السلام و علکیم
دوستو دن بدن نت نئے موبائل نئی نئی ٹیکنالوجی سے لیس دیکھنے کو مل رہے ہیں، اینڈرائیڈ کے بارے میں آپ سب نے سُنا ہوگا، اینڈرائیڈ ایک آپریٹنگ سسٹم ہے جو موبائل اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز پر کام کرتا ہے ، یہ ایک لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم ہے جسے گوگل نے خرید لیا ہے، اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک اوپن سورس ہے اسی لئے اس کی لاکھوں کے قریب اپلیکیشن موجود ہیں،
آج جس سافٹ وئیر پر تبصرہ کیا جارہا ہے وہ ایک عام یوزر کے لئے بنایا گیاہے، جیسا کہ کئی یوزر کے پاس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے موبائل نہیں ہوتے لیکن اُن یوزر کو اینڈرائیڈ سافٹ وئیر استعمال کرنے کا شوق ہوتا ہے، اور کئی یوزر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے پاس اینڈرائیڈ کے مہنگے موبائل ہوتے ہیں لیکن وہ سافٹ وئیر انسٹال کرنے سے ڈرتے ہیں،
بلیو سٹاک سافٹ وئیر آپ کی موبائل سافٹ وئیر کو آپ کے کمپیوٹر پر چلانے کی سہولت میسر کرتا ہے، آپ کسی بھی اینڈرائیڈ اپلیکیشن کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر کے استعمال کر سکتے ہیں،اس سافٹ وئیر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ آپ کو پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل گیمز بھی کھیلنے کی سہولت دیتا ہے ، یہ سافٹ وئیر آپ کے آینڈرائیڈ موبائل کے ساتھ کنیکٹ ہو کر آپ کی تصاویر اور دیگر پروگرام کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔۔۔۔ آپ کی موبائل آپلیکشن آپ کے کمپیوٹر میں ویسے ہی چلیں گی جیسا اپ کے موبائل میں چلتی ہیں۔۔۔
Bookmarks