السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام ہی ممبرز کا بہت بہت شکریہ تھریڈ کو وزٹ کرنے اور ووٹ کرنے اور اپنے اپنے قیمتی ریپلائے دینے کا اور بالاخر پاکستان ایشیا کا چیمپئن بن گیا لیکن بنگلہ دیش نے جس طرح اس فائنل کو آخری بال تک مقابلہ کیا اس کا سب کو اندازہ ہوگیا ہوگا دو رنز سے کامیابی وہ بھی ایک ایسی ٹیم سے فائنل کھیل کر جسے آپ نے سیکھایا ہو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ رہے ہیں اور ہم یعنی پاکستانی کرکٹ اور ٹیم اور اس کے کرتا دھرتا کہاں پہنچ رہے ہیں ۔ بہرحال یہ قصہ بھی تمام ہوا میرے لئے جو سب سے اہم میچ تھا وہ انڈیا کے ساتھ تھا چاہئے پاکستان اس کے بعد اپنے تمام میچ ہار جاتا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔
انشا اللہ تعالی رزلٹ کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گریٹنگ سیکشن ہی میں تھریڈ پوسٹ ہوگا دو تین دن کے اندر اندر یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچادیا جائے گا یعنی رزلٹ انائوس اس تھریڈ کا انشا اللہ تعالی ۔
ایک بار پھر منیجمنٹ کا شکریہ ، آپ تمام ہی ممبرز کا شکریہ جنہوں نے اس تھریڈ میں حصہ لیا بے حد شکریہ آپ سب کا
Bookmarks