السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تمام آءی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے ممبرز کو میری طرف سے بہت بہت سلام اور مبارک کہ اس جدید کام کو مادری زبان میں پیش کرنے کا ذمہ لیا ہے آپ لوگوں نے۔
دوستومسءلہ یہ ہے کہ میں نے اردوزبان انسٹال کی ہوءی ہے جس کے ساتھ میں نے فونیٹک کی بورڈ انسٹال کررکھاہے اور میں ورڈ میں اور دوسری جگہ انٹرنیٹ پر زیادہ تر اردو تحریر کرتاہوں لیکن میرے ساتھ مسءلہ یہ ہے کہ جس طرح تحریر اردو ان پیج میں لکھی جاتی ہے ویسے لفظ ورڈ میں کیوں نہیں لکھے جات؟آخر ہجے یعنی الفاظ کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟
جیسا کہ میں اس تحریر میں لکھ رہاہوں تو کچھ الفاظ ہیں جو صحیح نہیں لکھے جاتے
مثال کے طورپرۛ
بھاءی
آءی
کیلءے
یہ کچھ الفاظ بطور نمونہ لکھے ہیں ویسے تو اور بھی بہت سے الفاظ ہیں جو درست نہیں لکھے جاتے
اور دوسرا میں کوءی ایسا سافٹ ویر چاہتاہوں جس میں ویڈیوکو ایڈٹ کرکے آسانی کے ساتھ اردو ایڈ کرسکوں۔یعنی جیسے جیونیوز کی نیچے پٹی چلتی ہے ویسے چلاسکوں ویڈیومیں ۔اگر سکرین شارٹ ساتھ ہوجاءیں یا ویڈیوٹٹوریل ہوجاءے تو بہت ہی اچھا ہے۔
اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Bookmarks