zulfikar_dot said:
سب سے پہلے ميں ايک بار پھر يہ ہی کہوں گا کہ امريکہ معصوم لوگوں کو قتل نہیں کرتا - حکمت عملی کے اعتبار سے امريکہ کو بے گناہ شہريوں کی ہلاکت سے کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا بلکہ اس کے برعکس سفارتی لحاظ سے بے شمار مشکلات پيدا ہوتی ہيں امريکی حکومت رنگ، نسل،قوميت اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔
امريکہ نے افغانستان ميں امريکی فوجی کے ہاتھوں معصوم شہريوں کی ہلاکت پر نہ صرف غم اور غصے کا اظہار کيا بلکہ مبينہ قاتل کو انصاف کے کٹہرے ميں لانے کے ليے کاروائ کا باقاعدہ آغاز بھی کر ديا ہے۔
دوسری اہم بات يہ ہے کہ
امريکہ میں ہر مذہب کے لوگ بستے ہیں جن میں کوئ ايک گروپ نہیں بلکہ عیسائ، مسلمان، يہودی، ہندو اور وہ لوگ جن کا کسی مذہب سے کوئ تعلق ہی نہیں ہے۔ لہذا يہ کہنا ناجائز ہے کہ ہم عیسائيوں يا يہوديوں کے وکيل ہیں یا ان کی طرف داری کرتے ہیں۔
ہمارا کام امريکہ کی پالیسی اور نقطہ نظر کو واضع کرنا ہے جو کہ کسی مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نہیں ہے۔
تيسرا اہم نقطہ يہ ہے کہ يہ ايک جھوٹا دعوی ہے کہ امريکہ اسلام کے خلاف حالت جنگ ميں ہے اگريہ دعوی سچا ہوتا تو ميں امريکہ ميں نہ ہوتا اور نہ ہی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیے کام کر رہا ہوتا۔ اسی طرح لاکھوں مسلمان امریکہ کو چھوڑ چکے ہوتے۔ اور آج ميں اس طرح فورم پر بات چیت نہ کررہا ہوتا۔
لوگ يہ دعوی تو کرتے ہيں کہ امريکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے ليکن يہ بھول جاتے ہیں کہ يہ امريکہ ہی تھا جس نے کوسوو اور بوسنیا کے مسلمانوں کو غیر مسلم لوگوں کے مظالم سے بچانے کی کوششيں کيں۔ اسی طرح اس بات کی وضاحت کيوں نہيں کرتے کہ بوسنيا کےمسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کو قانون کی عدالت ميں لانے کے ليے امريکہ سب سے آگے تھا يا کسی بھی قدرتی آفت کے بعد امريکہ کی جانب سے خطير مالی امداد کی فراہمی جو مسلمان ممالک کو دی جاتی ہے جن ميں پاکستان، انڈونيشيا اور ايران شامل ہيں حالانکہ ايران کے ساتھ کئ سالوں سے ناخوشگوار تعلقات ہيں۔
آخری بات يہ ہے کہ امریکہ سميت پوری دنیا دہشت گردی کو حتم کرنے کی کوشش کر رہی ہےجس سے دنيا بھر کے معصوم لوگوں کو خطرہ لاحق ہے، جنہوں اس زمين پر سب سے زيادہ مسلمانوں کا قتل عام کيا۔
ذوالفقار- ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
افسوس ہوتا ہے آپ کے خیالات پڑھ کر۔۔
آپ کہتے ہیں کہ امریکہ بے گناہ لوگوں کو قتل نہیں کرتا؟
ریمنڈ ڈیوس اور اس جیسے سیکڑوں امریکی کرائے کے قاتلوں نے کن لوگوں کو اب تک قتل کیا اور کس کس کو کر رہے ہیں۔؟
یہ کوئی ڈھکی چھپی بات تو نہیں کہ آپ اتنا بڑا دعویٰ کرتے ہیں۔۔
اور ڈرون اٹیک میں کتنے معصوم لوگ مارے جاتے ہیں۔۔ کوئی اندازہ ہے آپ کو؟
یا یہ لوگ آپ کی ڈکشنری معصوموں کی لسٹ سے باہر ہیں۔؟
فلسطین میں قتل ہونے والے تمام بچے انڈائیریکٹلی امریکہ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔۔
