بتا دیجئے میرے بندوں کو بے شک میں بخشنے والا رحم کرنے والا ہوں
الحجر:49
کتاب اعمال مغفرت
مصنف محمد عتیق الرحمن
صفحات 210
ہر مسلمان کو مغفرت کی خواہش و طلب ضرور ہوتی ہے اور ہمیشہ رہتی ہے مگر دنیا کے کاموں میں اتنے مصروف رہنے لگے ہیں کہ غفلت کی چادر پڑی رہنے لگی ہے.آج کل چاہت یہ ہوتی ہے کہ چھوٹے چھوٹے اعمال بتائیں جن سے آخرت سنور جائے،مغفرت کا سامان جمع ہو جائے اور ہماری نسلیں سدھر جائے.زیر نظر کتاب "اعمال مغفرت" میں احادیث صحیحہ کی روشنی میں ان اعمال کو جمع کیا گیا ہے جن سے بندہ اپنی بخشش کے ذرائع جمع کر سکے.اس کتاب کی افادیت اتنی ہے کہ ہر گھر کی نہیں بلکہ پر مسلمان مردوعورت کی ضرورت ہے.زیادہ سے زیادہ اس کتاب کو پڑھا جائے،پھیلایا جائے.کیا خبر کسی کو یہ کتاب پڑھنے کے لیے دینے سے اس کی زندگی بدل جائے اور ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بن جائے.
Review is taken from book
Bookmarks