تُو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا
دین کاڈنکا بجایا اے امام احمد رضا
دَورِباطل اور ضَلالت ہند میں تھا جس گھڑی
تُو مجدّد بن کے آیا اے امام احمد رضا
...
تھرتھراتے کانپ اٹھے باغیان مصطفٰی
کہر بن کراُن پہ چھایا اے امام احمد رضا
علم کا دریا ہوا ہے موجزن تحریر میں
جب قلم تُو نے اٹھایا اے امام احمد رضا
خلق کو وہ فیض بخشا علم سے بس کیا کہوں
علم کا دریا بہایا اے امام احمد رضا
اے امامِ اہلسنّت! نائبِ شاہِ ہُدیٰ!
کیجیے ہم پر بھی سایہ اے امام احمد رضا
فیض جاری ہی رہے گا حشر تک تیرا شہا
کام ہے وہ کر دکھایا اے امام احمد رضا
قبر پر ہو بارشِ انوارِحق تیری سدا
ہو نبی کا تجھ پہ سایہ اے امام احمد رضا
ہے بدرگاہِ خدا عطّار عاجز کی دُعا
تجھ پہ ہو رحمت کا سایہ اے امام احمد رضاا
Bookmarks