وہاں امریکہ کو انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے۔۔الٹا 65 بلین ڈالر سالانہ اسرائیل سے اسی مد میں تعاون بھی ہوتا ہے۔۔؟
اگر امریکہ ظالم نہیں ہے۔۔ تو اسامہ کی شہادت کے بعد ۔۔ دنیا بھر کے بڑے بڑے شہروں۔۔ جس میں روس اور فلفین کے دارلخلافے بھی شامل ہیں۔۔ امریکہ کے خلاف مظاہرے کیوں ہوئے؟۔۔۔
امریکہ کی جنگ اگر اسلام کے خلاف نہیں ہے۔۔ اور یہ جھوٹ ہے ۔۔ بقول آپ کے۔۔
تو افغانستان پر اٹیک کرتے وقت۔۔ تمام دنیا کے مسلمان بالعموم۔۔ اور پاکستان کے کروڑوں عوام نے بالخصوص۔۔۔ امریکہ کے اس فعل کا بائیکاٹ کیا۔۔
کیوں امریکہ نے ایک نہیں۔۔ دو نہیں۔۔ دسیوں نہیں۔۔ سیکڑوں نہیں۔۔ لاکھوں نہیں۔۔ کروڑوں لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا۔۔۔
میرے دوست۔۔میں یہاں دوبئی میں ہوتا ہوں۔۔ میں نے انڈین اور فلپائنی عوام سمیت دیگر کمیونیٹیز سے ان کے خیالات امریکہ کے بارے میں جانے ہیں۔۔
سب کہتے ہیں کہ امریکہ دنیا کا نمبر ون دہشت گرد ہے۔۔
امریکہ کی دہشت گردی کی تو اتنی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔۔ کہ دن رات بیٹھو اکھٹا کرنے کے لئے۔۔ تو ختم نہ ہو۔۔
اور ایک بات آپ نے یہ بھی کی ۔کہ اگر امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہوتا تو میں یہاں امریکہ میں نہ ہوتا۔۔؟
معذرت کے ساتھ ۔۔ محترم۔۔ اگر آپ نے امریکی دشمنی نوٹ کرنی ہے۔۔
تو پورے مسلمان بن جاؤ۔۔
ذرہ اپنی داڑھی کو سنت کے مطابق کرو۔۔
پانچ وقت نماز اپنے وقت پہ پڑھو۔۔
ذکر اذکار اور دینی محفلوں میں بیٹھنا شروع کرو۔۔
پھر دیکھو کہ یہی امریکہ آپ کے لوکل ائیر پورٹ پر بھی آپ کی ننگی تلاشی لیتی ہے کہ نہیں۔
اور یہی لوگ آپ کو انتہا پسند اور شدت پسندوں کی لسٹ میں ڈالتے ہیں کہ نہیں۔۔
میں ایک ایسے بندے کو جانتا ہوں۔۔ جو امریکہ میں محض دعوت تبلیغ سے وابستہ ہوا۔۔
اور امریکیوں نے اس کا پیچھا یہاں تک یعنی پاکستان تک کیا۔۔ اور اس کے گھر والوں کو پریشان کیا۔۔ اور گرفتار بھی کرلیا۔۔
یہ امریکہ کی اسلام دشمنی نہیں ہے تو کیا۔ ہے۔۔
اور آخر میں میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں۔۔
آپ کسی بھی پلیٹ فارم پر۔۔ آزادانہ ووٹنگ کا اہمتمام کریں۔۔ دنیا بھر میں امریکہ سے باہر کسی بھی پلیٹ فارم پر۔۔
اور اس میں صرف دو چیزوں پر لوگوں سے ووٹ لیں۔۔
کہ امریکہ منصف ہے کہ ظالم۔۔
امریکہ دہشت گرد ہے یا دہشت گردوں کو ختم کرنے والا۔۔
میرے دوست۔۔ آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی جب آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا بھر میں۔۔ مذہب سے ہٹ کے ۔۔ کھربوں لوگ۔۔ امریکہ کو ظالم مانتے ہیں کہ نہیں۔۔
بہر حال یہ موضوع ایسا موضوع ہے۔۔کہ یہ ختم ہونے والا نہیں۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دین کی سمجھ اور تڑپ عطا فرمائے۔۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام کی صحیح سوچ عطا فرمائے۔۔
Bookmarks