانے قابل باتیں کاہے رکھ دوں؟جب آپ نے ماننا ہی نہیں ہے
    فلا حول ولا قوہ الا باللہ
    آپ اگر تقلید میں آ جائیں تو واللہ میں آپ کی فلاح کی ضمانت دیتا ہوں۔ اس صدی میں جس شخص کی قبر سے خوشبو آئی وہ استاذ المشائخ مولانا موسی خان روحانی بازی رحمہ اللہ مقلد ابی حنیفہ تھے۔ اس لیے میرے بھائی مقلدین ہی نجات کے راست پر ہیں ،یقین مانیے غیرمقلدین بہت خطرے میں ہیں، یہاں تک کہ علماء اہل سنت فرماتے ہیں کہ ہمیں خوف آتا ہے فرقہ اہل حدیث سے کہ ان کی انتہاء قادیانیت پر جا کر ہوتی ہے
    سو میرے بھائی برائے مہربانی سوچیے ایک دفعہ ،صرف ایک دفعہ،اپنے ذہن کو مکمل خالی کر کے :کہ تیرہ سو سال پرانی چیز اُس زمانے میں آ کر خرافات اور بدعت کہلانے لگی جب کہ لوگوں کی علمی صلاحیتوں کو زنگ لگ چکا تھا،لوگ فتنوں میں تقریبا پھنس چکے تھے۔ ایسے مواقع پر ایسی روش اختیار کرنا اور اسلاف کے منہج کو چھوڑ دینا ایک فتنہ ہوا کہ نہیں، تو جب یہ فتنہ ہے تو اس کی اتباع کرنا اچھا تو نا ہوا نا۔
    اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے والا بنائے

  10. #46
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    Quote qarihassan said: View Post

    میں آپ کے سامنے سونے کے پانی سے لکھی جانے قابل باتیں کاہے رکھ دوں؟جب آپ نے ماننا ہی نہیں ہے
    فلا حول ولا قوہ الا باللہ
    آپ اگر تقلید میں آ جائیں تو واللہ میں آپ کی فلاح کی ضمانت دیتا ہوں۔ اس صدی میں جس شخص کی قبر سے خوشبو آئی وہ استاذ المشائخ مولانا موسی خان روحانی بازی رحمہ اللہ مقلد ابی حنیفہ تھے۔ اس لیے میرے بھائی مقلدین ہی نجات کے راست پر ہیں ،یقین مانیے غیرمقلدین بہت خطرے میں ہیں، یہاں تک کہ علماء اہل سنت فرماتے ہیں کہ ہمیں خوف آتا ہے فرقہ اہل حدیث سے کہ ان کی انتہاء قادیانیت پر جا کر ہوتی ہے
    سو میرے بھائی برائے مہربانی سوچیے ایک دفعہ ،صرف ایک دفعہ،اپنے ذہن کو مکمل خالی کر کے :کہ تیرہ سو سال پرانی چیز اُس زمانے میں آ کر خرافات اور بدعت کہلانے لگی جب کہ لوگوں کی علمی صلاحیتوں کو زنگ لگ چکا تھا،لوگ فتنوں میں تقریبا پھنس چکے تھے۔ ایسے مواقع پر ایسی روش اختیار کرنا اور اسلاف کے منہج کو چھوڑ دینا ایک فتنہ ہوا کہ نہیں، تو جب یہ فتنہ ہے تو اس کی اتباع کرنا اچھا تو نا ہوا نا۔
    اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے والا بنائے
    Hazrat mera bhi yahe jawab ana tha udaac aru sare ghier muklaid mil kar copy pest copy pest copy pest kar ke asman tak pahucnh jaye par me nahi ata in ke kushnama jalon me.. ALLAH is fitne se bachaye aur aap ne bat hteek kahe he ke GM ke inteha kufar he ya to qadiyani ke soorat me ya phir dehriya ke sorrat me

  11. #47
    udaasc is offline Member
    Last Online
    4th June 2012 @ 02:57 AM
    Join Date
    24 Oct 2008
    Posts
    341
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    Quote qarihassan said: View Post

