اُمید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اعداد و شمار کی ویب سائیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ فون کے سٹاک براؤزر نے اوپرا کو شکست دے دی ہے اور اس طرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا موبائل براؤزر بن گیا ہے۔
خیراوپرا بھی ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہے، لہذا آج کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اوپرا منی موبائل براؤزر کا نیا ورژن متعارف کروادیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ اوپرا منی 7 پہلے کی نسبت زیادہ تیز ہے اور آپ اس میں جتنے مرضی سپیڈ ڈائل بٹن شامل کر سکتے ہیں۔ اوپرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس وقت اوپرا منی صارفین کی تعداد 160 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
اگر آپ اوپر ا منی سے ناواقف ہیں تو آپ یقیناً یہ سوچ رہے ہونگے کہ اس براؤزر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ تو جناب اس براؤزر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون پر جی پی آر ایس انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ براؤزر آپکے ڈیٹا کو کمپریس کر دیتا ہے جسکی بدولت آپکا انٹرنیٹ کا استعمال بہت کم ہوجاتا ہے اور اس طرح آپکو پیسے بھی کم ادا کرنا پڑتے ہیں۔
Bookmarks