Results 1 to 2 of 2

Thread: ٣ ماہی فہم دین کورس ،کراچی والے متوجہ ہوں

  1. #1
    squarened is offline Advance Member
    Last Online
    30th June 2017 @ 04:42 PM
    Join Date
    10 Sep 2011
    Location
    Khi.
    Gender
    Female
    Posts
    317
    Threads
    28
    Credits
    23
    Thanked
    71

    Default تین ماہی فہم دین کورس کراچی والے متوجہ ہوں

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تخلیق انسان کا مقصد بیان فرمایا:وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ،اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔
    آج ہم نے اس مقصد زندگی کو بھلا دیا اور دنیا جو کہ ضرورت ہے اسے مقصود سمجھ لیا۔۔۔کمانا ،کھانا پینا مقصد نہیں ،ضرورت ہیں۔۔۔۔نتیجہ یہ کہ ہم ضرورت کے پیچھے ایسے لگے ہیں کہ اب مقصود ہمیں نہ خود معلوم ہے نہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس کی کوئی خبر ہے۔۔اچھی دنیا وی تعلیم،اچھی نوکری ،اچھی گاڑی ،اچھے کپڑے ،بس اچھے سے اچھا طرز زندگی حاصل ہو جائے ،یہی ہماری صبح سے رات تک کی کوششوں کا محور ہے ۔۔عبادت الہیٰ سے منہ موڑ کر ہم ایک بے مقصد زندگی بسر کر رہے ہیں ،اور ہمیں خبر بھی نہیں کہ یہ زندگی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے امانت ہے کب ہمیں واپس سپرد کرنی پڑ جائے ،اور اگر ہم اسی حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ کمانے کھانے پینے اور سیر و تفریح کے علاوہ ہم نے کچھ اور کیا ہی نہیں تھا تو معاملہ بہت خطرناک ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں ۔۔۔
    اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو:
    (١)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ۔
    (٢)صحت کو بیماری سے پہلے ۔
    (٣)تونگری وخوشحالی کوفقرو افلاس سے پہلے ۔
    (٤)فراغت کومشاغل وتفکرات میں مبتلا ہونے سے پہلے ۔
    (٥)زندگی کو موت سے پہلے ۔
    آج ہمارے پاس جوانی ہے،صحت ہے خوشحالی ہے،فراغت ہے اور سب سے بڑھ کر زندگی ہے (الحمدللہ علی ذلک )،تو ہم کیوں نہ اس کو مالک کی رضا کے مطابق زندگی گزا رنے کے لئے استعمال کریں؟؟
    مادہ پرستی اور خود غرضی کے اس دور میں آج بھی مدارس دینیہ نے وحی الہیٰ اور سنن نبویہ کو عملی نمونہ کے طور پر نہ صرف باقی رکھا ہے بلکہ اس کے فروغ میں آج بھی کوشاں ہیں ،اور یہی دینی علوم ہماری سب پریشانیوں کا "واحد"حل بھی ہیں ۔۔۔
    ہمارے اس وقت اولین مخاطب میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ ہیں کہ وہ اپنی آنے والی تعطیلات کو لغویات اور محرمات میں ضائع کرنے کی بجائے ،اس وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے کسی نزدیکی مدرسہ سے" سمر کورس "میں منسلک ہو جائیں ۔دین صرف نماز ،روزہ ،ڈاڑھی یا پردہ کا نام نہیں ،بلکہ :
    ١ ۔عقائد کو جاننے
    ٢ ۔عبادات کو بجا لانے
    ٣ ۔معاملات کو درست کرنے
    ٤ ۔اخلاق حسنہ کے اپنانے
    اور، ٥۔ معاشرت کے حقوق ادا کرنے کا نام ہے
    ان تمام ہی شعبوں کی اصلاح کے لئے اکثر مدارس میں ان لوگوں کے لئے جو زیادہ وقت نہیں دے سکتے ہر سال مختصر مدتی کورس کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔ہمارے مدرسہ "معہد العلوم الاسلامیہ "نارتھ ناظم آباد ،بلاک –ایچ ،میں بھی ٢٣ ،اپریل ،٢٠١٢ سےفہم دین کورس کی کلاسوں کا آغاز ہو رہا ہے۔۔ اس میں ہر عمر کے لوگ بغیر کسی فیس کے شرکت کر سکتے ہیں ۔کورس کی اہمیت اور تعارف آپ اٹیچ پمفلٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔۔جلد از جلد رجسٹریشن کروا کر اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اورپابندی سے شرکت فرما کر اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں ۔۔۔
    مورخہ ٢٢ اپریل ،٢٠١٢ بروز اتوار کوبعد نماز مغرب ،مدرسہ ھٰذا میں ان شاءاللہ مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب دامت برکاتہم العا لی افتتاحی تقریب میں بیان فرمائیں گے۔۔۔
    اگر آپ خود کسی وجہ سے کورس میں شرکت نہیں کر سکتے ، تو بھی براہ مہربانی اپنے متعلقین کو اس کی دعوت ضرور دیں۔۔حدیث مبارکہ میں آتا ہے:من دلّ علی خیر فلہ اجر مثل فا علہ (جس نے خیر کی طرف رہنمائی کی، اس کے لئے عمل کرنے والے کے مثل اجر ہے ) ۔۔
    اپنی بات کہ اختتام ایک آیت مبارکہ پر کرتی ہوں: كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَةُ الْمَوْتِ ۭ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۭ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ۔۔
    ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے۔۔۔
    اللہ رب العزت ہمیں اس دھوکہ کی زندگی سے عافیت سے گزا ر کر ، ہمیں ہمیشہ کی کامیابی عطا فرمائیں ۔۔۔آمین ۔۔۔
    Name:  a.jpg
Views: 148
Size:  96.4 KB

    Name:  b.jpg
Views: 149
Size:  122.6 KB

    Name:  c.jpg
Views: 143
Size:  154.9 KB
    Last edited by Shehzad Iqbal; 22nd April 2012 at 08:25 PM. Reason: امیج درست کیا گیا

  2. #2
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ کہ آپ نے یہ شئیر کیا۔۔ اللہ پاک کورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل فرمائے۔ آمین
    اور افسوس کہ میں اپنی جاب کی وجہ سے یہ نہیں کرسکوں گا ورنہ ضرور کرتا کہ یہ سعادت کا کام ہے اور اسی طرح اگر طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہ تھریڈ پہلے تفصیلا نہیں دیکھ سکا ورنہ کم ازکم آج مفتی ابولبابہ صاحب کا بیان سننے ضرور جاتا۔۔۔

Similar Threads

  1. چہرے کیا کہتے ہیں ؟
    By imran sdk in forum General Knowledge
    Replies: 13
    Last Post: 16th May 2014, 07:45 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 3rd January 2013, 09:14 AM
  3. مگر پرواز میں اپنی مگن ہوں
    By aliali in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 27th March 2010, 11:39 AM
  4. **!!!!Sweet Poetry Collection Of Sobia!!!!** (5)
    By ~*SEEP*~ in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 122
    Last Post: 13th July 2009, 11:26 AM
  5. جب سے پیدا ہوا ہوں تنہا ہوں
    By Hope in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 15
    Last Post: 4th July 2009, 09:46 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •