میں کچھ دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ اسلام سیکشن میں اختلافی تھریڈ دھڑا دھڑ بن رہے ہیں اور بہت سے ممبرز بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ نتیجہ کبھی تھریڈ بند اور کبھی ممبر۔
اس سے فورم کے ریپوٹیشن پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
میری ایک رائے ہے کہ اگر اسلام سیکشن میں تھریڈ اَپرو ہونے کے بعد شو ہو تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
کوئی ٹیم ممبر جو عالم ہو اس کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے جیسے فصیح الدین بھائی۔
تاکہ بحث مباحثے کا خدشہ نہ رہے ایسے تھریڈز کو اَپرو ہی نہیں کیا جائے گا۔
شکریہ۔
Bookmarks