میں آپ سے متفق ہوں. ویسے جب تھریڈ پڑھنا شروع کیا تھا تو لگا کہ آپ بھی طنز ہی کر رہے ہونگے لیکن خیر ہی رہی... میں کیا کہوں باقی سب نے ہی بہت کچھ کہہ دیا ہے. صرف اتنا کہوں گا کہ اگر 18 کو اس نے میچ جتوا دیا تو پوری قوم اس کو ہیرو بنا دے گی. یہ بات لکھ لیں. ابوظہبی ٹیسٹ کے بعد مصباح کے گھر کے باہر عوام نے بھنگڑا ڈالا تھا اور آج یہ حال ہوگیا ہے. صرف مصباح ہی نہیں ہم نے وسیم، وقار، یونس اور کس کس کا نام لوں؟؟؟..... یہ کہوں گا کہ صرف مصباح کی ذمہ داری نہیں ہے میچ جتوانا. اگر آفریدی اور عمر اکمل نہیں چلتے اور عمر گل پچاس پچاس رنز دے دیتا ہے تو سارا الزام مصباح پر اس لئے آتا ہے کہ وہ آخر تک موجود رہتا ہے
Bookmarks