    میں آپ کے سامنے سونے کے پانی سے لکھی جانے قابل باتیں کاہے رکھ دوں؟جب آپ نے ماننا ہی نہیں ہے
    فلا حول ولا قوہ الا باللہ
    آپ اگر تقلید میں آ جائیں تو واللہ میں آپ کی فلاح کی ضمانت دیتا ہوں۔ اس صدی میں جس شخص کی قبر سے خوشبو آئی وہ استاذ المشائخ مولانا موسی خان روحانی بازی رحمہ اللہ مقلد ابی حنیفہ تھے۔ اس لیے میرے بھائی مقلدین ہی نجات کے راست پر ہیں ،یقین مانیے غیرمقلدین بہت خطرے میں ہیں، یہاں تک کہ علماء اہل سنت فرماتے ہیں کہ ہمیں خوف آتا ہے فرقہ اہل حدیث سے کہ ان کی انتہاء قادیانیت پر جا کر ہوتی ہے
    سو میرے بھائی برائے مہربانی سوچیے ایک دفعہ ،صرف ایک دفعہ،اپنے ذہن کو مکمل خالی کر کے :کہ تیرہ سو سال پرانی چیز اُس زمانے میں آ کر خرافات اور بدعت کہلانے لگی جب کہ لوگوں کی علمی صلاحیتوں کو زنگ لگ چکا تھا،لوگ فتنوں میں تقریبا پھنس چکے تھے۔ ایسے مواقع پر ایسی روش اختیار کرنا اور اسلاف کے منہج کو چھوڑ دینا ایک فتنہ ہوا کہ نہیں، تو جب یہ فتنہ ہے تو اس کی اتباع کرنا اچھا تو نا ہوا نا۔
    اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے والا بنائے





    پلیز جو بھی جواب دے دلیل سے دے. ورنہ اپنا اور میرا وقت برباد نا کرے.


    شکریہ.





  12. #48
    qarihassan's Avatar
    qarihassan is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2021 @ 11:42 PM
    Join Date
    27 Apr 2009
    Location
    Madinah Monawwr
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    6,570
    Threads
    111
    Credits
    1,271
    Thanked
    582

    Default

    Quote udaasc said: View Post



    پلیز جو بھی جواب دے دلیل سے دے. ورنہ اپنا اور میرا وقت برباد نا کرے.


    شکریہ.




    بھائی میں آپ کو جواب کبھی نہیں دوں گا
    میں تو آپ کو سمجھا رہا ہوں،کہ آپ اگرچہ احادیث کو سامنے رکھتے ہیں لیکن تشریحات،معانی،مطالب خود نکالتے ہیں ،اب آپ خود ہی دیکھ لیجئے کہ بخاری میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ،اب میرا نہیں خیال کہ آپ نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہو گا؟
    آخر کیوں؟
    صرف اس لیے کہ بخاری کی ہر بات ماننے والی نہیں ہے دوسرے لفظوں میں اس میں تاویل کرنی پڑتی ہے،ناسخ منسوخ دیکھنا ہوتا ہے
    اور یہ کام ہمارے اسلاف خیرالقرون میں کر چکے ہیں ،لہذا اس فتنوں بھرے زمانے میں خود اپنی طر ف سے تشریحات مطالب معانی نہ نکالیں بلکہ اسلاف(امام ابو حنیفہ ، عبداللہ بن مبارک، امام ابن حجر،امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل،امام بخاری رحمہم اللہ اجمعین ) کی خدمات پر حسن ظن کے ساتھ عمل کرتے چلیں،جو کہ مقلدین کا شعار ہے
    میری ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ تقلید کے مضبوط قلعے میں سمٹ آئیے اللہ آپ تو تمام فتنوں سے بچا لیں گے

Page 4 of 6 FirstFirst 123456 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 27th January 2022, 08:25 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 2nd May 2013, 02:03 PM
  3. توبہ
    By Gream in forum Islam
    Replies: 4
    Last Post: 29th August 2011, 12:19 AM
  4. Replies: 22
    Last Post: 21st January 2011, 09:02 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •