جزاک اللہ میرے بھائی بس یہ آپ کا مجھ پہ بہت بڑا احسان ہوگا میری والدہ اپنی قیمتی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا۔
مجھ پہ تو یہ اپریل بہت تکلیف دہ گزررہا ہے ہر پل یہی خیال ہوتا ہے کہ پچھلے اپریل میں ہم پہ وہ عظیم سایہ تھا اور اب اس کو ہم سے جدا ہوئے ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے، آمین
اور رومن اردو میں اس لیے لکھا تھا کہ صبح موبائل سے آن لائن تھا تو رومن سے لکھاموبائل سے کم ہی آتا ہوں تو اس لیے کم ہی پوسٹ رومن میں ہوں گی
basit-king said:
بھائی شہزاد بہت دکھ ہوا آپ کی والدہ محترمہ مرحوم کی وفات کا سن کے ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام دے اور آپ سب کو صبر عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
آپ کی تما م باتیں ہر لحاظ سے درست ہیں ۔۔۔
آپ کتنے اداس ہیں اس کا اندازہ آپ کے لکھنے کے انداز سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔۔۔
آج آپ نے انگلش فونٹ میں لکھا ۔اور ایسا کم دیکھنے کو ملتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bookmarks