ایک
شخص پہاڑی راستے پر جا رہا تھا راستے میں اس کی ملاقات ایک
چرواہے سے ہوگئی
اس نے
چرواہے سے کہا کہ اگر میں تماری
بھیڑوں کی صحیح تعداد بتا دوں تو کیا دو گے؟
چرواہے نے کہا کہ ایک
بھیڑ
اس
شخص نے کہا کہ تمہاری
بھیڑوں کی تعداد ہے
287
چرواہا حیران رہ گیا کیوں کہ جواب بلکل ٹھیک تھا
پھر وہ
شخص ایک
بھیڑ اٹھا کر چل پڑا
پیچھے سے
چرواہے نے آواز دی اور کہا کہ اگر میں یہ بتا دوں کہ تم کون ہو تو کیا تم میری
بھیڑ واپس کر دو گے
اس
شخص نے رضا مندی ظاہر کردی
چرواہے نے کہا کہ تم ایک
بیوروکریٹ ہو
وہ
شخص حیران رہ گیا اور پوچھا کہ تم کو کیسے پتا چلا تو
چرواہے نے کہا کہ بتاتا ہوں پہلے میرا
کتا نیچے رکھو
Bookmarks